عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

تمل ناڈو کے ریلوے بجٹ میں آٹھ گنا اضافہ: مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ


ہر ریاست کو اس کا حصہ مل رہا ہے، سیاست کی کوئی گنجائش نہیں: ڈاکٹر سنگھ

Posted On: 27 JUL 2024 5:25PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج یہاں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی بجٹ 2025-2024 کی اہم گنجائشوں كو سامنے لاتے ہوئےتمل ناڈو کے لیے اہم فوائد کو بھی نمایاں کیا۔ انہوں نے بجٹ کو مستقبل کی رُخی اور وزیر اعظم مودی کے ہندوستان 2047 کے وژن سے ہم آہنگ قرار دیا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ "بشمول تمل ناڈو  ہر ریاست کو اس کا بجٹ کا حصہ مل رہا ہے اور اس میں سیاست کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

قبل ازیں ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ممتاز دانشوروں، رائے سازوں، تجارتی لیڈروں، چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس، اقتصادی اسکالروں اور دیگر لوگوں کے ساتھ بجٹ پر ایک انٹرایکٹو سیشن سے بھی خطاب کیا ۔

وزیر نے کہا کہ تمل ناڈو کے لیے تمام ریاستوں میں سب سے زیادہ  6,362 کروڑ روپے كاریلوے بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ ریاست کو 6 وندے بھارت ٹرینیں شروع كرنے اور 77 ماڈل امرت ریل اسٹیشنوں کی ترقی سے بھی فائدہ ہوا۔ تمل ناڈو کے ریلوے بجٹ میں یو پی اے كے دور کے مقابلے میں آٹھ گنا اضافہ ہوا ہے، جو کہ 879 کروڑ  روپےسے بڑھ کر 6,362 کروڑ  روپےہو گیا ہے اور یہ ریاست کے ٹرانسپورٹیشن کے بنیادی ڈھانچے کے فروغ کے لیے مرکزی حکومت کے عزم کا مظہر ہے۔

سمندری معیشت کے امكانات کے رُخ پر ارضیاتی علوم کے وزیر نے اس کی وسیع ساحلی پٹی کے ساتھ تمل ناڈو کے حكمت انگیز فائدے پر زور دیا۔ بجٹ میں ماہی گیری کے شعبے اور ڈیپ سی مشن کے لیے خاطر خواہ مدد شامل ہے جس کا مقصد اقتصادی ترقی کے لیے ریاست کے سمندری وسائل سے فائدہ اٹھانا ہے۔ بی جے پی حکومت نے تمل ناڈو میں پائیدار ترقی اور اقتصادی تنوع کے نئے مواقع فراہم کرتے ہوئے سمندری معیشت کو فروغ دینے کے لیے ان شعبوں کو ترجیح دی ہے۔

انہوں نے مزید زور دیا کہ مودی حکومت نے خواتین کی زیرقیادت حکمرانی کو بااختیار بنانے کو ترجیح دی ہے۔ اس رُخ پر توجہ  خواتین کی شرکت کی حوصلہ افزائی تك محدود نہیں بلكہ خواتین کی قیادت میں حکومتی اقدامات کی فعال حمایت کی طرف مبذول كی گئی ہے۔ بجٹ میں اس اہم مقصد کو آگے بڑھانے کے لیے 3 لاکھ کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

وزیر موصوف نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ اسٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام کو نمایاں طور پر فروغ دینے کے اقدام میں مرکز نے موجودہ بجٹ میں اینجِل ٹیکس کو ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مرکزی بجٹ 2025-2024 میں تمل ناڈو کا مجموعی حصہ مالی امداد میں نمایاں اضافہ کو ظاہر کرتا ہے جو گزشتہ ادوار کے مقابلے میں ٹیکس کی منتقلی میں 94.95 فیصد اضافے اور امداد میں امداد میں 157.58 فیصد اضافے کے ساتھ ہے۔ 50,873.76 کروڑ روپے کی مختص رقم تمل ناڈو کی اقتصادی ترقی اور ترقی کے لیے مرکزی حکومت کی لگن کو نمایاں کرتی ہے۔

موجودہ بجٹ میں تمل ناڈو کو نظر انداز کرنے کے ریاستی حکومت کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے وزیر موصوف نے واضح کیا کہ  حقیقت تو یہ ہے كہ ریاست کو اس کا واجب حصہ ملا ہے۔ انہوں نے غیر ذمہ دار  ہونے پر ریاستی حکومت پر تنقید کی اور كہا كہ وہ فراہم کردہ مواقع سے استفادہ کرنے میں ناکام رہی ہے۔ انہوں نے ریاستی حکومت کی جانب سے آبی وسائل کو نظر انداز کرنے كا بھی ذكر كیا اور  زور دے کر کہا کہ  وزیر اعظم مودی کی قیادت میں ریاستوں کے درمیان وسائل کی منصفانہ تقسیم کی طرف ایک تبدیلی آئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ تمل ناڈو كو مختلف شعبوں میں جوبجٹ مل رہا ہے اُس كی رقوم یا تو دوسری ریاستوں کے برابر ہیں یا اُن سے زیادہ ہیں۔

آخر میں وزیر موصوف نے اس بات پر زور دے كر كہا  کہ مرکزی بجٹ 2025-2024 تمل ناڈو کی مسلسل ترقی اور خوشحالی کے لیے ایک مضبوط فریم ورک متعین کرتا ہے جونشانہ بند مالی مدد اور انقلاب آفریں اقدامات کے ذریعے ریاست کی ترقی کے لیے مرکزی حکومت کے حكمت انگیز وژن کا مظہر ہے۔

******

U.No:8851

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 2037987) Visitor Counter : 32


Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP , Tamil