ٹیکسٹائلز کی وزارت

ہینڈ لوم اور ہینڈی کرافٹ کے فروغ کے لئے حکومت کے اقدامات


ان اقدامات سے بنکروں اور کاریگروں کو فائدہ پہنچے گا

Posted On: 26 JUL 2024 5:16PM by PIB Delhi

حکومت ہند ہینڈ لوم اور ہینڈی کرافٹ کو فروغ دینے کے لئے کئی اسکیموں پر عمل کررہی ہے جن سے اس سیکٹر کے بنکروں اور کاریگروں کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔ ڈیولپمنٹ کمشنر (ہینڈلوم) کا دفتر ہینڈ لوم سیکٹر کو فروغ دینے کے لئے اور ملک بھر میں ہینڈ لوم کارکنوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے نیشنل ہینڈ لوم ڈیولپمنٹ پروگرام اور خام مال کی فراہمی کی اسکیم پر عمل کررہا ہے۔ اس اسکیم کے تحت اہل ہینڈ لوم ایجنسیوں کے کارکنوں کو خام مال کی فراہمی ، پتھ کرگھروں کا معیار بہتر بنانے کے لئے مطلوبہ سازو سامان کی فراہمی سولر بجلی ، گھریلو اور بین الاقوامی مارکٹوں کی رسائی اور سوشل سیکورٹی وغیرہ فراہم کی جارہی ہے۔اس اسکیم کے تحت مارکٹنگ ، ہنر مندی کے فروغ، کلسٹر کے فروغ ، کاریگروں کو براہ راست فائدوں کی فراہمی، بنیادی ڈھانچے اور ٹیکنالوجی وغیرہ مہیا کرائی جاتی ہے۔

اس سیکٹر میں طے شدہ برآمدی نشانے مقرر نہیں کئے جاسکتے لیکن حکومت برآمداتی کارکردگی پر برابر نظر رکھتی ہے اور ٹیکسٹائلز کی برآمدات کے فروغ کے لئے کئی اقدامات کئے جارہے ہیں۔

یہ اطلاع آج راجیہ سبھا میں ٹیکسٹائلز کے مرکزی وزیر مملت جناب پوترمارگریٹا نے دی۔

*****

ش ح۔رف۔س ا

U.No:8831



(Release ID: 2037766) Visitor Counter : 25


Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP , Tamil