مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

پچیس  سالہ شجاعت و فتح کے احترام میں  ڈاک كے محكمےكی جانب سے کرگل وجے دیوس كی سلور جوبلی پر یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

Posted On: 26 JUL 2024 5:27PM by PIB Delhi

ڈاک كے محكمے نے آج لداخ میں کرگل كے  دراس میں کرگل وجے دیوس کی سلور جوبلی کے موقع پر ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔ یہ خصوصی اجرا کرگل جنگ میں ہندوستان کی شاندار فتح کی 25 ویں سالگرہ کی خوشی میں عمل میں لایا گیا ہے جس میں جو ہماری مسلح افواج کی بے مثال بہادری، عزم اور قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔

پچیس سال پہلے آج کے دن  ہندوستانی مسلح افواج نے انتہائی جرأت اور انتھک جذبے کے ذریعے آپریشن وجے کے دوران لداخ میں دراس كے کرگل اور بٹالک سیکٹروں کی برفیلی بلندیوں سے پاکستانی دراندازوں کو بے دخل کیاتھا۔ یہ آپریشن جسے اکثر کرگل جنگ کہا جاتا ہے ہمارے سپاہیوں اور جوان افسروں کی انمٹ عزم اور بہادری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجراء: آج دراس كے کرگل میں یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا گیا جو اِن سورماوں اور ان کی میراث کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔كرگل جنگ کے دوران سیٹلائٹ ٹیلی ویژن کی آمد کے ساتھ ہی ہمارے فوجیوں کی بہادری ملک کے ہر گھر تک پہنچ گئی تھی جس نے کرگل، بٹالک، دراس، مشکوہ اور ترتک جیسے مقامات کو قومی فخر اور اعزاز کی علامتوں میں بدل دیا۔ یہ ڈاک ٹکٹ نہ صرف ہماری مسلح افواج کی تاریخی فتح کا جشن كا مظہر ہے بلکہ اس بات کو بھی یقینی بناتا ہے کہ آنے والی نسلیں ہمارے سپاہیوں کی بہادری اور قربانیوں کو یاد رکھیں اور ان کا احترام کریں۔

اس پروقار موقع پر  مواصلات اور شمال مشرقی خطہ کی  ترقی کے مرکزی وزیر جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے کہا کہ "کرگل وجے دیوس کی 25 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک ڈاک ٹکٹ کا اجراء ہمارے فوجی جوانوں کی بہادری اور قربانی کو ایک شاندار خراج عقیدت ہے۔  یہ ڈاک ٹکٹ نہ صرف ہمارے فوجیوں کی بہادری کو خراج تحسین پیش کرتا ہے بلکہ ان کی بہادری اور قومی فخر کے جذبے کی ایک طاقتور یاد دہانی کے طور پر بھی کام کرتا ہے۔اس کے ساتھ میں انڈیا پوسٹ کو بھی اس طرح کا ایک بامعنی ڈاک ٹکٹ  جاری كرنے پر مبارکباد دیتا ہوں  جو ہماری تاریخ کے ایک اہم لمحے کو پیش كرتا ہے۔ میں تمام شہریوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہوں کہ وہ اس ڈاک ٹکٹ کو نہ صرف جمع کرنے کے طور پر  بلکہ ان لوگوں کے لیے جو ہماری قوم کی حفاظت کر رہے ہیں ان کے لیے ہمارے دائمی تشکر اور احترام کی علامت کے طور پر خریدیں۔

اس کے ساتھ ہی ہم آپریشن وجے 1999 کے بہادروں کی یاد میں اپنے آپ کو دوبارہ وقف کرتے ہیں۔ یہ یادگاری ڈاک ٹکٹ جوانوں کی بے مثال بہادری اور قومی اظیار تشكر کی مستقل یاد دلاتا رہے گا۔

یہ ڈاک ٹکٹ ای پوسٹ آفس کے آن لائن میڈیم پر بھی دستیاب ہے: https://www.epostoffice.gov.in/  اور یہ آف لائن خریداری کے لیے سنسد مارگ، پوسٹ آفس، نئی دہلی پر بھی دستیاب ہے۔

******

U.No:8817

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 2037744) Visitor Counter : 36


Read this release in: Hindi , Hindi_MP , English , Tamil