صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
نیشنل ہیلتھ کلیمز ایکسچینج پر اپ ڈیٹ
مورخہ 21 جولائی ، 2024 ء تک، 34 بیمہ کنندگان اور تھرڈ پارٹی ایڈمنسٹریٹرز ( ٹی پی اے ) فی الحال این ایچ سی ایکس پر لائیو ہیں اور تقریباً 300 اسپتال این ایچ سی ایکس پر اپنے دعوے بھیجنا شروع کر رہے ہیں
این سی ایچ ایکس معیاری اور تیز تر ہیلتھ انشورنس کلیم پروسیسنگ کو شروع کرے گا
انشورنس انڈسٹری میں کارکردگی کو بڑھائے گا اور مریض کے تجربے کو بہتر بنائے گا
Posted On:
26 JUL 2024 6:02PM by PIB Delhi
حکومت ہند نے آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن ( اے بی ڈی ایم ) کے تحت نیشنل ہیلتھ کلیمز ایکسچینج (این ایچ سی ایکس ) گیٹ وے بنایا ہے۔ این ایچ سی ایکس کا مقصد ہیلتھ انشورنس کلیم پروسیسنگ کو ہموار اور معیاری بنانا، انشورنس انڈسٹری میں کارکردگی کو بڑھانا اور مریض کے تجربے کو بہتر بنانا ہے۔ این ایچ سی ایکس ، بیمہ کنندگان، فریق ثالث آڈیٹرز، صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے والوں، استفادہ کنندگان اور دیگر متعلقہ اداروں کے درمیان صحت کے دعوے کی معلومات کے تبادلے کے لیے ایک گیٹ وے کے طور پر کام کرتا ہے اور معلومات کے تبادلے کو درست اور قابل اعتماد بناتے ہوئے انٹرآپریبلٹی، مشین ریڈ ایبلٹی ، آڈٹ ایبلٹی اور تصدیق کو یقینی بناتا ہے۔ یہ نظام انشورنس انڈسٹری میں کارکردگی اور شفافیت کو بڑھا ئے گا، جس سے پالیسی ہولڈرز اور مریضوں کو فائدہ پہنچے گا۔
انشورنس ریگولیٹری اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف انڈیا (آئی آر ڈی اے آئی ) اور جنرل انشورنس کونسل (جی آئی سی ) کے تعاون سے، این ایچ سی ایکس معیاری اور تیز تر ہیلتھ انشورنس کلیم پروسیسنگ کو شروع کرے گا۔ 21 جولائی ، 2024 ء تک، 34 بیمہ کنندگان اور تھرڈ پارٹی ایڈمنسٹریٹرز (ٹی پی اے ) فی الحال این ایچ سی ایکس پر لائیو ہیں اور تقریباً 300 اسپتال این ایچ سی ایکس پر اپنے دعوے بھیجنا شروع کر رہے ہیں۔
سر دست ، اہل خاندانوں کے تمام ممبران عمر سے قطع نظر آیوشمان بھارت - پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا کے تحت آتے ہیں۔ یہ اسکیم 12.34 کروڑ خاندانوں کے 55 کروڑ افراد کو ثانوی اور ثلاثی دیکھ بھال کے لیے اسپتال میں داخل ہونے پر فی خاندان سالانہ 5 لاکھ روپے کا ہیلتھ کور فراہم کرتی ہے۔
صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت جناب پرتاپ راؤ گنپت راؤ جادھو نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کیں ۔
( ش ح۔ ا گ ۔ ع ا )
U.No. 8820
(Release ID: 2037666)
Visitor Counter : 53