صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
پی ایم جے اے وائی کے تحت بزرگ شہریوں کے لیے صحت سے متعلق نئی اسکیموں کی تازہ صورت حال
کیش لیس علاج اب ملک بھر کے پینل میں شامل تمام اسپتالوں میں دستیاب ہے
اسپتال کی تشخیص (ڈائگناسس) کی بنیاد پر مفت علاج؛ ڈسچارج کے بعد دعوؤں کی ادائیگی
Posted On:
26 JUL 2024 6:05PM by PIB Delhi
آیوشمان بھارت - پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا (اے بی- پی ایم جے اے وائی) دنیا کی سب سے بڑی عوامی طور پر فنڈیڈ ہیلتھ انشورنس اسکیم ہے، جو 12.34 کروڑ خاندانوں کے 55 کروڑ افراد کو ثانوی اور ٹرٹیئری نگہداشت والے اسپتال میں داخل ہونے کے لیے فی خاندان 5 لاکھ روپے سالانہ کا کور فراہم کرتی ہے۔ اس اسکیم کے تحت اہل خاندان کے تمام ممبران کا عمر سے قطع نظر احاطہ کیا گیا ہے۔ اس اسکیم کو فی الحال قومی راجدھانی خطہ دہلی، مغربی بنگال اور اوڈیشہ کے علاوہ 33 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں نافذ کیا جا رہا ہے۔ فی الحال، پریمیم کی بنیاد پر موجودہ استفادہ کنندگان کے علاوہ اسکیم کو دوسرے لوگوں کے لیے کھولنے کی کوئی تجویز نہیں ہے۔
ابتدائی طور پر،اے بی، پی ایم-جے اے وائی کے تحت 10.74 کروڑ مستفید کنبوں کی شناخت 2011 کی سماجی و اقتصادی ذات مردم شماری (ایس ای سی سی) کی بنیاد پر دیہی اور شہری علاقوں کے لیے الگ الگ منتخب محرومیوں اور پیشہ ورانہ معیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے کی گئی۔ جنوری 2022 میں، استفادہ کنندگان کی تعداد کو 12.34 کروڑ خاندانوں تک بڑھا دیا گیا تھا اور ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو اسکیم کے تحت فائدہ اٹھانے والوں کی شناخت کے لیے اسی طرح کے سماجی و اقتصادی حالات کے دیگر ڈیجیٹل ڈیٹا بیس کا استعمال کرنے کی گنجائش دی گئی ہے۔ اس کے مطابق، ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے اسکیم کے تحت تصدیق کے لیے غریب اور کمزور خاندانوں کے آدھار سیڈیڈ ڈیٹا بیس فراہم کیے ہیں۔ استفادہ کنندگان اب ملک بھر میں کسی بھی فہرست میں شامل سرکاری یا نجی اسپتال میں بغیر نقدی کے علاج کی سہولت حاصل کر سکتے ہیں۔ اسپتال کی تشخیص (ڈائگناسس) کی بنیاد پر علاج مفت کیا جاتا ہے۔ ڈسچارج ہونے کے بعد، اسپتال ادائیگی کے لیے دعوے (کلیمز) پیش کرتا ہے۔
صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت میں وزیر مملکت جناب پرتاپ راؤ جادھو نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ بات بتائی۔
**************
ش ح۔م م۔ م ر
(U: 8819)
(Release ID: 2037659)
Visitor Counter : 60