بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سمندری تحفظ اور سلامتی

Posted On: 26 JUL 2024 2:44PM by PIB Delhi

بندرگاہوں کی  حفاظت اورسلامتی  کے لیے درج ذیل نئے اقدامات یا ٹیکنالوجیز متعارف کرائی گئی ہیں۔

  1. مرچینٹ  شپنگ (بحری جہازوں اور بندرگاہ کی سہولیات کی حفاظت) کےضوابط، 2024 کو مرکزی حکومت نے 19 جون 2024 کو نوٹیفائی کیا ہے۔ یہ ضوابط  سیفٹی پریکٹس [ایس او ایل اے ایس  (سمندر میں زندگی کی حفاظت کے لیے بین الاقوامی مشق) اور آئی ایس پی ایس کوڈ جو ایس او ایل اے ایس  باب XI-2 کے تحت  نافذ کیا گیا ہے] کےالتزامات کے  حوالے سے بنائے گئے ہیں۔
  2. بڑی بندرگاہوں میں ریڈیو فریکوئنسی شناختی نظام اور بائیو میٹرک سسٹم کے  استعمال سمیت موجودہ رسائی کنٹرول سسٹم کو جدید بنانے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔اس کے علاوہ  تمام بڑی بندرگاہوں پر کلوز سرکٹ ٹیلی ویژن (سی سی ٹی وی) نصب کر دیا گیا ہے۔

کیرالہ کی ساحلی پٹی پر سمندری حفاظت اور تحفظ  کو بڑھانے کے لیے درج ذیل اقدامات کیے گئے ہیں۔

  1. ساحلی سیکورٹی اسکیم کو تمام ساحلی ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں دو مرحلوں – مرحلہ- I ( (2005-2011 اور فیز-II( (2012-2020 میں نافذ کیا گیا تھا۔ اس اسکیم کے تحت، کیرالہ نے 18 ساحلی پولیس اسٹیشن اور 02 جیٹیاں قائم کیں اور 24 انٹرسیپٹر کشتیاں (12 ٹن اور 5 ٹن)، 26 چار پہیہ گاڑیاں  اور 56 موٹر سائیکلیں خریدیں۔
  2. نوڈل آفیسر کوسٹل سیکیورٹی، کیرالہ کو ساحلی تحفظ جائزہ سے متعلق کارروائی کمیٹی (ایس سی آر سی ایس) کی ہدایات کی تعمیل میں مقرر کیا گیا تھا۔

ساگرمالا وزارت کی ایک بڑی مرکزی اسکیم ہے۔ ساگرمالا اسکیم کے لیے وزارت خزانہ کے ذریعہ فراہم کردہ فنڈز غیر منسلک فنڈز ہیں نہ کہ پروجیکٹ وار/ریاست وار۔ فنڈز سال کے دوران منظوریوں اور پروجیکٹ کے اہداف کی بنیاد پر جاری کیے جاتے ہیں۔ گزشتہ مالی سال 24-2023میں ساگرمالا اسکیم کے تحت کیرالہ کو 6.62 کروڑ روپے کی مالی امداد فراہم کی گئی تھی۔

یہ معلومات بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

 

********

ش ح۔ع ح  

 (U: 8803)


(Release ID: 2037647) Visitor Counter : 34


Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP , Tamil