صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

حکومت ہند نے انتہائی نگہداشت کے یونٹوں میں داخل بیمار، قبل از وقت اور کم وزن والے بچوں کو دودھ پلانے کے لیے جامع دودھ پلانے کے انتظامی مراکز قائم کیے ہیں

Posted On: 26 JUL 2024 2:48PM by PIB Delhi

ماں کا دودھ نوزائیدہ بچوں کو نشوونما اور ارتکا کے لیے درکار تمام ضروری غذائی اجزاء فراہم کرتا ہے اور یہ بیماریوں کے خطرے جیسے نمونیا، اسہال اور دیگر دائمی حالات جیسے دمہ، الرجی، بچپن کا موٹاپا، ذیابیطس اور بالغ زندگی میں دل کی بیماریوں کے خلاف حفاظتی اثر رکھتا ہے۔ انتہائی نگہداشت کے یونٹوں میں داخل بیمار نوزائیدہ بچوں کے لیے ماں کے دودھ تک رسائی بچوں کو ابتدائی آغاز اور ماں کے دودھ کی خصوصی خوراک کے فوائد حاصل کرنے میں مدد کر کے زندگی بچانے والا کردار ادا کرتی ہے۔ اس کا قبل از وقت ہونے سے متعلق امراض جیسے کہ دیر سے شروع ہونے والے سیپسس، برونچو-پلمونری ڈیسپلاسیا، نیکروٹائزنگ اینٹروکولائٹس اور ریٹینوپیتھی پر ایک حفاظتی اثر رکھتا ہے۔

حکومت ہند نے ماں کے اپنے دودھ کے اظہار کی سہولت کے لیے محفوظ، پاسچرائزڈ ڈونر انسانی دودھ اور  دودھ پلانے کے انتظامی یونٹ (ایل ایم یو ) کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے جامع  دودھ پلانے کے انتظامی مراکز  (سی ایل ایم سی) قائم کیے ہیں،جس کا مقصد  نوزائیدہ انتہائی نگہداشت یونٹ (این آئی سی یو) اور خصوصی نوزائیدہ نگہداشت یونٹ (ایس این سی یو)  جیسے انتہائی نگہداشت کے یونٹوں میں داخل بیمار، قبل از وقت اور کم وزن کے حامل بچوں کو دودھ پلانا ہے۔

  مالی سال 2023-24 کے لیے ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے موصول ہونے والی رپورٹوں کے مطابق، 52 جامع دودھ پلانے کے انتظام کے مراکز اور 50 دودھ پلانے کے انتظام کے یونٹ اس وقت ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ملک بھر میں کام کر رہے ہیں۔

یہ اطلاع صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت میں  وزیرمملکت  محترمہ انوپریہ پٹیل نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب دی۔

 ************

ش ح۔ ا ک    ۔ م  ص

 (U:  8800  )


(Release ID: 2037538) Visitor Counter : 36


Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP , Tamil