وزارت سیاحت

سیاحت کے فروغ کے لیے نئے منصوبے

Posted On: 25 JUL 2024 3:00PM by PIB Delhi

سیاحت کی وزارت نے ملک بھر میں سیاحتی سہولیات کی ترقی کے لیے متعلقہ ریاستی حکومتوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی کوششوں کی تکمیل کے لیے 2014-15 میں ’سودیش درشن‘ کی اپنی فلیگ شپ اسکیم کا آغاز کیا اور 76 پروجیکٹوں کو شروع کرنے کے لیے 5287.90 کروڑ روپے کی منظوری دی۔   ان کی فہرست منسلک ہے۔

وزارت سیاحت نے حال ہی میں سودیش درشن اسکیم کو سودیش درشن 2.0 (ایس ڈی2.0) کے نام سے ایک نئی جہت دی ہے۔ اس کا مقصد ایک منزل اور سیاحت پر مبنی نقطہ نظر کے بعد پائیدار اور ذمہ دار سیاحتی مقامات کو تیار کرنا ہے۔ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ مشاورت اور اسکیم کے رہنما خطوط کے مطابق، وزارت نے ایس ڈی 2.0 کے تحت ترقی کے لیے ملک کی 32 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 57 مقامات کی نشاندہی کی ہے۔ ان میں گجرات میں ’دھولاویرا‘ اور ’دوارکا‘، راجستھان میں ’بندی (کیشورائی پٹن) اور ’جودھپور‘ اور مہاراشٹر میں ’سندھدرگ‘ اور ’اجنتا-ایلورا (ضلع چھترپتی سمبھاج نگر) شامل ہیں۔ راجستھان میں ایس ڈی 2.0 کے تحت 17.37 کروڑ روپے کی لاگت والے پروجیکٹ ’روحانی تجربہ، کیشورائی پٹن‘ کو منظوری دی گئی ہے۔

مزید برآں، سیاحت کی وزارت نے ’چیلنج بیسڈ ڈسٹنیشن ڈیولپمنٹ‘ (سی بی ڈی ڈی) کے لیے رہنما خطوط بھی جاری کیے ہیں، جو سودیش درشن 2.0 کے تحت ایک ذیلی اسکیم ہے۔ اس کے تحت سیاحت کی وزارت نے ترقی کے لیے 42 مقامات کی نشاندہی کی ہے، جن میں کلچر اور ہیریٹیج ڈسٹنیشن زمرے کے تحت ’وڈ نگر‘، روحانی منزل کے زمرے کے تحت ’پوربندر‘ اور ریاست گجرات میں ایکو ٹورزم اور امرت ہیریٹیج ڈسٹنیشن زمرے کے تحت ’تھول گاون‘۔ اور ’احمد نگر‘ ریاست مہاراشٹر میں ثقافت اور ورثے کی منزل کے زمرے کے تحت شامل ہیں۔

سیاحت کی وزارت مختلف پروموشنل ذرائع جیسے پروموشنل ویب سائٹس، سوشل میڈیا، ایونٹس، تخلیقات، آؤٹ ریچ پروگرام وغیرہ کے ذریعے گجرات، راجستھان اور مہاراشٹر سمیت ملک کے مختلف سیاحتی مقامات اور مصنوعات کو مجموعی طور پر فروغ دیتی ہے۔

 

سودیش درشن اسکیم کے شناخت شدہ تھیمیٹک سرکٹس کے تحت منظور شدہ پروجیکٹوں کی تفصیلات

(رقم کروڑوں روپے میں)

 

یہ معلومات مرکزی وزیر سیاحت اور ثقافت جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

 

******

ش  ح۔ ش ت ۔ م ر

U-NO. 8768



(Release ID: 2037203) Visitor Counter : 6


Read this release in: English , Hindi