جل شکتی وزارت

جناب سی آر پاٹل كے ہاتھوں سنٹرل واٹر کمیشن کی اشاعت ’ہندوستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقے کا تجزیہ‘ جاری


مختلف ساختیاتی اقدامات کرکے ملک میں سیلاب سے 20.5 میلین ہیكٹر رقبہ محفوظ کیا گیا: سنٹرل واٹر کمیشن (سی ڈبلیو سی) اشاعت

سیلاب کے اثرات کو کم کرنے کے  اقدامات کرنے اور سیلاب سے بچاؤ کے مزید مناسب کاموں کو انجام دینے کے لیے مختلف ذمہ داران کی مدد

Posted On: 25 JUL 2024 6:37PM by PIB Delhi

جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب سی آر پاٹل نے آج نئی دہلی میں سنٹرل واٹر کمیشن (سی ڈبلیو سی) کی طرف سے شائع ’’ہندوستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقے کا تجزیہ‘‘ كا اجرا كیا۔

آبی وسائل کے شعبے میں ہندوستان کی ایک اعلیٰ تکنیکی تنظیم سی ڈبلیو سی نے 1986-2022 کی مدت کے لیے سیٹلائٹ کی تصاویر کا استعمال کرتے ہوئے سیلاب کے تمام واقعات کی گرفت کرتے ہوئے سائنسی مطالعہ کیا ہے۔ اس اشاعت سے پتہ چلتا ہے کہ مختلف ساختیاتی اقدامات کرکے ملک میں تقریباً 20.5 میلین ہیكٹر علاقے کو سیلاب سے محفوظ کیا گیا ہے۔ مزید یہ كہ 2022-1986 کی مدت کے تجزیہ کے مطابق ملک میں تقریباً 21 ایم ایچ اے رقبہ سیلاب سے متاثر ہوا ہے۔

اس اشاعت میں سیلاب سے متاثر ہونے والے ضلع وار علاقوں کی تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔ یہ سیلاب کے اثرات کو کم کرنے، سیلاب سے نمٹنے کی حکمت عملیوں کے فروغ، ہنگامی ردعمل کے اقدامات کی منصوبہ بندی اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کو روکنے کے لیے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے پیشگی انتباہی كےنظام کے فروغ کے لیے مفید ہوگا۔  یہ منصوبہ سازوں، پالیسی سازوں، ڈیزاسٹر مینیجرز، امدادی ایجنسیوں، ماہرین تعلیم وغیرہ کو اپنے اپنے شعبوں میں سیلاب سے نمٹنے میں مدد کرے گا تاکہ سیلاب کے اثرات کو کم کرنے کے لیے مختلف اقدامات کیے جائیں اور سیلاب سے بچاؤ کے مزید مناسب کام کیے جائیں۔

اس موقع پر موجود دیگر معززین میں سکریٹری (آبی وسائل، دریا کی ترقی اور گنگا کی بحالی)، محترمہ دیباشری مکھرجی، چیئرمین (سنٹرل واٹر کمیشن)، جناب کشویندر ووہرا اور جل شکتی اور سی ڈبلیو سی کی وزارت کے دیگر سینئر افسران شامل تھے۔

اشاعت سے متعلق پی پی ٹی کے لیے لنک

 Link for PPT on the publication

******

U.No:8762

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 2037159) Visitor Counter : 7


Read this release in: English , Marathi , Hindi