نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان بھر میں مقامی  کھیلوں کا فروغ

Posted On: 25 JUL 2024 4:01PM by PIB Delhi

'دیہی اور مقامی/قبائلی کھیلوں کا فروغ' کھیلو انڈیا اسکیم کا ذیلی عنصر، خاص طور پر ملک میں دیہی اور مقامی/قبائلی کھیلوں کی ترقی اور فروغ کے لیے وقف ہے۔ اس عنصر کے تحت فروغ دینے کے لیے ملاکھمب، کلاریپایاتو، گتکا، تھانگ ٹا، یوگاسنا اور سلمبم کے دیسی/روایتی کھیلوں کی نشاندہی کی گئی ہے اور یہ کھیل سالانہ منعقدہ  کھیلو انڈیا یونیورسٹی/یوتھ گیمز کا حصہ ہیں۔ اس عنصر کے تحت بنیادی ڈھانچے کی ترقی، سازوسامان کی مدد، کوچوں کی تقرری، کوچوں کی تربیت اور شناخت شدہ کھلاڑیوں کو اسکالرشپ کے لیے گرانٹس منظور کیے جاتے ہیں۔

کھیل ایک ریاستی مضمون ہونے کے ناطے، کھیلوں کی ترقی کی ذمہ داری، بشمول روایتی کھیلوں کو فروغ دینے اور ان کے مقابلوں کا انعقادکرنےکی  بنیادی طور پر ذمہ داری  متعلقہ ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں کی ہے۔ مرکزی حکومت اہم خلاء کو پُر کرکےان کی کوششوں کی صرف تکمیل  کرتی ہے۔

مقامی کھیلوں  اور دیگر کھیلوں میں شرکت کرنے والی کھیل کی صلاحیتوں تک پہنچنے کے لیے اس وزارت کے تحت مختلف اقدامات کئے گئے ہیں، جو  درج ذیل ہیں:

کھیلو انڈیا اسکیم کے تحت، دیسی کھیلوں جیسے سلمبم، کلاریپائیتو، ملاکھمب، گتکا اور تھانگ ٹا جیسے دیسی کھیلوں کی حمایت کرنے کے لیے عمودی "کھیل کے ذریعے شمولیت کو فروغ دینے" کے تحت "دیہی/مقامی اور قبائلی کھیلوں کا فروغ" نام کا ایک عنصر ہے۔ کھیلو انڈیا اسکیم کے تحت روایتی کھیلوں کے کھلاڑیوں کی تفصیلات ذیل میں دی گئی ہیں۔

کھیلو انڈیا یوتھ گیمز -2021، ہریانہ اور کھیلو انڈیا یوتھ گیمز - 2022، مدھیہ پردیش میں مختلف دیسی کھیل جیسے کہ ملاکھمب، کلاریپایاتو، گتکا، تھانگ-ٹا اور یوگاسنا کو مسابقتی کھیلوں کے طور پر شامل کیا گیا ۔ اسی طرح ملاکھمب اور یوگاسنا کو کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز - 2021، کرناٹک اور کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز - 2022، اتر پردیش میں شامل کیا گیا۔

کھیلو انڈیا اسکیم کے عمودی "کھیلوں کے ذریعے شمولیت کو فروغ دینے" کے تحت، کھیلو انڈیا ویمن لیگ (اسمیتا لیگ) کا انعقاد 2022-23 اور 2023-24 میں کھیلوں کے اقسام یعنی کھو کھو اور یوگاسنا کے لیے کیا گیا۔ 2023-24 کے دوران، کل 1401 خواتین کھلاڑیوں نے کھیلو انڈیا یوگاسنا ویمن لیگ میں حصہ لیا اور 1580 خواتین ایتھلیٹس نے کھیلو انڈیا کھو-کھو ویمن لیگ میں حصہ لیا۔

مزید یہ کہ مسابقت کو بہتر بنانے کے لیے قومی کھیلوں کی فیڈریشنوں کی مدد کی اسکیم کے تحت قومی سطح پر مختلف ٹورنامنٹس کے انعقاد کے لیے مالی مدد بھی فراہم کی جا رہی ہے۔ مزید، کچھ قومی کھیلوں کی فیڈریشنز یعنی۔ کھو کھو، کبڈی اور یوگاسنا، جنہیں حکومت نے متعلقہ مقامی/روایتی کھیلوں کو فروغ دینے کے لیے تسلیم کیا ہے، قومی کوچنگ کیمپ کے انعقاد، بین الاقوامی مقابلوں میں ہندوستانی کھلاڑیوں کی شرکت اور ہندوستان میں بین الاقوامی ٹورنامنٹس کے انعقاد کے لیے بھی مدد فراہم کی جاتی ہے۔

کھیلوں انڈیا اسکیم کے تحت روایتی کھیلوں کے کھلاڑیوں کی تفصیلات

نمبر شمار

کھیلوں کی قسم

کھلاڑیوں کی تعداد

لڑکے

لڑکیاں

1.

ملاکھمب

2417

1301

1116

2.

کلاریپایاتو

1100

650

450

3.

تھانگ- ٹا

2700

1500

1200

4.

گتگا

3430

1990

1440

 

 

 

 

 

 

 

 

 

مقامی کھیلوں کے لئے شناخت شدہ تربیتی مراکز

نمبر شمار

مقامی کھیل

تریبتی مراکز

1.

ملاکھمب

اجین، مدھیہ پردیش بھرت پور، راجستھان حیدرآباد، تلنگانہ دہلی

گوا

2.

کلاریپایتو

ترواننت پورم، کیرالہ

ارنمولا، کیرالہ

3.

تھانگ-ٹا

امپھال، منی پور

چاچڑ، آسام دھرمن نگر، تریپورہ

4.

گتکا

چندی گڑھ جالندھر، پنجاب

کروکشیتر، ہریانہ

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

نوجوانوں کے امور اور کھیل کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ بات کہی۔

********

ش ح۔ ا ک۔ ج

Uno-8729


(Release ID: 2037049) Visitor Counter : 67


Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP , Tamil