وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

بھارتی  فوج کا دستہ کثیر  ملکی  فوجی مشق ’خان کویسٹ  ‘ کے لیے روانہ

Posted On: 25 JUL 2024 2:41PM by PIB Delhi

بھارتی فوج کا دستہ آج کثیر  ملکی فوجی مشق ’ خان کویسٹ  ‘ کے لیے روانہ ہوا۔ یہ مشق 27  جولائی   سے 9 اگست  ، 2024 ء تک  منگولیا  کے اولان باتر میں منعقد کی جائے گی۔  امن فوج کی صلاحیتوں میں تعاون اور اضافہ  کے مقصد سے ، اس  مشق  میں دنیا بھر سے فوجی دستے  اکٹھا  ہوں  گے  ۔  ایکسرسائز خان کویسٹ کا آخری ایڈیشن منگولیا میں 19 جون سے 2 جولائی  ، 2023 ء تک منعقد کیا گیا تھا۔

یہ مشق سب سے پہلے سال 2003 ء میں امریکہ اور منگولیا  کی مسلح افواج کے درمیان ایک دو طرفہ تقریب کے طور پر شروع ہوئی تھی۔ اس کے بعدسے ، 2006 ء کے بعد سے یہ مشق ایک کثیر  ملکی امن فوج کی  مشق میں تبدیل ہو گئی  اور  یہ اس کا مسلسل 21 واں سال ہے۔

40 اہلکاروں پر مشتمل  بھارتی فوج کے دستے کی نمائندگی بنیادی طور پر مدراس رجمنٹ کی بٹالین کے فوجیوں کے ساتھ دیگر اسلحہ اور خدمات کے اہلکاروں کے ذریعہ کی جارہی ہے۔ ایک خاتون افسر اور دو خواتین سپاہی بھی دستے  میں شامل ہیں ۔

 خان کویسٹ  مشق کا مقصد ایک کثیر  ملکی  ماحول میں کام کرتے ہوئے  بھارتی مسلح افواج کو امن مشن کے لیے تیار کرنا ہے ۔ اس طرح اقوام متحدہ کے چارٹر کے باب VII کے تحت امن سپورٹ آپریشنز میں باہمی تعاون اور فوجی تیاری میں اضافہ ہوتا ہے۔ اس مشق میں اعلیٰ درجے کی جسمانی فٹنس، مشترکہ منصوبہ بندی اور مشترکہ حکمت عملی کی مشقوں پر توجہ دی جائے گی۔

مشق کے دوران کی جانے والی  تکنیکی مشقوں میں  ایک جگہ قائم  اور  چلتے پھرتے چیک پوائنٹس کی تشکیل ، کورڈن اور سرچ آپریشنز، گشت، دشمن کے علاقے سے شہریوں کا انخلاء، کاؤنٹر امپرووائزڈ ایکسپلوسیو ڈیوائس ڈرلز، جنگی ابتدائی طبی امداد اور زخمیوں کا انخلاء شامل ہیں۔

خان کویسٹ مشق   ،  شرکت کرنے والے ممالک کو اس قابل بنائے گی کہ وہ مشترکہ آپریشنز کے انعقاد کے لیے حکمت عملی، تکنیک اور طریقہ ٔکار میں اپنے بہترین طریقوں کا اشتراک کر سکیں۔ یہ مشق حصہ لینے والے ممالک کے فوجیوں کے درمیان باہمی تعاون، دوستی اور  اتحاد کو فروغ دینے میں سہولت فراہم کرے گی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/GpPhoto_KhaanQuest1KJW.jpg

*******

 ش ح۔     و ا ۔   ع ا

U.No. 8731


(Release ID: 2037047) Visitor Counter : 65


Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP