وزارت سیاحت

ملک میں میڈیکل سیاحت

Posted On: 25 JUL 2024 2:58PM by PIB Delhi

سیاحت و ثقافت کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں  بتایا کہ سیاحت کی وزارت مختلف اقدامات کے ذریعے ایک جامع انداز میں ہندوستان کی شبیہ کو اجاگر کرتی ہے۔ اس سلسلے میں جاری سرگرمیوں کے حصے کے طور پر؛ میڈیکل ٹورازم سمیت ہندوستان کے مختلف سیاحتی مقامات اور مصنوعات کی تشہیر کی جاتی ہے۔

صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی طرف سے مطلع کیا گیا ہے کہ اس نے ہندوستان کا سرکاری پورٹل فار میڈیکل ویلیو ٹریول (ایم وی ٹی) ان لوگوں کے لئے شروع کیا ہے، جو ہندوستان میں طبی علاج کی سہولت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ یہ پورٹل ہندوستان جانے والے بین الاقوامی طبی مسافروں کی معلومات اور مریض کے سفر کو آسان بنانے میں مدد کرتا ہے۔ اس ویب لنک https://healinindia.gov.in/ کے ذریعے پورٹل تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔

طبی علاج کے لیے ہندوستان آنے والے غیر ملکی شہریوں کے دورے کو آسان بنانے کے لیے، حکومت ہند نے 167 ممالک کے شہریوں کے لیے ای میڈیکل ویزا / ای میڈیکل اٹینڈنٹ ویزا کی سہولت میں توسیع کی ہے۔

گزشتہ 3 سالوں کے دوران طبی مقصد کے لیے سال کے لحاظ سے کل غیر ملکی سیاحوں کی آمد درج ذیل ہے:

سال

طبی مقصد ( ہزاروں میں)

2020

183

2021

304

2022

475

2023 (*)

635

 

 

 

 

 

 

 

 

 

ماخذ: بیورو آف امیگریشن (بی او آئی)، *: عارضی

صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت  کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ حکومت ہند نے دوسرے اور تیسرے  درجے کے  شہروں میں حفظان صحت سے متعلق بنیادی ڈھانچوں  کی تعمیر کے مقصد قرضوں کی فراہمی کے لیے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔

کئی بڑے ہسپتالوں نے دوسرے اور تیسرے  درجے کے شہروں میں سرمایہ کاری کی ہے۔ ڈینٹل ایمپلانٹس، کاسمیٹک سرجری جیسے خصوصی طریقہ کار   کی خدمات  اب ان دوسرے اور تیسرے  درجے کے شہروں میں دستیاب ہیں۔

************

U.No:8722

ش ح۔ ع م۔ق ر



(Release ID: 2037031) Visitor Counter : 8


Read this release in: English , Hindi