وزارت سیاحت

دیکھو اپنا دیش پہل قدمی کی موجودہ صورتحال

Posted On: 25 JUL 2024 2:59PM by PIB Delhi

سیاحت کی وزارت عالمی سیاحتی منڈی میں ہندوستان کا حصہ بڑھانے کے لیے مختلف بازاروں میں ہندوستان کو ایک جامع منزل کے طور پر فروغ دیتی ہے۔ ان مقاصد کو ایک مربوط مارکیٹنگ اور فروغ دینے والی حکمت عملی کے ذریعے پورا کیا جاتا ہے، اور ٹریول ٹریڈ، ریاستی حکومتوں اور بیرون ملک ہندوستانی مشنوں کے ساتھ مل کر ایک ہم آہنگ مہم چلائی جاتی ہے۔ حکومت صنعت کے ماہرین اور دیگر متعلقہ فریقوں کے ساتھ مسلسل مشغول رہتی ہے اور ہندوستان کی مختلف سیاحتی مصنوعات کو فروغ دینے کے لیے ان کی تجاویز اور آراء حاصل کرتی ہے۔

پچھلے تین سالوں کے دوران ہندوستان میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد (ایف ٹی اے ) کی تفصیلات ذیل میں دی گئی ہیں:

 

سال

ایف ٹی اے (ملین میں)

پچھلے سال کے مقابلے میں فیصد  (%)تبدیلی

2021

1.52

-44.5

2022

6.44

321.5

2023

9.24

43.5

 

غیر ملکی اور ملکی سیاحوں کے لیے پیکج ٹور جیسے ٹور پروگرام نجی متعلقہ فریق اور ریاستی حکومتیں فراہم کرتے ہیں۔ سیاحت کی وزارت اپنی مہمان نوازی کی اسکیم کے تحت ٹریول رائٹرز(سفرنامہ نگاروں)، صحافیوں، فوٹوگرافروں، فلم/ٹی وی ٹیموں، ٹریول ایجنٹس اور ٹور آپریٹرز اور مدبرین  کو مدعو کرتی ہے تاکہ ہندوستان کو ایک پرکشش کثیر جہتی سیاحتی مقام کے طور پر مؤثر طریقے سے پیش کیا جا سکے جس میں پرکشش مقامات کا ایک وسیع سلسلہ پیش کیا جاتا  ہے۔ مدعو مہمان وزارت سیاحت کے مہمان نوازی کے پروگرام کے تحت اپنے معلوماتی دوروں کے دوران ہندوستانی سیاحتی مصنوعات اور سہولیات کے بارے میں براہ راست  معلومات/علم حاصل کرتے ہیں۔

یہ اطلاع مرکزی وزیر برائے سیاحت و ثقافت جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

************

ش ح۔ س ب    ۔ م  ص

 (U: 8717)



(Release ID: 2036947) Visitor Counter : 6


Read this release in: English , Hindi