سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
قومی شاہراہ پر پلوں کے گرنے کے واقعات
Posted On:
25 JUL 2024 12:24PM by PIB Delhi
سڑک ٹرانسپورٹ اورقومی شاہراہوں کےمرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت بنیادی طور پر ملک میں قومی شاہراہوں کی ترقی اور دیکھ بھال کے لیے ذمہ دار ہے۔ ملک میں قومی شاہراہوں پر پلوں کے گرنے کے چند واقعات پیش آئے ہیں۔ پچھلے تین سالوں میں سے ہر ایک سال کے دوران پلوں کے گرنے کی تفصیلات بشمول جانوں کا ضیاع، کی گئی تحقیقات کی تفصیلات اور ناکارہ ٹھیکیداروں/ مراعات دہندگان کے خلاف کی گئی کارروائی، جہاں بھی قابل اطلاق ہو ضمیمہ میں منسلک ہے۔
قومی شاہراہوں کی وزارت کے ایک حصے کے لیے قومی شاہراہوں کے ترقیاتی کاموں کے لیے تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ کی تیاری کے حصے کے طور پر موجودہ پلوں کی حالت کا سروے کرتی ہے اور موجودہ پلوں کی مرمت/بحالی/تعمیر کو کوریڈور کے ترقیاتی منصوبے کے حصے کے طور پر لیا جاتا ہے۔وزارت نے پلوں کے معائنہ اور موجودہ پلوں کی حالت کے سروے کے لیے رہنما خطوط جاری کیے ہیں جس کے بعد نوعیت اور تکلیف کی شدت کی بنیاد پر مناسب مرمت/ بازآبادکاری/ تعمیر نو کی جائے گی۔ وزارت نے مسلسل / مجرد طریقے سے پلوں کی حقیقی وقت میں ڈھانچہ جاتی پایہ داری کی نگرانی کے لیے پالیسی رہنما خطوط اور مثالی بولی کے دستاویزات جاری کیے ہیں۔وزارت نے پلوں کی حالت کا جائزہ لینے اور بعد ازاں مرمت/ بازآبادکاری/ تعمیر نو کے لیے فیصلہ سازی کے عمل کے لیے پلوں کے بندوبست کاایک جامع نظام بھی شروع کیا ہے۔
ضمیمہ
***********
ش ح ۔ ح ا - م ش
U. No.8703
(Release ID: 2036697)
Visitor Counter : 51