سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

شریاس اسکیم


2014-15 سے 2023-24 تک، ایس سی کے لیے شریاس اسکیم کے تحت 97,928 استفادہ کنندگان کے لیے 2708.64 کروڑ روپے روپےخرچ ہوئے، او بی سی اور ای بی سی کے لیے شریاس کے تحت 38,011 مستفیدین کے لیے 585.02 کروڑ روپےخرچ کیے گئے

Posted On: 24 JUL 2024 3:37PM by PIB Delhi

دو اسکیمیں یعنی (i) ‘ہائر ایجوکیشن فار ینگ اچیورز اسکیم’ (شریاس ) اسکالرشپ برائے درج فہرست ذاتوں سےمتعلق طلباء اور (ii) )‘اسکالر شپس فار ہائر ایجوکیشن  فار ینگ اچیورز اسکیم (شریاس ) اسکالرشپ اوبی سی  اور ای بی سی  طلباء کے لیے چلائی جا رہی ہیں۔

درج فہرست ذاتوں کے لیے شریاس اسکیم کے تحت 2014-15 سے 2023-24 تک 97,928 مستفیدین کے لیے 2708.64 کروڑ روپے خرچ کیے گئے ہیں۔ او بی سی اور ای بی سی کے لیے شریاس اسکیم کے تحت 2014-15 سے 2023-24 تک 38,011 مستفیدین کے لیے 585.02 کروڑ روپے خرچ کیے گئے ہیں۔

معیاری تعلیم کی سہولت کے لیے درج فہرست ذاتوں کے لیے شریاس کی ایک ذیلی اسکیم درج فہرست ذاتوں کے لیے اعلیٰ درجے کی تعلیم کے تحت چلائی جاتی ہے۔ اس کے تحت درج فہرست ذات کے طلباء کو ملک کے 266 اعلیٰ درجے کے اعلیٰ تعلیمی اداروں جیسے آئی آئی ٹی /آئی آئی آئی ٹی /آئی آئی ایم/ایمس  وغیرہ میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے وظائف فراہم کیے جاتے ہیں۔

اسی طرح ذیلی اسکیم نیشنل اوورسیز اسکالرشپ فار شیڈیولڈ کاسٹ کے تحت ہر سال 125 طلباء کو بیرون ملک کے 500 کیوی ایس  درجہ بندی والے اداروں/یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے اسکالرشپ دی جاتی ہے۔

 

ذیلی اسکیم نیشنل فیلو شپ فار شیڈیولڈ کاسٹ کے تحت، ہندوستان میں پی ایچ ڈی کے لیے ہر سال 2000 فیلو شپس شیڈول کاسٹ کے طلباء کو دی جاتی ہیں۔ یہ 2000 سلاٹس یوجی سی  فیلوشپس کے لیے حکومت کی عام ریزرویشن پالیسی کے تحت منتخب کردہ درج فہرست ذاتوں کے طلباء کی تعداد سے زیادہ ہیں۔

ایس سی اور او بی سی کے لیے مفت کوچنگ کی ذیلی اسکیم ہر سال 3500 اقتصادی طور پر محروم درج فہرست ذات (ایس سی) اور دیگر پسماندہ طبقے (او بی سی) کے امیدواروں کے لیے فہرست میں شامل مرکزی یونیورسٹیوں کے ذریعے لاگو کی جاتی ہے، جس کا مقصد انھیں پیش ہونے کے لیے بااختیار بنانا ہے۔ مسابقتی امتحانات میں یہ طلبا سرکاری/پرائیویٹ سیکٹر میں ملازمتیں حاصل کرنے یا تکنیکی اور پیشہ ورانہ اعلیٰ تعلیمی اداروں میں داخلہ لینے کے لیے تیار ہیں۔

یہ معلومات  سماجی انصاف اور بااختیار بنانے  کے مرکزی وزیر مملکت جناب رام داس اٹھاولے نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

 

************

ش ح۔ا م  ۔ م  ص

 (U: 8685)


(Release ID: 2036625) Visitor Counter : 38


Read this release in: Hindi_MP , Hindi , English