الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

حکومت محفوظ اور قابل اعتماد مصنوعی ذہانت کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے


ان قدامات میں سوشل میڈیا ثالثوں اور پلیٹ فارمز پر قانونی ذمہ داریاں، آئی ٹی رولز، 2021 کے تحت ممنوعہ غلط معلومات، واضح طور پر غلط معلومات اور ڈیپ فیک پر کارروائی کرناشامل ہے

ڈیجیٹل ذاتی ڈیٹا کو بھی ڈیجیٹل پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن ایکٹ، 2023 کے تحت محفوظ کیا گیا ہے

Posted On: 24 JUL 2024 5:46PM by PIB Delhi

الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کے وزیر مملکت  جناب جیتن پرساد نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ معلومات دی کہ حکومت مصنوعی ذہانت اےآئی کے محفوظ اور بھروسہ مند استعمال کو یقینی بنانے کے لیے تمام احتیاطی اقدامات کرنے کی ضرورت سے واقف ہے۔ اسی مناسبت سے، مرکزی حکومت نے متعلقہ شراکت داروں  کے ساتھ وسیع عوامی مشاورت کے بعد 25.02.2021 کو انفارمیشن ٹیکنالوجی (انٹرمیڈیری گائیڈ لائنز اور ڈیجیٹل میڈیا ایتھکس کوڈ) رولز، 2021 ("آئی ٹی رولز، 2021")  کو مطلع کیا ہے جس میں بعد میں 28.10.2022  اور 06.04.2023 کوں ترمیم کی گئی تھی۔

آئی ٹی رولز، 2021 نے سوشل میڈیا ثالثوں اور پلیٹ فارمز سمیت ثالثوں پر مخصوص قانونی ذمہ داریاں عائد کی ہیں، تاکہ ممنوعہ غلط معلومات، واضح طور پر غلط معلومات اور گہری جعلی معلومات کو ہٹانے کے لیے ان کی تیز رفتار کارروائی سمیت محفوظ اور قابل بھروسہ انٹرنیٹ کے لیے ان کی جوابدہی کو یقینی بنایا جا سکے۔ آئی ٹی رولز، 2021 میں فراہم کردہ قانونی ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں ثالثوں کی ناکامی کی صورت میں، وہ انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ، 2000 ("آئی ٹی ایکٹ") کے سیکشن 79 کے تحت اپنے محفوظ ہاربر تحفظ سے محروم ہو جاتے ہیں اور نتیجہ خیز کارروائی یا کسی بھی موجودہ قانون کے تحت فراہم کردہ قانونی کارروائی کے لیے ذمہ دار ہوں گے۔

ڈیجیٹل پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن ایکٹ، 2023 بھی 11 اگست 2023 کو نافذ کیا گیا ہے جو ڈیٹا پرسنل کے حقوق اور فرائض کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل پرسنل ڈیٹا کی حفاظت کے لیے ڈیٹا فیڈوسیریز پر ذمہ داریاں عائد کرتا ہے۔

 

 

************

ش ح۔ا م  ۔ م  ص

 (U: 8678)



(Release ID: 2036534) Visitor Counter : 2


Read this release in: Tamil , English , Marathi , Hindi