کانکنی کی وزارت

معدنیات کو محفوظ بنانے کی حکمت عملی   

Posted On: 24 JUL 2024 4:48PM by PIB Delhi

حکومت ہند نے معدنیات کی فراہمی کو محفوظ بنانے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں  ، جو  بھارت کے اسٹریٹجک مفاد اور جدید ٹیکنالوجی سمیت اہم شعبوں کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے کلیدی  اہمیت کے حامل ہیں ۔

جدید ٹیکنالوجی کے لیے ضروری اہم معدنیات کی گھریلو فراہمی کو محفوظ بنانے کے لیے، مائنز اینڈ منرلز (ڈیولپمنٹ اینڈ ریگولیشن) ایکٹ، 1957 (ایم ایم ڈی آر ایکٹ) اور آف شور ایریاز منرل (ڈیولپمنٹ اینڈ ریگولیشن) ایکٹ، 2002 (او اے ایم ڈی آر ایکٹ) میں  2023 میں ترمیم کی گئی ہے۔  ان ترامیم کا مقصد اہم اور اسٹریٹجک معدنیات کی تلاش اور کان کنی کو  فروغ دینا  اور  ہائی ٹیک الیکٹرانکس اور قابل تجدید توانائی جیسے شعبوں میں خود کفالت کو یقینی بنانا ہے۔ مرکزی حکومت کو ایم ایم ڈی آر ایکٹ کے تحت 24 اہم اور اسٹریٹجک معدنیات کے بلاکس کی نیلامی کرنے کا اختیار  حاصل ہے اور اس نے اب تک 14 بلاکس کی نیلامی کی ہے۔  اس کے علاوہ ، 29 اہم اور گہرے معدنیات کے لیے ایک نئی معدنی رعایت یعنی ایکسپلوریشن لائسنس متعارف کرایا گیا ہے، جو لائسنس دہندہ کو  ، ان معدنیات کی تلاش اور  کانکنی کی ممکنہ کارروائیاں کرنے کی اجازت دے گا۔

اس کے علاوہ ، تلاش میں نجی شرکت کی حوصلہ افزائی کے لیے، کانوں کی وزارت نے 22 نجی ریسرچ ایجنسیوں ( این پی ای ایز ) کو  نوٹیفائی کیا ہے۔ یہ ایجنسیاں نیشنل منرل ایکسپلوریشن ٹرسٹ (این ایم ای ٹی ) سے فنڈنگ ​​کے ذریعے تلاش کے منصوبوں پر کام کر رہی ہیں۔

2023 ء میں، کانکنی کی وزارت نے کانکنی کے شعبے میں کام کرنے والے اسٹارٹ اپس اور ایم ایس ایم ایز  میں تحقیق اور اختراع کو فنڈ دینے کے لیے ایس اینڈ ٹی – پی آر آئی ایس ایم  (اسٹارٹ اپس اور  ایم ایس ایم ایز  میں تحقیق اور اختراع کا فروغ) شروع کرکے معدنیات کا شعبہ  آر اینڈ ڈی  اور کمرشلائزیشن کے درمیان فرق کو ختم کرنے کے لیے ایس اینڈ ٹی  پروگرام کا دائرہ وسیع کیا ہے ۔

کانوں کی وزارت نے وسائل سے مالا مال ممالک جیسے آسٹریلیا، ارجنٹائن، چلی، موزمبیق وغیرہ کے ساتھ بھی دو طرفہ معاہدے کیے ہیں  ، جن کے پاس اہم معدنی وسائل  موجود ہیں اور اہم معدنیات کی تلاش اور ترقی میں جدید ترین ٹیکنالوجیز تک رسائی  حاصل ہے۔

وزارت کے تحت جوائنٹ وینچر کمپنی- کھنِج بدیش انڈیا لمیٹیڈ ( کے اے بی آئی ایل )  نے ارجنٹینا کے کاٹا مارکا صوبے میں لیتھیم کی تلاش اور کانکنی کے لیے 15700 ہیکٹیر اراضی کو تحویل میں لیا ہے ۔

مذکورہ بالا اقدامات معدنی وسائل کی دستیابی اور ایک قابل اعتماد سپلائی چین کو یقینی بنا کر  بھارت کی اقتصادی ترقی میں معاون ثابت ہوں گے۔

یہ معلومات کوئلہ اور کانوں کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں  فراہم کیں ۔

*****************************

)ش ح۔و ا   ۔  ع ا (

U.No. 8660



(Release ID: 2036498) Visitor Counter : 6


Read this release in: English , Hindi