اقلیتی امور کی وزارتت
جیو پارسی اسکیم
Posted On:
24 JUL 2024 4:39PM by PIB Delhi
جیو پارسی اسکیم 14-2013 میں شروع کی گئی تھی جس کا مقصد ایک سائنسی پروٹوکول اور ساختی مداخلتوں کو اپنا کر پارسی آبادی کے گرتے ہوئے رجحان کو ختم کرنا، ان کی آبادی کو مستحکم کرنا اور ہندوستان میں پارسیوں کی آبادی میں اضافہ کرنا ہے۔ اسکیم کے تین اجزاء ہیں:
i) طبی امداد - معیاری طبی پروٹوکول کے تحت طبی علاج کے لیے مالی امداد فراہم کرنا؛
ii) وکالت – تولیدی مسائل والے جوڑوں کی مشاورت اور ورکشاپس سمیت تشہیر فراہم کرنا اور
iii) کمیونٹی کی صحت - بچوں کی دیکھ بھال کے لیے پارسی جوڑوں کو مالی مدد فراہم کرنا اور انحصار کرنے والے بزرگوں کی مدد کرنا؛
اس اسکیم کے تحت امداد متعلقہ ریاستی حکومتوں کے ذریعہ بایو میٹرک تصدیق اور دیگر تصدیقوں کے بعد ڈائریکٹ بینیفٹ ٹرانسفر (ڈی بی ٹی) موڈ کے ذریعے مستحقین کو جاری کی جارہی ہے۔ اسکیم کے رہنما خطوط وزارت کی ویب سائٹ (www.minorityaffairs.gov.in).پر دستیاب ہیں۔
وزارت متعدد پارسی جوڑوں کو میڈیکل اینڈ ہیلتھ آف کمیونٹی (ایچ او سی) مد کے تحت مالی امداد فراہم کر تی رہی ہے اور یہ اسکیم اپنے مقصد کو حاصل کرنے میں کافی کامیاب رہی ہے۔
اسکیم کی تشہیر کے لیے اس اسکیم میں آؤٹ ریچ پروگرام جیسے سیمینارز، ورکشاپس، کیمپس اورپرنٹ کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا کے اقدامات کیے گئے ہیں۔
اسکیم میں وزارت اور ریاستی حکومتوں کے ذریعہ باقاعدہ نگرانی اور اسکیم کے فوائد اور نتائج کا اندازہ لگانے کے لیے بیک وقت جائزہ لینے کا انتظام بھی ہے۔
یہ اطلاع اقلیتی امور کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
************
ش ح۔ ا ک ۔ م ص
(U: 8656 )
(Release ID: 2036490)
Visitor Counter : 46