ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت

ملازمین کی دوبارہ مہارت  کاری  (ری اسکلنگ)

Posted On: 24 JUL 2024 3:16PM by PIB Delhi

حکومت ملک کی ملازمین کی آبادی میں دوبارہ مہارت کاری  (ری اسکلنگ)  کی ضرورت سے آگاہ ہے۔ اس ضرورت کو پورا کرنے کے لیے، ہنر مندی کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ کی وزارت (ایم ایس ڈی ای) اپنی فلیگ شپ اسکیم پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا (پی ایم کے وی وائی) کو 2015 سے نافذ کر رہی ہے، ملک بھر میں ملازمین کی آبادی سمیت نوجوانوں کو شارٹ ٹرم ٹریننگ (ایس ٹی ٹی) اور پیشگی تعلیم کی پہچان (ریکاگنیزن آف پرائر لرننگ  - آر پی ایل) کے ذریعے مہارت کے فروغ  سے متعلق  تربیت فراہم کرنے کے لیے پی ایم کے وی وائی کے تحت، ایس ٹی ٹی سے تصدیق شدہ امیدواروں کو تقرری کے مواقع فراہم کیے گئے ہیں اور  اِس میں آر پی ایل میں پہلے سے موجود مہارتوں کی تصدیق کا عمل شامل ہے۔ مالی سال 16 - 2015 سے مالی سال 22 – 2021  تک نافذ کیے گئے اسکیم کے پہلے تین ورژن پی ایم کے وی وائی 1.0 ، پی ایم کے وی وائی 2.0 اور پی ایم کے وی وائی 3.0  میں شارٹ ٹرم ٹریننگ (ایس ٹی ٹی) کے نتیجے میں یہ پلیس مینٹ پر نگاہ رکھی گئی۔

پلیسمنٹ کو پی ایم کے وی وائی 4.0سے الگ کیا گیا ہے، جو کہ مالی سال  23 - 2022 کے بعد سے نافذ ہونے والی اسکیم کا موجودہ ورژن ہے۔

پی ایم کے وی وائی  اسکیم کے تحت، 2015 سے لے کر 30.6.2024 تک، 1.48 کروڑ امیدواروں کو تربیت دی گئی ہے۔ مزید برآں ، پہلے تین ورژن کے تحت، ایس ٹی ٹی میں سرٹیفائی 56.88 لاکھ امیدواروں میں سے، 24.3 لاکھ امیدواروں کو  ملازمت مل جانے کی رپورٹ ہے۔

یہ معلومات آج راجیہ سبھا میں فروغ ہندمندی اور انٹرپرینیورشپ کی وزارت میں وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، جناب جینت چودھری نے ایک تحریری جواب میں دی۔

******

ش ح۔ م م ۔ت ح

U. No -8653



(Release ID: 2036401) Visitor Counter : 10


Read this release in: English , Hindi , Tamil