سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

قومی شاہراہوں پر الیکٹرک گاڑیوں کے لیے چارجنگ اسٹیشن

Posted On: 24 JUL 2024 2:01PM by PIB Delhi

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج راجیہ سبھا میں ایک  سوال کے تحریری جواب میں   ایوان کو مطلع کیا کہ قومی شاہراہوں پر قائم 5293 الیکٹرک  گاڑیوں  کے  چارجنگ اسٹیشنوں کی ریاست وار تفصیلات ضمیمہ  - اے  میں دی گئی ہیں۔ اس میں پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کے تحت 4729 ای وی چارجنگ اسٹیشن بھی  شامل ہیں  ، جن پر 178  کرو ڑ روپے کی لاگت آئی ہے ۔

اس کے علاوہ، بھاری صنعتوں کی وزارت نے پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کے تحت تین آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سیز ) کے ذریعے کل 7432 ای وی  چارجنگ اسٹیشنوں میں سے شاہراہوں پر 5833 ای وی  چارجنگ اسٹیشنوں کا ہدف مقرر کیا ہے۔ ان 5833 ای وی چارجنگ اسٹیشنوں کی ریاست وار فہرست ضمیمہ بی میں دی گئی ہے۔  ان  7432 ای وی چارجنگ اسٹیشنوں کے قیام کے لیے تیل کمپنیوں کو  800 کروڑ روپے  کی سبسڈی فراہم کی گئی ہے ۔

سر دست ، حکومت نے مذکورہ ای وی چارجنگ اسٹیشنوں کے لیے  قومی شاہراہوں  پر کوئی پاور اسٹیشن قائم کرنے کا منصوبہ نہیں بنایا ہے۔

ضمیمہ- اے

ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقہ

قومی شاہراہوں پر ای وی چارجنگ اسٹیشنوں کی تعداد

انڈمان اور نکوبار

1

آندھرا پردیش

249

اروناچل پردیش

30

آسام

147

بہار

96

چھتیس گڑھ

116

دلّی

10

گوا

33

گجرات

259

ہریانہ

284

ہماچل پردیش

68

جموں و کشمیر

60

جھارکھنڈ

87

کرناٹک

300

کیرالہ

138

لداخ

2

مہاراشٹر

750

منی پور

27

میگھالیہ

35

میزورم

8

مدھیہ پردیش

231

ناگالینڈ

13

اوڈیشہ

189

پڈوچیری

2

پنجاب

195

راجستھان

482

سکم

3

تمل ناڈو

369

تلنگانہ

221

تری پورہ

24

اتر  پردیش

577

اتراکھنڈ

79

مغربی بنگال

208

مجموعی  تعداد

5293

 

ضمیمہ- بی

ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقہ

 شاہراہوں پر چارجنگ اسٹیشنوں کی تعداد

آندھرا پردیش

319

اروناچل پردیش

5

آسام

59

بہار

139

چنڈی گڑھ

5

چھتیس گڑھ

70

دلّی

25

گوا

24

گجرات

420

ہریانہ

261

ہماچل پردیش

53

جموں و کشمیر

72

جھارکھنڈ

105

کرناٹک

471

کیرالہ

189

مدھیہ پردیش

231

مہاراشٹر

659

منی پور

1

میگھالیہ

27

میزورم

7

ناگالینڈ

6

اوڈیشہ

190

پڈو چیری

16

پنجاب

272

راجستھان

439

سکم

1

تمل ناڈو

649

تلنگانہ

244

تری پورہ

1

اتر پردیش

525

اتراکھنڈ

27

مغربی بنگال

321

مجموعی عدد

5833

 

**************

)ش ح۔و ا   ۔  ع ا (

U.No. 8637



(Release ID: 2036333) Visitor Counter : 7