بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

‘‘مرکزی بجٹ 2024  نےوکست بھارت کی طرف تجدید اور جامع ترقی کا روڈ میپ تیار کیا ہے’’: جناب سربانند سونووال


‘‘ایم اے کے وی 2047 کے تحت 2047 تک عالمی جہاز ٹنیج اور جہاز سازی میں ہندوستان کو 18ویں مقام سے چوٹی کے5 ویں مقام تک لے جانے کے لیے جرأت مندانہ اہداف مقرر کیے گئے ہیں’’

مرکزی بجٹ 2024  میں شمال مشرقی ہندوستان کے لیے انتظامات کئے گئے ہیں تاکہ مالی شمولیت کو بڑھایا جاسکے، قبائلی خاندانوں کو بااختیار بنایا جاسکے اور آسام میں سیلاب سے نمٹا جاسکے: شری سونووال

Posted On: 23 JUL 2024 8:24PM by PIB Delhi

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے آج پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے مرکزی بجٹ 2024 کا خیر مقدم کیا۔

مرکزی بجٹ، 2024 کو ‘ویژنری دستاویز’ قرار دیتے ہوئے، جناب سربانند سونووال نے کہا، ’’مرکزی بجٹ، 2024 نےوکست بھارت کی طرف تجدید اور مجموعی ترقی کا روڈ میپ پیش کیا ہے۔ اس ویژنری بجٹ کا مقصد ‘غریب’،‘خواتین’،‘نوجوانوں’ اور‘ان داتا’ (کسانوں) کو بااختیار بنانا ہے تاکہ ترقی کا عمل ملک کے ہر شہری تک پہنچے۔ اس بجٹ کی نو ترجیحات کے ساتھ منفرد انداز میں تیار کیے گئے چار موضوعات سے معاشرے کے تمام طبقات کو فائدہ پہنچے گا۔ میں ہندوستان کے عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کے ساتھ ساتھ عزت مآب وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن جی کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے اس ویژنری دستاویز کو پیش کیا - جس میں روزگار، ہنرمندی کے فروغ ،ایم ایس ایم ایز، زراعت اور سرمایہ کاری کی زیرقیادت اقتصادی ترقی اور جامع  نیزسبھی کی شمولیت والی ترقی پر بہت زیادہ زور دیا گیا۔’’

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے بارے میں، جناب سونووال نے کہا، ‘‘اس بجٹ سے ہندوستان کی جہاز رانی، کروز، جہاز سازی اور جہازوں کی مرمت کی صنعت کو نمایاں طور پر اضافہ ہوگا، جس سے روزگار کے بڑے مواقع پیدا ہوں گے، برآمدات کو فروغ ملے گا اور ملک کی اقتصادی ترقی میں زبردست تعاون ہوگا۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی دور اندیش قیادت میں، ہم ایک عالمی سمندری طاقت کے طور پر ہندوستان کے قد کو بلند کرنے کے لیے پوری طرح آگے بڑھ رہے ہیں۔ بجٹ25-2024 کا مقصد سمندری اختراعات، پائیداری اور اقتصادی ترقی میں ہندوستان کو عالمی رہنما کے طور پر کھڑا کرنا ہے۔ توقع ہے کہ جہاز رانی کی اصلاحات سے روزگار کے خاطرخواہ مواقع پیدا ہوں گے اور ہندوستان کی سمندری صلاحیتوں کو تقویت ملے گی۔ ہندوستانی جہاز را نی کی صنعت کے حصہ کو بہتر بنانے اور زیادہ روزگار پیدا کرنے کے لیے ملکیت، لیزنگ یعنی پٹے پر دینے اور فلیگنگ اصلاحات نافذ کی جائیں گی۔ جی ایس ٹی کو آسان اور معیاری بنایا جائے گا تاکہ برآمدی مسابقت کو بہتر بنایا جا سکے اور لاجسٹکس پرآنےوالی کل لاگت کو کم کیا جا سکے- اس کے ساتھ ساتھ پیداواری لاگت کم کی جاسکے اور ہندوستان کی جہاز سازی اور مرمت کی صنعت کی مسابقت کو بڑھایا جا سکے۔

جناب سونووال نے مزید کہا،‘‘ہماری وزارت کے دیگر اقدامات کے ساتھ بجٹ میں ان تبدیلیوں کامجموعی اثر تجویز کیا گیا ہے۔ ایم اے کے وی 2047 کے اہداف کے تحت، ہماری وزارت ہندوستان کو 2047 تک عالمی بحری جہازوں کے ٹنیج یعنی بحری جہازوں سے تجارتی سامان اتارنے اور لادنے سے متعلق کاموں میں 18ویں مقام سے چوٹی کے 5 ویں مقام تک لے جانے کے لیے کام کرے گی جس سے ہندوستانی سمندری مسافروں کے لیے ملازمتیں پیدا ہوں گی۔ اسی طرح، اس  بجٹ کا مقصد 2047 تک جہاز سازی میں ہندوستان کو 22 ویں مقام سے ترقی دے کر 5 ویں مقام تک پہنچانا ہے، جس سے  شپ یارڈز میں غیر ملکی سرمایہ کو راغب کیا جاسکےگا اور مینوفیکچرنگ سیکٹر میں مختلف ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گا۔ جہاز سازی بھاری انجینئرنگ میں ایک بنیادی صنعت کی حیثیت رکھتی ہے جس سے ڈاون اسٹریم اورایم ایس ایم ای شعبوں کوزبردست تقویت حاصل ہوتی ہے ۔ اس لیے، ایم ایس ایم ایز کے لیے ہنر مندی اور مدد سے متعلق موجودہ بجٹ کی تجاویز، جہاز سازی اور مرمت کے لیے پورے ماحولیاتی نظام کو تیار کرنے کے لیے فائدہ مند ثابت ہوں گی۔ اس کا مقصد ہندوستان کو ایک پرکشش کروز سیاحتی مقام بنانا، کروز شپنگ کے ذریعے عالمی سیاحوں کو ہندوستان کی طرف راغب کرنا اور ہندوستانی سیاحوں میں کروز شپنگ کو مقبول بنانا ہے۔ ہماری وزارت نے ہندوستان کے سمندری شعبے کے لیے ایک تبدیلی کا راستہ طے کیا ہے۔ اسٹراٹیجک اصلاحات، اختراعی پالیسیوں اور پائیداری پر مضبوط توجہ مرکوز کرتے ہوئے، وزارت کا مقصد بنیادی ڈھانچے کو بڑھانا، روزگار کو فروغ دینا، اور سمندری اختراع میں ہندوستان کو عالمی رہنما کے طور پر پیش کرنا ہے۔

مرکزی بجٹ میں شمال مشرق کے لیے بندوبست پر بات کرتے ہوئے، جناب سربانند سونووال نے کہا، ‘‘وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی دور اندیش قیادت میں، شمال مشرقی ہندوستان ملک کی نئے دور کی اقتصادی ترقی کے لیے استالکشمی کے طور پر اپنی صلاحیتوں اورامکانات کو بروئے کارلاتے ہوئے آگے بڑھ رہا ہے۔ پورے خطے میں انڈیا پوسٹ پیمنٹ بینک کی 100 سے زیادہ شاخوں کے ساتھ، جامع اورمبنی برشمولیت بینکنگ، خطے کے کونےکونے کےہرشخص تک پہنچنے کے لیے تیار ہے، جس سے خطے کے ہر فرد کو مالی شمولیت کے دائرے میں لایا جاسکے گا، اس بات کو یقینی بنایا جاسکے گا کہ وہ براہ راست اپنے بینک کھاتوں میں سرکاری فوائد حاصل کریں۔ منفرد پردھان منتری جنجاتیہ انت گرام ابھیان کو قبائلی اکثریتی دیہاتوں اور خواہشات والے اضلاع میں قبائلی خاندانوں کاصد فیصد احاطہ کرتے ہوئے لاگو کیا جائے گا، بہتر معیار زندگی کو یقینی بنایا جائے گا اور زندگی کے مجموعی معیار کو بہتربنایا جائے گا۔ اس پروگرام سے 63000 سے زیادہ گاؤوں میں رہنے والے 5 کروڑ سے زیادہ قبائلی لوگ مستفید ہوں گے۔ اس طرح اس بجٹ کا مقصد خطے کے مقامی افراد کو بااختیار بنانا اور زندگی کے بہتر معیار کو ممکن بنانا ہے۔ مرکزی بجٹ میں ہر سال برہم پترا اور اس کی معاون ندیوں  میں آنے والےسیلاب کی شدید تشویش کی نشاندہی کی گئی ہے اور آسام میں سیلاب کے انتظام اور متعلقہ پروجیکٹوں کے لیے امداد کے انتظامات کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس سے آسام میں ہم سب کو راحت کا احساس ملتا ہے کیونکہ ہم امید کرتے ہیں کہ سیلاب کے اس سنگین مسئلے سے لوگوں کے جان و مال کے نقصان کو کم کیا جا سکتا ہے۔ میں اس قدم کے لیے وزیر اعظم جناب  نریندرمودی جی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جو آسام کے لوگوں کی ایک دیرینہ خواہش اور مانگ تھی۔

******

ش ح۔ع م ۔ ف ر

U:8634


(Release ID: 2036272) Visitor Counter : 66


Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP