نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

راجیہ سبھا کے عزت مآب چیئرمین کاضابطہ 267 کے بارے میں تبصرے کا متن

Posted On: 24 JUL 2024 12:21PM by PIB Delhi

معزز ممبران، یہ ضابطہ 267 سے متعلق ہے۔ آپ کے فائدے کے لیے، ضابطہ 267 کے بارے میں میرے تبصرے آپ کے غورو خوض کے لیے آج ہی اپ لوڈ کیے گئے ہیں۔ میں آپ پرزور دیتا ہوں اور آپ سے پرزور گذارش کرتا ہوں کہ اس پر سنجیدگی سے توجہ دیں۔

میں اس بات کا اعادہ کرتا ہوں کہ سیاسی جماعتوں کے قائدین کو اس معاملے پر آواز اٹھانے کی ضرورت ہے، کیونکہ یہ ایوان کی ہرنشست میں روزمرہ کا معمول بنتا جا رہا ہے۔ میں نے پہلے ہی عندیہ دیا تھا کہ پچھلے 36 برسوں میں اس طریقہ کار کو صرف چھ مواقع پر اجازت دی گئی ہے۔ صرف غیر معمولی حالات میں ہی اس کی اجازت دی جا سکتی ہے۔

مجھے اس بات پر زور دینے کی ضرورت نہیں ہے کہ جیسا کہ عندیہ دیا گیا ہے ایوان میں کارروائی کو معطل کرنے کا مطالبہ کرنا واقعی ایک بہت سنگین معاملہ ہے۔ آج دائر کیے گئے نوٹس اس سلسلے میں چیئرمین کی طرف سے دی گئی ہدایات کے مطابق نہیں ہیں اور ان کو قبول نہیں کیا جاتا ہے۔

تین دہائیوں سے زائد عرصے میں،ضابطہ 267 صرف نصف درجن مواقع پر استعمال کیا گیا ہے اور اجلاس کے ہر روز مجھے اس طرح کی درخواستیں موصول ہوتی ہیں۔ اسے ایک معمول کے طریقہ کار کے طور پر، ایک عادت کے طور پر لیا جا رہا ہے۔ اس طریقہ کار نے خود کو ایک نہایت مضحکہ خیز صورتحال تک محدود کر دیا ہے۔ کل میرے سنجیدہ تبصروں کے باوجود،اور چونکہ ان پر کوئی توجہ نہیں دی گئی، میں نے اسے دوبارہ آپ کے پورٹل پر اپ لوڈ کر دیا ہے۔

******

ش ح۔ع م ۔ ف ر

U:8631



(Release ID: 2036258) Visitor Counter : 6