کوئلے کی وزارت

کوئلہ  کی وزارت کوئلے کی وافرمقدر میں نیزحسب ضرورت اور کفایتی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے


کوئلے کی پیداوار 10.70فیصد کی مضبوط سالانہ نمو کو ظاہر کرتی ہے

Posted On: 24 JUL 2024 11:24AM by PIB Delhi

عزت مآب وزیر اعظم کی طرف سے ‘‘تکمیلیت سے متعلق  نقطہ نظر اوردنیا سے الگ  تھلگ رہنے کے رجحان کو ختم کرنے سے متعلق رہنما اصولوں کے مطابق کام کرنے’’ کےعین مطابق ،کوئلے کی وزارت ، ریلوےکی وزارت ، بجلی کی وزارت ، اور دیگر متعلقہ اداروں اورمحکموں کے ساتھ مل کر، بجلی اور کھاد کے شعبوں کے لیے مشتہر کردہ قیمتوں پر کوئلے کی وافرمقدار میں مناسب فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ اس پہل قدمی کے تحت اسٹیل، سیمنٹ، کاغذ، اور اسپنج آئرن سمیت غیر منظم شعبوں کو بھی شامل کیا گیا ہے، جو کہ ملک کی اقتصادی ترقی کے لیے اہمیت کے حامل ہیں۔

مالی سال25-2024 کے لیے، وزارت نے1080 میٹرک ٹن کوئلے کی پیداوار کا ایک جرأت مندانہ ہدف مقرر کیا ہے۔ 19.07.24 تک، کوئلے کی پیداوار 294.20 میٹرک ٹن تک پہنچ گئی ہے، جو پچھلے سال کی اسی مدت کی 265.77 میٹرک ٹن پیداوارکے مقابلے میں 10.70فیصد کی مضبوط شرح نمو کی عکاسی کرتی ہے۔ یہ مثبت رجحان پائیدار اقتصادی ترقی پر توجہ مرکوز رکھتے ہوئے مختلف شعبوں کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے وزارت کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔

کوئلے کی ترسیل کے لحاظ سے، 19.07.24 تک، وزارت نے کامیابی کے ساتھ 311.48 میٹرک ٹن کوئلہ مختلف مقامات کےلئے روانہ کیا ہے، جس سے پچھلے سال کے 287.12 میٹرک ٹن کے مقابلے میں 8.49 فیصد اضافہ درج کیا گیا ہے۔ ترسیل میں یہ اضافہ نہ صرف کلیدی صنعتوں کی کارروائی جاتی ضروریات کو پورا کرتا ہے بلکہ توانائی کی مارکیٹ کے مجموعی استحکام میں بھی معاون ہے۔ کوئلہ کی وزارت اس بات کو یقینی بنانے کے لیے عہد بند ہے کہ کوئلہ معیشت کے تمام شعبوں کے لیے ایک کفایتی اور قابل رسائی وسیلہ بنا رہے اور اس طرح نمو اور ترقی کے لیے ملک کے عزم کو تقویت ملتی رہے۔

ایک مستحکم و مسلسل اور قابل اعتماد سپلائی کو برقرار رکھ کر، وزارت کا مقصد ملک کی توانائی کی یقینی فراہمی کو مضبوط بنانا اور اہم اورکلیدی نوعیت کےاقتصادی شعبوں کی معاونت کرنا ہے۔ ان حکمت کی حامل پہل قدمیوں کے ذریعہ، کوئلہ کی وزارت اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ کوئلے کی سپلائی پر انحصار کرنے والی صنعتوں کے لیے وافرمقدار میں اور  کم لاگت کے لحاظ سے سپلائی برقرار رہے، ہندوستان کی اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے میں ایک اہم کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

******

ش ح۔ع م ۔ ف ر

U:8627



(Release ID: 2036253) Visitor Counter : 7