وزارتِ تعلیم
جناب دھرمیندر پردھان نے بجٹ 25-2024 کو 2047 تک ہندوستان کے ترقی یافتہ ملک بننے کی راہ پر ایک اہم سنگ میل قرار دیا
وِکسِت بھارت کا بجٹ صحیح معنیٰ میں ایک عوام پر مرکوز، ترقی دلانے والا، شمولیت والا اور ترقی پسند بجٹ ہے:جناب دھرمیندر پردھان
تعلیم، ہنر مندی، روزگارتشکیل دینے ، تحقیق اور اختراع کو ترجیح دیتے ہوئے،یہ بجٹ صلاحیت کا مرکز، ہنر کا مرکز اور دنیا کے لیے حل فراہم کرنے والے کے طور پر بھارت کی اسناد کومستحکم کرنے کی راہ ہموار کرتا ہے :جناب دھرمیندر پردھان
Posted On:
23 JUL 2024 9:19PM by PIB Delhi
تعلیم کےمرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے25-2024 کے بجٹ کو 2047 تک ترقی یافتہ ملک بننے کے ہندوستان کی راہ پر ایک اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے اس کو سراہا ہے۔
وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن ’’غریب، مہیلا، یووا اور انّ داتا‘‘ کی فلاح و بہبود اور بااختیار بنانے کے لیے کی گئی ان کی انتھک کوششوں اور ٹھوس اقدامات کے تئیں اظہار تشکر کرتے ہوئے انہوں نے اس بات کا ذکر کیا کہ وِکست بھارت کا بجٹ صحیح معنیٰ میں عوام پر مرکوز، ترقی کو فروغ دینے والا، جامع اور ترقی پسند ہے۔
انہوں نے کہا کہ تعلیم، ہنر مندی، روزگار پیدا کرنے، تحقیق اور اختراعات کو ترجیح دیتے ہوئے ، وکست بھارت کا بجٹ دنیا کے لیے ہنر کا مرکز ،صلاحیتوں کا مرکز اور حل فراہم کرنے والے کے طور پر بھارت کی ساکھ کو مضبوط کرنے کی راہ ہموار کرتا ہے ایسا اس سے پہلے کبھی نہیں ہوا ۔
انہوں نے کہا کہ یہ بجٹ زندگی میں آسانی پیدا کرے گا،سماجی و اقتصادی حالات کو فروغ دے گا،ماحول کےلئے سازگارترقی کو فروغ دے گا، سماجی انصاف کو مضبوطی فراہم کرے گا، کاروباری ماحول کو بہتر بنائے گا، خوابوں کی تعبیر کرے گا، ہر گھر میں خوشحالی لائے گا اور اگلے مرحلے کے حصول کے لیے اقتصادی ترقی کے بنیادی کام کو تیز کرے گا۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نوجوانوں کو بااختیار بنانا اور ان کے خوابوں کی تکمیل کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وکست بھارت کا بجٹ نوجوانوں کی امنگوں کو پالیسی سازی میں سرفہرست رکھنے کےحکومت کے رجحان کو جاری رکھتا ہے۔
جناب پردھان نے تعلیم، روزگار اور ہنر مندی کے لیے 1.48 لاکھ کروڑ روپے مختص کرنے پر بھی روشنی ڈالی۔ وزیر موصوف نے وزیر اعظم کے پیکیج کی وضاحت کی جس میں درج ذیل نکات شامل ہیں:
- ہنر مندی اور اپرنٹس شپ ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانا؛
- ہندوستان کی اعلیٰ کمپنیوں کے ذریعہ 1 کروڑ نوجوانوں کے لئے ہنر مندی اور انٹرن شپ کے مواقع؛
- تمام شعبوں میں پہلی بار ملازمت کرنے والے ملازمین کو روزگار سے منسلک مراعات فراہم کرنا؛
-ای پی ایف او تعاون کے لیے ملازمین اور آجر دونوں کو ترغیبات فراہم کرنا؛ اور
- 25,000 طلباء کو سالانہ 7.5 لاکھ تک کے ماڈل اسکل لونس اور گھریلوایچ ای آئیز میں تعلیم حاصل کرنے کے لئے 10 لاکھ تک کے تعلیمی قرضے ہر سال 1 لاکھ طلباء کو 3فیصد کی سالانہ سود کی رعایت کے ساتھ فراہم کرنا۔
انہوں نے اس بات کا بھی تذکرہ کیا کہ یہ محترمہ نرملا سیتا رمن کے ذریعہ لئے گئےجامع اور ٹھوس اقدامات ہیں جو تمام متعلقہ فریقوں،طلباء،ماہرین تعلیم اور صنعت کے لیے ہر اعتبار سے کامیاب ثابت ہوں گے۔اس سے ہمارے نوجوانوں کی خواہشات کو پورا کیا جائے گا ، لوگوں کو روزگار کے مزید مواقع فراہم ہوں گے ، معیاری تعلیم اور ہنر تک رسائی میں اضافہ ہوگا اور اگلے پانچ برسوں میں 4.1 کروڑ سے زیادہ نئی ملازمتیں پیداہوں گی۔
بجٹ 25-2024 کی خصوصیات
اسکولی تعلیم اور خواندگی محکمہ
- مالی سال 25-2024 کے لیے 73,498 کروڑ روپےکا بجٹ مختص کیا گیا ہے جو اسکولی تعلیم اور خواندگی کے محکمہ کے لیے اب تک کا سب سے زیادہ ہے۔
- 2023-24 سے مالی سال 25-2024 میں اسکولی تعلیم اور خواندگی کے محکمہ کے لئے مختص کئے گئے بجٹ میں 12,024 کروڑ یعنی(19.56فیصد) کا مجموعی اضافہ کیا گیا ہے۔
- کے وی ایس اوراین وی ایس کے خود مختار اداروں میں اب تک کا سب سے زیادہ مختص بجٹ کا اضافہ دیکھا جا سکتا ہے جوبالترتیب 9,302 کروڑ روپے اور 5,800 کروڑروپے ہے۔
- 2023-24 کے مقابلے میں فلیگ شپ اسکیموں میں بجٹ مختص کئے جانے میں اضافہ ہوا ہے یعنی سمگر شکشا (4,500 کروڑروپے)پی ایم پوشن ، (₹2,467 cr) اورپی ایم شری (3,250 کروڑروپے)تک کا اضافہ ہوا ہے۔
- مالی سال 25-2024میں 73,498 کروڑ کے مجموعی بجٹ میں سے، اسکیم کیلئے مختص رقم 57,804 کروڑروپے ہے اورجبکہ غیر اسکیم کے لئے مختص کی گئی رقم 15,693 کروڑروپے ہے۔
- 2023-24 کے مقابلے میں اسکیم مختص میں 10,846 کروڑ روپے تک کااور غیر اسکیم مختص کئے جانے میں 1,177 کروڑ روپے تک کا اضافہ ہوا ہے۔
- کے وی ایس میں مختص رقم میں 802 کروڑروپے کا اضافہ ہوا ہے جبکہ24-2023 میں این وی ایس میں مختص کی گئی رقم میں 330 کروڑ روپے تک کا اضافہ ہوا ہے۔
اعلیٰ تعلیم کا محکمہ
- مالی سال 25-2024 میں مختص کیا گیا مجموعی بجٹ 47619.77 کروڑروپے ہے جس میں سےاسکیم کے لئے مختص رقم 7487.87 کروڑروپے جبکہ غیر اسکیم کے لئے مختص رقم 40131.90 کروڑ روپے ہے۔
- مالی سال 25-2024 میں اعلیٰ تعلیم کے محکمہ کے لئے مختص کئے گئے بجٹ میں مالی سال 24-2023 کے مقابلے مجموعی طور3525.15 کروڑرروپے(7.99 فیصد)کا اضافہ ہوا ہے۔
- مالی سال25-2024 میں اسکیموں کے لئے مختص کئے گئے بجٹ میں 1139.99 کروڑروپے کا اضافہ ہوا ہے۔
بڑے خود مختار اداروں کو مختص کی گئی رقم
- مرکزی یونیورسٹیوں کے لئے مختص رقم 15928.00 کروڑ روپے رکھی گئی ہےجو 2023-24 میں مختص کی گئی رقم سے 4314.03 کروڑ روپے زیادہ ہے۔
- ڈیمڈ یونیورسٹیوں کو25-2024 میں 596 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، جو کہ24-2023 کے مقابلے 96 کروڑ روپے زیادہ ہیں۔
- آئی آئی ٹی کوسال25-2024 کے لئے 10202.5 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں جو کہ 2023-24 میں مختص کی گئی رقم سے 841.00 کروڑ روپےزیادہ ہے۔
- این آئی ٹیز کے لیے، مالی سال25-2024 میں 5040 کروڑ مختص کیے گئے ہیں،جو24-2023 میں مختص کی گئی رقم سے 219.40 کروڑ روپےزیادہ ہیں۔
- انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس فار ایجوکیشن اینڈ ریسرچ (آئی آئی ایس ای آرز)کےلئے مختص رقم 1540 کروڑ روپے رکھی گئی ہے جو24-2023میں مختص کی گئی رقم کے مقابلے میں 78 کروڑ روپے کا اضافہ ہے۔
- انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس (آئی آئی ایس سی) کے لیے سال25-2024 کے لئے 875.77 کروڑروپے مختص کئے گئے ہیں جو کہ سال 2023-24 میں مختص کی گئی رقم 60.37 کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔
اہم اسکیموں کو مختص کرنا
- پردھان منتری اچتر شکشا ابھیان (پی ایم-یو ایس ایچ اے) کے لیے [جو پہلے راشٹریہ اچتر شکشا ابھیان (آر یو ایس اے) کے نام سے جانا جاتا تھا]، مالی سال 2024-25 کے لیے بجٹ 1814.94 کروڑ روپے رکھا گیا ہے، جو کہ 2023-24 میں مختص کئے گئے بجٹ سے 314.94 کروڑ روپے زیادہ ہے۔
- انسٹی ٹیوشنز آف ایمیننس (آئی او ایس) کے لیے 1800 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، جو 2023-24 میں مختص کی گئی رقم سے 300.00 کروڑ روپے زیادہ ہے۔
- ’پردھان منتری اچتر شکشا پروتساہن یوجنا‘ (پی ایم-یو ایس پی) کے لیے مالی سال25-2024 میں بجٹ میں مختص کی گئی رقم 1558 کروڑ روپے رکھی گئی ہے ، جو 2023-24 میں مختص کی گئی رقم سے 4.00 کروڑ روپےزیادہ ہے۔
- ’نیشنل اپرنٹس شپ ٹریننگ اسکیم (این اے ٹی ایس)‘ کے لئے25-2024 میں مختص کی گئی رقم 600 کروڑروپے ہے جو 24-2023 میں مختص کی گئی رقم سے 160 کروڑ روپے زیادہ ہے۔
- ’نیشنل مشن ان ایجوکیشن بذریعہ آئی سی ٹی‘ اسکیم میں سال 25-2024 کے لئے 480 کروڑروپے مختص کیے گئے ہیں جو مالی سال 2023-24 میں مختص کی گئی رقم سے 80.00 کروڑ روپےزیادہ ہے۔
- تکنیکی تعلیم میں ای اے پی-(ایم ای آر آئی ٹی ای) میں کثیر الشعبہ جاتی تعلیم اور تحقیق کی بہتری سے متعلق اسکیم میں مالی سال 25-2024 میں 200 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں جو24-2023 میں مختص کی گئی رقم سے 100 فیصد کااضافہ ہے۔
- ’آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اےآئی) میں 3 سینٹرز آف ایکسیلنس (سی او ایز) کا قیام‘اسکیم مالی سال 24-2023کے بجٹ میں کیا گیا تھا ، مالی سال 25-2024 میں اس کے لئے 255 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔
***********
ش ح ۔ ش م - م ش
U. No.8625
(Release ID: 2036183)
Visitor Counter : 79