وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav

تاریخی اہمیت کے سیاحتی مقامات

Posted On: 22 JUL 2024 3:49PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر برائے سیاحت و ثقافت جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب  میں بتایا کہ سیاحت کی وزارت اپنی مرکزی سیکٹر اسکیموں’سودیش درشن (ایس ڈی)‘ اور’تیرتھ یاترا کی بحالی اور روحانی ورثہ بڑھانے کی مہم ’پرشاد‘کے ذریعے ریاستی حکومتوں/یو ٹی انتظامیہ کو مالی امداد دے کر سیاحت کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کی کوششوں کو سراہتی  ہے۔ ایس ڈی اور پرشاد اسکیموں کے تحت اڈیشہ میں منظور شدہ پروجیکٹوں کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

 

اسکیم

پروجیکٹ

منظور شدہ رقم

ایس ڈی 1.0

گوپال پور، برکول، ستاپڑا اور تمپارہ کی ترقی

70.82  کروڑ روپے

پرشاد

پوری میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی

50.00 کروڑ روپے

وزارت نے اب پائیدار اور ذمہ دار سیاحتی مقامات کی ترقی کے مقصد سے اپنی سودیش درشن اسکیم کو سودیش درشن 2.0 (ایس ڈی 2.0) کے طور پر تبدیل کیا ہے اور اس نے ملک میں ترقی کے لیے 57 مقامات کو مشتہر کیا ہے جس میں 'کوراپٹ' اور 'ڈیبری گڑھ' کے ساتھ ساتھ اوڈیشہ میں 'کھنڈا گاؤں' پرخصوصی توجہ بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ، وزارت نے پرشاد اسکیم کے تحت ترقی کے لیے اوڈیشہ میں ’چوسٹھ یوگنی مندر‘ اور ’ما کیچکیشوری مندر‘ کی بھی نشاندہی کی ہے۔

******

ش ح ۔ ک ح۔ ع د

U-6643


(Release ID: 2035482) Visitor Counter : 24
Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP