بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

زیادہ کمیشن کی ادائیگی کے بغیر ڈیجیٹل کامرس میں ایم ایس ایم ایز کی شرکت

Posted On: 22 JUL 2024 4:40PM by PIB Delhi

بہت چھوٹی ، چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کی وزیر مملکت سوشری شوبھا کرندلاجے نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ ای کامرس پلیٹ فارم پر مارکیٹنگ ایم ایس ایم ایز کے لیے ایک وسیع مارکیٹ کے مواقع فراہم کرتا ہے۔ تاہم یہ اہم لین دین کے اخراجات کے ساتھ منسلک ہے۔ بہت چھوٹے اور چھوٹے کاروباری اداروں کو ای کامرس پلیٹ فارم کے ذریعے اپنی مصنوعات کی مارکیٹنگ کرنے اور وسیع تر مارکیٹوں تک پہنچنے میں مدد کرنے کے لیےبہت چھوٹی ، چھوٹی اور درمیانے درجے کی وزارت نے آر اے ایم پی کے تحت ایک ذیلی اسکیم کا آغاز  27 جون 2024کیا گیا تھا، جس کا نام  ایم ایس ایم ایز ٹریڈ ان ایبلمینٹ اور مارکیٹنگ انشیٹیو (ایم ایس ایم ای-ٹیم انشیٹیو ہے۔  اس اقدام کا مقصد بیداری ورکشاپس کے ذریعے اوپن نیٹ ورک ڈیجیٹل کامرس (او این ڈی سی) پلیٹ فارم کو شروع کرنے میں پانچ لاکھ ایم ایس ایم ایز کی مدد کرنا ہے ،جس میں او این ڈی سی میں شمولیت کے لیے فوری امداد شامل ہوگی۔ اس سے ایم ایس ایم ایز کو ان کے لین دین کے اخراجات کو نمایاں طور پر کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

ایم ایس ایم ای-ٹیم پہل کا مقصد بہت چھوٹی اور چھوٹی صنعتوں (ایم ایس ایم ایز) کو سیلر نیٹ ورک کے شرکاء کے ذریعے کیٹلاگ کی تیاری، اکاؤنٹ مینجمنٹ، لاجسٹکس اور پیکیجنگ میٹریل اور ڈیزائن کے لیے مالی مدد فراہم کرنا ہے۔ ایم ایس ایم ای-ٹیم پہل ایم ایس ایم ایز کو اپنی مصنوعات کو زیادہ سے زیادہ صارفین کے سامنے پیش کرنے کے قابل بنائے گی، اس طرح ان کے روایتی کسٹمر بیس سے باہر مارکیٹ کے نئے امکانات کھولے گا۔ چونکہ ایم ایس ایم ایز کو زیادہ تعداد میں سپلائرز اور سروس فراہم کنندگان تک رسائی حاصل ہوگی، اس اقدام سے ان کے کاروبار کرنے کی لاگت کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ او این ڈی سی پر آن لائن کامرس کے لیے کمیشن روایتی ای کامرس پلیٹ فارمز کے چارجز سے کم ہوگا۔ یہ بہت چھوٹی اور چھوٹی صنعتوں کو بھی آن لائن لین دین کرنے کی اجازت دے گا۔ ایم ایس ایم ای-ٹیم پہل کا مقصد پانچ لاکھ ایم ایس ایم ایز کو فائدہ پہنچانا ہے، جن میں سے نصف خواتین کی ملکیت والے ایم ایس ایم ایز ہوں گے۔

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ح  ا۔ ت ع۔

U-8568



(Release ID: 2035330) Visitor Counter : 9


Read this release in: English , Hindi