عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
سوشلسٹ ریپبلک آف سری لنکا کے سول سرونٹس کے لئے چوتھے صلاحیت سازی پروگرام کا آج مسوری میں نیشنل سنٹر فار گڈگورننس (این سی جی جی) مسوری میں آغاز
پروگرا م میں دیگر کے علاوہ چالیس سول سرونٹس شرکت کر رہے ہیں، جن میں اسسٹنٹ سکریٹری، ڈویژنل سکریٹری، اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ سکریٹری، ڈپٹی ڈائرکٹر جیسے سول سرونٹس شامل ہیں
دو ہفتے تک چلنے والے پروگرام کا مقصد شرکاء کو ہندوستان کی گڈگورننس اور جدید ترین تکنیکی ماڈل سے آگاہ کرنا ہے، جو اچھی گورننس کے لئے استعمال کی جائیں گی
Posted On:
22 JUL 2024 5:28PM by PIB Delhi
نیشنل سنٹر فار گڈگورننس (این سی جی جی) نے سوشلسٹ ریپبلک آف سری لنکا کے سول سرونٹس کے لئے آج این سی جی جی مسوری میں چوتھے صلاحیت سازی پروگرام کا آغاز کیا۔ یہ پروگرام 22 جولائی سے 2 اگست 2024 تک چالیس ممتاز شرکاء کے ساتھ چلے گا۔
این سی جی جی کے ڈائرکٹر جنرل جناب وی سری نیواس نے جو انتظامی اصلاحات اور شکایات عامہ کے محکمے (ڈی اے آر پی جی) میں سکریٹری بھی ہیں، افتتاحی اجلاس سے خطاب کیا۔ اپنی تقریر میں جناب سرینواس نے ہندوستان کے ‘‘ وکست بھارت 2047 کے ویژن پر زور دیا۔ انہوں نے اچھی گورننس کے لئے ہندوستان کے عزم کو واضح کرتے ہوئے تمام شہریوں کے لئے یکساں مواقع کے حکومت کے وعدے کو اجاگر کیا۔
پروگرام کے دوران ڈائرکٹر اے پی سنگھ ، ایسوسی ایٹ پروفیسر نے این سی جی جی کی کارگزاری پر روشنی ڈالی۔ پروگرام کے دوران جن موضوعات پر لیکچر دیئے گئے، ان میں گورننس کا تبدیل ہوتا منظرنامہ، انڈین سروسز کا جائزہ، آب و ہوا میں تبدیلی اور اس کے حیاتیاتی تنوع پر اثرات، پالیسیاں اور عالمی طرز کار، زندگی میں آسانیاں، اسمارٹ سٹیز کی منصوبہ بندی اور تعمیر، ڈیجیٹل انڈیا، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ وغیرہ شامل ہیں۔
پروگرام کے ذریعے لوگوں کو ہندوستان کی اچھی گورننس اور جدید ترین تکنیکی ماڈل کے ذریعے سری لنکا میں بہتر گورننس کے طور طریقوں میں آسانی لانے کے بارے میں جانکاری فراہم کرنا ہے۔ این سی جی جی نے ایم ای اے کے ساتھ مل کر سترہ ملکوں کے سول سرونٹس کو تربیت فراہم کی ہے، جن میں بنگلہ دیش، کینیا، تنزانیہ، تیونشیا، سیشلز، گامبیا، مالدیپ، سری لنکا، افغانستان، لاؤس، ویتنام، نیپال، بھوٹان، میانمار، ایتھوپیا اور کمبوڈیا شامل ہیں۔
*******
ش ح۔ رف ۔ ک ا
(Release ID: 2035312)
Visitor Counter : 38