کانکنی کی وزارت

اہم معدنیات کی تلاش اور پروسیسنگ کو فروغ دینے کے اقدامات

Posted On: 22 JUL 2024 5:51PM by PIB Delhi

مرکزی حکومت نے، 17اگست2023 سے ایم ایم ڈی آر ترمیمی قانون 2023 کے ذریعہ،کانکنی اور معدنیات (ترقی اور ضابطہ)  کےقانون1957 میں ترمیم کی ہے۔ مذکورہ ترمیم کے ذریعے، مرکزی حکومت کو مذکورہ قانون کے پہلے جدول کے حصہ-ڈی میں درج 24 اہم اور جامع معدنیات کے لیے خصوصی طور پر کان کنی کے لیز اور کمپوزٹ لائسنس کی نیلامی کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔

حکومت ہند کی معدنیات کی وزارت نے اہم اور جامع معدنیات کے 14 بلاکس کی کامیابی سے نیلامی کی ہے۔ مرکزی حکومت کی طرف سے اہم معدنیات کی نیلامی کے علاوہ، اہم اور گہرائی میں موجود معدنیات کی تلاش کو مزید فروغ دینے کے لیے، معدنیات کی ایک نئی مراعات، یعنی 29 گہرائی میں موجود معدنیات کے لیے تلاش کرنے کا لائسنس متعارف کرایا گیا ہے ،جس کا ذکر ۔ ایم ایم ڈی آر قانون کے نئے داخل کردہ ساتویں جدول میں کیا گیا ہے ۔ نیلامی کے ذریعے ملنے والا تلاش کرنے والا لائسنس، لائسنس دہندہ کو ان معدنیات کے لیے محصولاتی حصص کی وصولی کے بعد دریافت شدہ بلاکس میں کان کنی شروع ہونے کے بعد، ان کی تلاش اور امکانی کارروائیاں کرنے کی اجازت دے گا۔ وزارت نے اہم معدنیات کی تلاش کے پروگرام کو فروغ دینے پر زور دیا ہے۔

اس کے مطابق، گزشتہ تین سالوں کے دوران جی ایس آئی نے مختلف اہم اور جامع معدنیات پر معدنیات کی تلاش کے 368 منصوبے شروع کیے ہیں۔ موجودہ موجودہ مالی سیزن  2024-25 کے دوران، جی ایس آئی نے ملک بھر میں مختلف اہم اور جامع معدنیات کی معدنی صلاحیت کا اندازہ لگانے کے لیے ،196 معدنیات کی تلاش کے منصوبے شروع کیے ہیں۔ این ایم ای ٹی  کی طرف سے منظور شدہ 393 پروجیکٹوں میں سے 122 پروجیکٹ اہم معدنیات کے ہیں۔ تلاش  کرنے کی کارروائی میں نجی شرکت کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے، کانوں کی وزارت نے 22 نجی ایکسپلوریشن ایجنسیوں (این پی ای ایز) کو مطلع کیا ہے۔ یہ ایجنسیاں این ایم ای ٹی  کے ذریعے تلاش کے منصوبے شروع کر رہی ہیں۔ معدنیات کی تلاش کرنے کے قومی ٹرسٹ (این ایم ای ٹی) نے کمپوزٹ لائسنس اور ایکسپلوریشن لائسنس رکھنے والوں کے لیے تلاشی کے اخراجات کی جزوی ادائیگی کے لیے دو اسکیمیں جاری کی ہیں۔ ان اسکیموں کے تحت، لائسنس یافتگان کے ذریعہ کئے گئے ایکسپلوریشن اخراجات کی 50فیصد تک کی واپسی کی جاتی ہے۔

سال2023 میں، ایس اینڈ ٹی پروگرام کے دائرہ کار کو بڑھاتے ہوئے "کانکنی، معدنیات کی پروسیسنگ، دھات کاری اور ری سائیکلنگ کے شعبے (ایس اینڈ ٹی پی آر آئی ایس ایم)میں  تحقیق و ترقی  اور کمرشلائزیشن کے درمیان فرق کو ختم کرنے کے لئے اسٹارٹ اپ اور ایم ایس ایمز میں تحقیق اور اختراع کا فروغ" متعارف کرایا گیا تاکہ ا سٹارٹ اپس میں تحقیق اور اختراعات کو مالیہ فراہم کیا جا سکے۔ 2024 کے دوران، کانکنی کی وزارت کے سائنس اور ٹیکنالوجی پروگرام کے تحقیق و ترقی  اجزاء کے تحت، اہم معدنیات کے نکالنے، بازیافت اور ری سائیکلنگ سے متعلق 10 تحقیق و ترقی   پروجیکٹوں کو مختلف ہندوستانی اداروں اور تحقیقی لیبارٹریوں کے ذریعے شروع کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

************

ش ح۔ ا ع    ۔ م  ص

 (U:8567  )

 



(Release ID: 2035309) Visitor Counter : 9


Read this release in: English , Hindi