وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

گاؤوں کی ثقافتی نقشہ سازی

Posted On: 22 JUL 2024 1:45PM by PIB Delhi

ثقافت اور سیاحت کے وزیر جناب گجیندرسنگھ شیخاوت نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ ثقافت کی وزارت کے تحت حکومت ہند نے ثقافتی نقشہ بندی سے متعلق قومی مشن (این ایم سی ایم) شروع کیا ہے۔  پروجیکٹ کے مقاصد حسب ذیل ہیں:

  • ثقافتی شناخت اور ترقی کے ساتھ ثقافتی وراثت  اور اس کے انٹرفیس کے استحکام کے بارے میں بیداری پیدا کرنا۔
  • ان کی جغرافیائی، آبادی کے پروفائلس اور اختراعی راجدھانیوں کے ساتھ 6.5 لاکھ گاؤوں کی ثقافتی نقشہ بندی۔
  • فنکاروں اور آرٹ کی پریکٹس کے قومی رجسٹرس کی تشکیل
  • قومی ثقافتی کام کی جگہ این سی ڈبلیوپی کے طور پر کام کرنے کے لیے ایک ویب پورٹل اور موبائل ایپ کا فروغ۔

اس پروجیکٹ کا مقصد ہندوستان کے سبھی آبادی والے گاؤوں کا احاطہ کرنا ہے، جو مردم شماری کی فہرست 2011 میں گاؤں کے طور پر مارک کی  گئی ہے، جسے ہندوستان کے رجسٹرار جنرل اور مردم شماری کے کمشنر کی جانب سے شائع کی گئی ہے، جس میں بہار کے سبھی آبادی والے گاؤں شامل ہیں۔ اس لیے بہار کے تمام گاؤوں کا ثقافتی نقشہ سازی کے تحت احاطہ کیا جائے گا۔ موجودہ حیثیت حسب ذیل ہے:

  1. اب تک بہار کے 45561 گاؤوں کی 36127 تعداد کا احاطہ کیا گیا ہے۔
  2. اس کے علاوہ کھگڑیا ضلع سے متعلق اب تک کی تاریخ میں بہار کے 303 گاؤوں میں سے 262گاؤوں کی تعداد کا احاطہ کیا گیا ہے۔

ڈیٹا بیس میراگاؤں میری دھروہر ویب پورٹل  (https://mgmd.gov.in/) پردستیاب ہے، جو ایک کھلی رسائی پورٹل ہے۔

ایم جی ایم ڈی ویب پورٹل پر دستیاب ڈیٹا کسی بھی وزارت اور دیگر سرکاری ادارے کے ذریعے موثر ڈھنگ سے استعمال کیا جا سکتا ہے، تاکہ نشانزد گاؤوں کی ثقافت، روایات،آرٹ فورمس وغیرہ کے تحفظ کو فروغ دیا جاسکے۔

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ ح  ا۔ت ع۔

U-8522


(Release ID: 2035015) Visitor Counter : 39


Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP