عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ کے ہاتھوں چوون ویں پری ریٹائرمنٹ کونسلنگ (پی آر سی) ورکشاپ کا افتتاح، اس ورکشاپ کا اہتمام پنشن اور پنشن یافتگان کی بہبود کے محکمے نے جموں میں کیا


ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے پنشن یافتگان کی زندگی آسان بنانے کے لئے حکومت کے وعدے کو دوہرایا اور انڈیا ویژن 2047 میں پنشن یافتہ افراد کے رول کو اجاگر کیا

عزت مآب وزیر اعظم کی سربراہی والی حکومت قوم کی تعمیر میں پنشن یافتگان اور سینئر سٹیزن افراد کے لازمی کردار کا اعتراف کرتی ہے

پنشن اور پنشن یافتگان کی بہبود کا محکمہ مرکزی حکومت کے ملازمین کے لئے ملک بھر میں سبکدوشی سے قبل کے صلاح ومشورے کے پروگرام کرتا ہے، جو کہ گڈگورننس کاحصہ ہے

پورے جموں وکشمیر میں تعینات 340 سنٹرل گورنمنٹ سی اے پی ایف ریٹائریز نے 54 ویں پری ریٹائرمنٹ کونسلنگ (پی آر سی) ورکشاپ میں حصہ لیا جو انیس جولائی 2029 کو جموں میں اسٹیٹ کنونشن سنٹر میں منعقد ہوا

Posted On: 20 JUL 2024 8:19PM by PIB Delhi

پنشن اور پنشن یافتگان کی بہبود کے محکمے (ڈی او پی پی ڈبلیو ) نے جموں وکشمیر میں تعینات مرکزی حکومت کے ملازمین کے فائدے کے لئے 54 ویں پری ریٹارمنٹ کونسلنگ (پی آر سی) کا اہتمام کیا جو اگلے نو مہینوں میں سبکدوش ہونے والے ہیں یہ پروگرام اسٹیٹ کنونشن سنٹر جموں میں انیس جولائی 2024 کو ہوا۔ پروگرام میں پی جی اینڈ پنشن کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بہ نفس نفیس شرکت کی۔

پنشن اور پنشن یافتگان کی بہبود کا محکمہ اچھی گورننس کے حصے کے طور پر ملک بھر میں ریٹائرمنٹ سے قبل کے صلاح ومشورے (پی آر سی) کے پروگرام کررہا ہے تاکہ جو ملازمین ریٹائر ہونے والے ہیں ان کو فائدہ پہنچایا جاسکے۔ اس طرح کی 54 ویں ورکشاپ مرکزی حکومت کے ملازمین کے لئے منعقد کی گئی جس کا مقصد ان کی زندگی میں آسانی لانا تھا۔

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے شرکاء سے خطاب کیا اور مطلع کیا کہ حکومت کے شہریوں پر مرکوز نظریئے کے تحت محکمے نے مختلف طرح کے اقدامات کئے ہیں۔ ویژن 2047 میں تمام فریقوں کے رول کا اعتراف کیا جارہا ہے  جن میں وضیفہ یاب افراد اور سینئر سٹیزن بھی شامل ہیں۔

ریٹائر ہونے والے ملازمین کی آسانی کے لئے بھوشیہ پورٹل، پنشنرز پورٹل، ریٹائرمنٹ کے فائدوں، فیملی پنشن، سی جی ایچ ایس طرزر، انکم ٹیکس ضابطوں، انوبھو، ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ، سرمایہ کاری کے طریقوں اور مواقع وغیرہ پر الگ الگ سیشن کئے گئے۔

اگلے نو مہینوں میں ریٹائر ہونے والے 340 سے زیادہ ملازمین نے اس پری ریٹائرمنٹ کونسلنگ ورکشاپ سے خاطر خواہ فائدہ حاصل کیا۔ محکمہ حکومت کے اس جانب کئے جانے والے اقدامات سے ریٹائرمنٹ والے ملازمین کو باخبر رکھنے کے اقدامات کررہا ہے تاکہ ریٹائرمنٹ کے بعد انھیں تمام فائدے بہ آسانی حاصل ہوسکیں۔

******

 

 

U.No:8505

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 2034784) Visitor Counter : 10


Read this release in: English , Hindi , Tamil