وزارت دفاع

بھارتی بحریہ کا سالانہ سلامتی جائزہ -2024

Posted On: 20 JUL 2024 7:50PM by PIB Delhi

سالانہ سلامتی جائزہ - 2024 (اے ایس آر-2024)، سلامتی کے موضوع پر بھارتی بحریہ کی اعلیٰ ترین میٹنگ کا 7 واں ایڈیشن، 19 جولائی 24 کو جنوبی بحری کمان ، کوچی میں منعقد ہوا۔ میٹنگ میں بحریہ ہیڈ کوارٹرز کے سینئر افسران اور کمانڈ ہیڈ کوارٹر، ایریا ہیڈ کوارٹر اور سیفٹی کلاس انتظامیہ کے تمام نمائندوں نے شرکت کی۔ بحریہ کے سربراہ ایڈمیرل دنیش کے ترپاٹھی نے ورچووَل طریقے سے کلیدی خطبہ دیا اور سالانہ سلامتی رپورٹ کا جائزہ لیا۔ سی این ایس نے عملے کو غورو خوض اور عمل کرنے کی تعلیم اور تربیت دینے کے لیے یونٹوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ایک مضبوط حفاظتی کلچر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ ’حفاظت، سلامتی اور ذہنی صحت و تندرستی کو فروغ دینے ‘کے اس سال میں، انہوں نے سینئر قیادت پر زور دیا کہ وہ ہر سطح پر حفاظتی پروگراموں کی اثر انگیزی کا جائزہ لیں اور بھارتی بحریہ کے حفاظتی ماحول کو مضبوط کریں۔

اے ایس آر – 24 کی مزید کاروائیوں کی صدارت وائس ایڈمیرل کے سوامی ناتھن، وائس چیف آف دی نیول اسٹاف نے کی، جو بھارتی بحریہ سلامتی کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں۔ جائزہ کے دوران، انڈمان اور نکوبار کمان سمیت تینوں بحریہ کی کمانوں نے حفاظتی اقدامات اور چنوتیوں کے بارے میں ایک مختصر تفصیل پیش کی۔ جائزہ کے دوران سیفٹی سے متعلق کئی ایجنڈا نکات پر غور کیا گیا۔ اے ایس آر – 24 کے شرکاء نے بہترین حفاظتی طریقوں کو سیکھنے کے لیے نیوکلیائی سلامتی اور ہوابازی سلامتی شعبوں کے ماہرین کے ساتھ بھی بات چیت کی۔ اس موقع پر، بحریہ کے اڈے واقع  کوچی میں سلامتی سے متعلق ایک نمائش بھی منعقد کی گئی، جس میں آٹھ فرموں نے اپنے جدید ترین حفاظتی سازو سامان اور ذاتی حفاظتی آلات کی نمائش کی۔ اسٹالز کو حاضرین کی جانب سے زبردست رسپانس ملا۔

بھارتی بحریہ ہر سال اعلی سطح پر سلامتی جائزے کا انعقاد کرتی ہے، جس کا مقصد آپریشنل اور فعال سلامتی سے متعلق تمام تر پہلوؤں کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ رونما ہونے واقعات میں تخفیف کرنے کے اقدامات کی نشاندہی اور حفاظتی کلچر کو مضبوط کرنے کے لیے ایک تنظیمی ڈھانچہ فراہم کرنا ہے۔

 

CNS keynote Address and  Review

 

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:8497



(Release ID: 2034712) Visitor Counter : 20


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil