عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے جموں میں 54 ویں پری ریٹائرمنٹ کونسلنگ ورکشاپ سے خطاب کیا


’’2047 تک ترقی یافتہ ہندوستان بنانے کے لیے پنشن یافتگان اور بزرگ شہری ضروری حصے دار ہیں‘‘: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

’’طلاق شدہ بیٹیاں اور لاپتہ افراد کی شریک حیات اب پنشن کی حقدار ہیں‘‘: مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ

سی پی جی آر اے ایم ایس کی کامیابی کی داستان پر بنگلہ دیش، مالدیپ اور جنوبی افریقہ عمل پیرا ہیں: ڈاکٹر سنگھ

Posted On: 19 JUL 2024 5:09PM by PIB Delhi

پی آئی بی جموں

سائنس اور ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزیر اعظم کے دفتر، عملے، عوامی شکایات، پنشن، جوہری توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج یہاں کہا کہ ’’پنشن یافتگان اور بزرگ شہری سال 2047 تک ترقی یافتہ ہندوستان بنانے کے لیے ضروری حصے دار ہیں‘‘۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنشن کی تقسیم سے متعلق طریقہ کار کو آسان بنا رہی ہے، تاکہ مستحقین کو زندگی میں آسانی فراہم کی جا سکے اور ان کی توانائی کو ملک کی تعمیر کے کام میں لگایا جا سکے۔ ڈاکٹر سنگھ جموں کے کنونشن سنٹر میں عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت کے تحت پنشن اور پنشن یافتگان کی بہبود کے محکمہ کے زیر اہتمام 54ویں قبل از ریٹائرمنٹ کونسلنگ ورکشاپ سے خطاب کر رہے تھے۔

 وزیر موصوف نے کہا ’’حکومت تاخیر کو کم کرنے اور پنشن سے متعلق انتظامی طریقہ کار کو بہتر بنانے کے لیے جدید ترین اور بہترین دستیاب ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہی ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ریٹائر ہونے والے ملازمین کی مہارت کو بروئے کار لانے اور انہیں ایک ’ٹیم انڈیا‘ کا حصہ بنانے کا عزم کیا ہے، جسے ترقی یافتہ ہندوستان کے مقصد کو حاصل کرنے کا کام سونپا گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001K913.jpg

مرکزی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی سرپرستی میں حکومت نے انقلابی انتظامی اصلاحات کی ہیں اور نوآبادیاتی، قدیم اور فرسودہ اصولوں اور قوانین کو ختم کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’یہ سب کچھ شفافیت، جوابدہی اور زندگی کی آسانی میں اضافہ کے ساتھ شہریوں پر مرکوز حکمرانی کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر سنگھ نے بتایا کہ طلاق شدہ بیٹیاں اور بیواؤں کے ساتھ ساتھ لاپتہ یا گمشدہ سرکاری ملازمین کی بیویاں، خاص طور پر جموں و کشمیر میں، اب پنشن حاصل کرنے کی حقدار ہیں، جو ماضی میں نہیں تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0026BFZ.jpg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ فیشل ریکوگنیشن ٹیکنالوجی کا استعمال اب پنشن یافتگان کو ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ (ڈی ایل سی) جاری کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے تاکہ دھوکہ دہی کو روکا جا سکے، آسانی اور سکون ملے اور ساتھ ہی پنشن یافتگان کا وقت اور ان کی توانائی کی بچت ہوسکے۔ انھوں نے زور دیا کہ ’’حکومت نے موجودہ بائیو میٹرک پر مبنی نظام کو بہتر بنانے کے لیے ٹیکنالوجی کی اس بہترین شکل پر زور دیا ہے۔ اسی طرح حکومت نے مصنوعی ذہانت میں انسانی مداخلت متعارف کرائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس منفرد اور غیر معمولی اقدام کا مقصد انسانی رابطے کے ساتھ ہیومن ڈیسک کے قیام کے ذریعے شکایت کنندگان سے رائے اکٹھا کرنا ہے۔

مرکزی وزیر نے سی پی جی آر اے ایم ایس کی کامیابی پر مسرت کا اظہار کیا جو کہ ایک آن لائن پلیٹ فارم ہے، جو شہریوں کو خدمات کی فراہمی سے متعلق کسی بھی موضوع پر سرکاری حکام تک اپنی شکایات درج کرانے کے لیے چوبیس گھنٹے دستیاب ہے۔  انھوں نے کہا کہ اس کامیابی کی داستان پر بنگلہ دیش، مالدیپ اور جنوبی افریقہ عمل پیرا ہیں۔

پنشن اور پنشن یافتگان کی بہبود کا محکمہ، گڈ گورننس کے ایک حصے کے طور پر، ملک بھر میں ریٹائرمنٹ سے پہلے کی مشاورتی ورکشاپوں کا انعقاد کر رہا ہے، تاکہ ریٹائر ہونے والے اہلکاروں کو ریٹائرمنٹ کے عمل میں سہولت فراہم کی جا سکے۔ حکومت ہند کے ریٹائر ہونے والے ملازمین کے فائدے کے لیے منعقد کی جانے والی یہ ورکشاپ پنشن یافتگان کے لیے ’زندگی میں آسانی‘ کی سمت میں ایک انقلابی قدم ہے۔ ورکشاپ میں جلد ہی ریٹائر ہونے والے ملازمین کو ریٹائرمنٹ کے فوائد اور پنشن کی منظوری کے عمل سے متعلق متعلقہ معلومات فراہم کی جائیں گی۔

ریٹائر ہونے والے ملازمین کے لیے ہموار منتقلی کو آسان بنانے کے لیے بھویشیہ پورٹل، انٹیگریٹڈ پنشنرز پورٹل، ریٹائرمنٹ بینیفٹس، فیملی پنشن، سی جی ایچ ایس، انکم ٹیکس رولز، انوبھو، ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ، سرمایہ کاری کے طور طریقوں اور مواقع وغیرہ پر مختلف سیشنوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ یہ تمام سیشن ریٹائر ہونے والوں کو اس عمل سے آگاہ کرنے اور ریٹائرمنٹ سے پہلے بھرے جانے والے فارموں اور ریٹائرمنٹ کے بعد انہیں دستیاب فوائد کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے لیے تیار کیے گئے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003KCJC.jpg

سرمایہ کاری کے مختلف طور طریقوں، ان کے فوائد اور سرمایہ کاری کی منصوبہ بندی کے بارے میں ایک تفصیلی سیشن بھی منعقد کیا جائے گا، تاکہ ریٹائر ہونے والے افراد اپنے ریٹائرمنٹ فنڈز کی سرمایہ کاری  کی وقت پر منصوبہ بندی کر سکیں۔ سی جی ایچ ایس سسٹم، سی جی ایچ ایس پورٹل، فراہم کی جانے والی سہولیات کے ساتھ ساتھ سی جی ایچ ایس فوائد حاصل کرنے کے طریقہ کار پر بھی ایک تفصیلی سیشن ہوگا۔

توقع ہے کہ اگلے 9 ماہ میں ریٹائر ہونے والے تقریباً 250 ملازمین اس پری ریٹائرمنٹ کونسلنگ (پی آر سی) ورکشاپ سے بہت زیادہ مستفید ہوں گے۔ مرکزی حکومت کے ریٹائر ہونے والوں کے لیے ایک ہموار اور آرام دہ منتقلی کو یقینی بنانے کے لیے محکمہ گڈ گورننس کے حصے کے طور پر اس طرح کی ورکشاپوں کا انعقاد جاری رکھے گا۔ محکمہ انہیں حکومتی اقدامات سے باخبر رکھنے کے لیے تمام تر کوششیں کر رہا ہے، تاکہ وہ ریٹائرمنٹ کے بعد تمام فوائد حاصل کرسکیں۔

 

************************************

 

 

ش ح۔ا گ۔ م  ر

 (U: 8457)

 



(Release ID: 2034431) Visitor Counter : 23


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil