بھارت کا مسابقتی کمیشن

سی سی آئی نے ارجاس اسٹیل پرائیویٹ لمیٹڈ اور ارجاس ماڈرن اسٹیل پرائیویٹ لمیٹڈ کے سندور مینگنیز اینڈ آئرن اورز لمیٹڈ اور بی اے جی ہولڈنگز پرائیویٹ لمیٹڈ کے بالواسطہ کنٹرولنگ حصول کی منظوری دے دی

Posted On: 18 JUL 2024 8:01PM by PIB Delhi

بھارتی مسابقتی کمیشن (سی سی آئی) نے ارجاس اسٹیل پرائیویٹ لمیٹڈ اور ارجاس ماڈرن اسٹیل پرائیویٹ لمیٹڈ کے بالواسطہ کنٹرولنگ حصول کو سندور مینگنیز اینڈ آئرن اورز لمیٹڈ اور بی اے جی ہولڈنگس پرائیویٹ لمیٹڈ کی منظوری دے دی ہے۔

مجوزہ مجموعہ ارجاس اسٹیل پرائیویٹ لمیٹڈ (اے ایس پی ایل) کے کنٹرول کے حصول سے متعلق ہے اور، سندور مینگنیز اینڈ آرئن اورز لمیٹڈ (ایس ایم آئی او آر ای ) اور بی اے جی ہولڈنگز پرائیویٹ لمیٹڈ (بی ایچ پی ایل) [ایس ایم آئی او آر ای اور بی ایچ پی ایل، کو اجتماعی طور پر اکوائررس کہا جاتا ہے] کے ذریعہ اس کی مکمل ملکیتی ذیلی کمپنی، یعنی ارجاس ماڈر اسٹیل پرائیویٹ لمیٹڈ (اے ایم ایس پی ایل)[ اے ایس پی ایل اور اے ایم ایس پی ایل کو مجموعی طور پر ٹارگیٹ کہا جاتا ہے] کے بالواسطہ کنٹرول سے متعلق ہے۔

ایس ایم آئی او آر ای، ایک فہرست بند کمپنی، بنیادی طور پر اس کام میں مصروف ہے: (اے) لوہے اور مینگنیج کی کان کنی؛ (بی ) فیرو اللویز کی پیداوار اور فروخت؛ اور (سی) ہندوستان میں کوک کی پیداوار اور فروخت۔

بی ایچ پی ایل ، ایس ایم آئی او آر ای کا ایک الحاق، حال ہی میں شامل کی گئی کمپنی ہے جو ہندوستان یا دنیا بھر میں آمدنی پیدا کرنے والی کوئی سرگرمیاں نہیں کرتی ہے۔

ٹارگیٹ اسٹیل کی مصنوعات، بھاری انگوٹوں، اور بعض دیگر درمیانی مصنوعات، جیسے، بلٹس کی تیاری اور فروخت میں مصروف ہے۔

سی سی آئی کا تفصیلی حکم جلد شائع کیا جائے گا۔

**********

 

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:8429



(Release ID: 2034164) Visitor Counter : 6


Read this release in: English , Hindi