قانون اور انصاف کی وزارت
قانون اور انصاف کے مرکزی وزیر مملکت ( آزادانہ چارج ) جناب ارجن رام میگھوال نے اظہارِ خیال کیا ہے کہ بھارت کا آئین بھارت کے شہریوں کا تحفظ کرتا ہے
جناب میگھوال نے اس بات پر زور دیا کہ این اے ایل ایس اے / ایس ایل ایس اے / ڈی ایل ایس اے / ٹی ایل ایس سی نے تمام کمزور طبقوں کے لیے اقتصادی اور سماجی انصاف کو قابل رسائی بنانے کے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کی بنیاد رکھی ہے
اتر پردیش کے پریاگ راج میں ’ہمارا سمویدھان ہمارا سمان‘ کے عنوان سے دوسری علاقائی تقریب کا انعقاد کیا گیا
شہریوں کو آئین اور ان کے قانونی حقوق کے بارے میں معلومات تک آسان رسائی فراہم کرنے کے لیے ’ہمارا سمویدھان ہمارا سمان‘ پورٹل کا آغاز کیا گیا
’ہمارا سمویدھان ہمارا سمان‘ مہم کے بارے میں بیداری لانے والے پروگرام میں سب کو نیائے ،ہر گھر نیائے ، نو بھارت نو سنکلپ اور وِدھی جاگِرتی سماّن کو شامل کیا جائے گا
Posted On:
16 JUL 2024 9:58PM by PIB Delhi
بھارت میں جمہوریت کے 75 ویں سال کی یاد میں، محکمہ انصاف (ڈی او جے ) نے آج اتر پردیش کے پریاگ راج میں اے ایم اے کنونشن سنٹر (اے ایم اے سی سی ) میں ’’ہمارا سمویدھان ہمارا سمان‘‘ کے عنوان سے دوسری علاقائی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ دوسری علاقائی تقریب 24 جنوری ، 2024 ء کو نائب صدر کے ذریعے نئی دہلی میں شروع کی گئی ’ہمارا سمویدھان ہمارا سمان‘ کے عنوان سے سال بھر چلنے والی قومی مہم کا ایک حصہ ہے۔ پہلی علاقائی تقریب راجستھان کے بیکانیر میں منعقد کی گئی تھی ، جس کا افتتاح عزت مآب بھارت کے چیف جسٹس (سی جے آئی ) ڈاکٹر جسٹس ڈی وائی چندرچوڈن نے 9 مارچ ، 2024 ء کو بطور مہمان خصوصی کیا تھا ۔ دوسری علاقائی تقریب کا افتتاح قانون و انصاف کےمرکزی وزیر مملکت ( آزادانہ چارج ) اور پارلیمانی امور کے وزیر مملکت جناب ارجن رام میگھوال نے مہمانِ اعزازی الہٰ آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس محترم جناب جسٹس ارون بھنسالی اور مہمان اعزازی کے طور پر یو پی اسٹیٹ لیگل سروس اتھارٹی کے ایگزیکیٹیو چیئرمین جناب جسٹس منوج کمار گپتا کی موجودگی میں کیا ۔
تقریب میں 800 کے قریب شرکاء نے شرکت کی اور اس میں بار ایسوسی ایشن کے نمائندے، جوڈیشل افسران، وکلاء، دِشا ا سکیم کے تحت ٹیلی لا پروگرام کے فیلڈ لیول کے کارکنان، ضلعی انتظامیہ، پولیس حکام، قانون کے طلباء اور فیکلٹیز کے افراد شامل تھے۔
’ہمارا سمویدھان ہمارا سمان‘ پورٹل کا آغاز کیا گیا ہے ، جو علم کے ایک خزانے کے طور پر کام کرے گا اور شہریوں کو آئین اور ان کے قانونی حقوق کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے معلومات تک آسان رسائی فراہم کرے گا۔ اس کے علاوہ ، اس میں مہم کے تحت کی جانے والی سرگرمیوں کی جھلک بھی دکھائی جائے گی۔ مزید برآں، یہ ایک ایونٹ کیلنڈر پر مبنی ہو گا اور اس میں ایک ایسا ٹولز بھی موجود ہو گا ، جو کمیونٹی پر مبنی اشتراک کے طریقۂ کار کے ساتھ آئینی حقوق کے بارے میں معلومات فراہم کرے گا ۔
اسٹیج پر معززین اور اپنے سامعین کا خیرمقدم کرتے ہوئے محکمۂ انصاف کے سکریٹری نے ہمارا سمویدھان ہمارا سمان مہم سے متعلق مختلف عناصر کے بارے میں بتایا ، جس میں سب کو نیائے - ہر گھر نیائے ؛ نو بھارت نو سنکلپ اور ودھی جاگرتی سمان وغیرہ شامل ہیں ۔ قانون و انصاف کی وزارت کے محکمہ انصاف کے اقدامات پہلے ہی سب کے لیے انصاف کی فراہمی پر زور دیتے رہے ہیں۔ اب ہمارا سمویدھان ہمارا سمان نامی ملک گیر مہم ، اس کو مزید جامع اور شراکت والی بنا رہی ہے ۔
اس تقریب کے دوران، قانون اور انصاف کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج ) جناب ارجن رام میگھوال نے بھارت کے شہریوں کے حقوق کے تحفظ میں آئین ہند کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کلیدی خطبہ پیش کیا ۔ انہوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ 1950 ء میں آئین کے نفاذ کے بعد سے سیاسی مساوات کی ضمانت دی گئی ہے، معاشی اور سماجی عدم مساوات نے ہمارے معاشرے کے لیے چیلنج پیدا کیے ہیں۔ جناب میگھوال نے تمام محروم طبقوں کے لیے سماجی و اقتصادی انصاف کے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے ویژن کے حصول کے لیے بنیاد رکھنے میں این اے ایل ایس اے / ایس ایل ایس اے / ڈی ایل ایس اے / ٹی ایل ایس سی جیسے اقدامات کے اہم کردار پر زور دیا ۔ انہوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ محکمۂ انصاف نیائے بندھو پروگرام جیسے اقدامات کے ذریعے ، جس میں مفت قانونی امداد فراہم کی جاتی ہے، اس ویژن کو پورا کرنے کے لیے عہد بستہ ہے ۔ جناب میگھوال نے کہا کہ ان کی مدت کار میں ’ہمارا سمویدھان ہمارا سمان ‘ مہم کے تحت ایک قومی سطح پر اور دو علاقائی سطح پر تقریبات کا کامیابی سے انعقاد کیا گیا ہے۔ انہوں نے اس سال کے آخر میں کوچی، سری نگر اور ایٹا نگر میں تین اضافی علاقائی تقریبات کے ساتھ ، اس اقدام کو وسعت دینے کے منصوبوں کا اعلان کیا، جس کا مقصد پورے ہندوستان میں آئینی بیداری کو وسیع کرنا ہے۔
اس تقریب میں، الٰہ آباد ہائی کورٹ نے پسماندہ افراد کو قانونی خدمات فراہم کرنے میں قابل ستائش کوششوں کے لیے ستائش حاصل کیں۔ ہائی کورٹ کے پرو بونو پینل کی نمائندگی کرنے والے رجسٹرار جنرل جناب راجیو بھارتی نے اپنے مؤثر اقدامات کے بارے میں معلومات فراہم کیں ۔ انہوں نے قانون اور انصاف کی وزارت کے ’’نیائے بندھو ‘‘ پروگرام کو انصاف تک عالمی رسائی کے حصول کے لیے ایک اہم قدم کے طور پر اجاگر کیا۔ یہ پروگرام ملک بھر کے وکلاء کو پرو بونو سروسز کے لیے رجسٹر کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے، جو ویب اور موبائل ایپلی کیشنز بشمول اینڈرائیڈ، آئی او ایس اور امنگ کے ذریعے قابل رسائی ہے۔
جناب بھارتی نے بتایا کیا کہ فی الحال، الہ آباد ہائی کورٹ کے سو سے زیادہ وکلاء نے رضاکارانہ طور پر قانونی امداد کے اقدامات کے ذریعے ضرورت مندوں کی مدد کرنے کے لیے ایک اہم عزم ظاہر کرتے ہوئے، پرو بونو خدمات فراہم کرنے کے لیے اندراج کرایا ہے۔
ہمارا سمویدھان ہمارا سمان مہم کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے، ہائی کورٹ کے معزز چیف جسٹس، جناب جسٹس ارون بھنسالی نے ستائش کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ مہم آئینی تعلیم کو پھیلانے کے لیے ایک اجتماعی کوشش ہے۔ انہوں نے اس بات کو یقینی بنانے میں عدالتی برادری کے کردار پر زور دیا کہ انصاف، مساوات، آزادی اور بھائی چارہ ہر شہری کی زندگی میں شامل ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مہم کو مقامی بنانے کی ضرورت ہے اور اس میں سماجی عدم مساوات اور غربت کو دور کرنے کی صلاحیت ہے۔ انہوں نے قانونی میدان میں انسانی ہمدردی کا نقطہ نظر فراہم کرنے کے لیے ڈی او جے کے نیائے بندھو پروگرام کو قابل قدر کوشش قرار دیا۔
یو پی ایس ایل ایس اے کے ایگزیکیٹیو چیئرمین عزت مآب جناب جسٹس منوج کمار گپتا نے ہماری جمہوریت میں ہندوستانی آئین کے بنیادی کردار پر زور دیا، جس میں تمام شہریوں کے بنیادی حقوق اور آزادیوں کو شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ ہمارے معاشرے میں یہ حقوق اکثر نامعلوم یا غیر واضح رہتے ہیں۔ جسٹس گپتا نے ’ہمارا سمویدھان ہمارا سمان ‘ جیسے پروگراموں کی اہمیت پر زور دیا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ہر ہندوستانی خواہ اس کے پس منظر یا حالات کچھ بھی ہو، اپنے حقوق اور تحفظات سے پوری طرح واقف ہے۔ حقوق، کمیونٹیز میں قانونی بیداری کے اقدامات کے تبدیلی کے اثرات کے اپنے تجربے کو اجاگر کرتے ہوئے جسٹس گپتا نے زور دیا کہ مہم کا موضوع ان کی کوششوں کے نچوڑ کو سمیٹتا ہے، جس میں آئینی بیداری پھیلانے کے لیے اجتماعی لگن پر زور دیا گیا ہے۔ انہوں نے شہریوں کو بااختیار بنانے اور ایک ایسا معاشرہ بنانے کے ہدف پر زور دیا ، جہاں انصاف، آزادی، مساوات اور بھائی چارے کے نظریات محض نظریاتی تصورات ہی نہیں بلکہ ایک ٹھوس حقیقت ہوں۔
ہمارا سمویدھان ہمارا سمان مہم مقابلوں کے جیتنے والوں کو ، وزیر موصوف جناب ارجن رام میگھوال نے مبارکباد پیش کی ، جس نے مہم میں لوگوں کی فعال شرکت کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے اس تقریب کو پریاگ راج کے مساوری قرار دیا ، جو تریوینی کا ایک سنگم ہے ، جہاں تین دریا آپس میں ملتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکومت کے تین اہم ستون – مقننہ ، انتظامیہ اور عدلیہ کے تین اہم ستونوں کی طرح ہم آہنگی کی نمائندگی کرتی ہے۔
***
ش ح ۔ و ا ۔ ع ا
U.No. 8384
(Release ID: 2033803)
Visitor Counter : 52