کامرس اور صنعت کی وزارتہ

کامرس سکریٹری نے آئی آئی ایف ٹی میں فلیگ شپ ایم بی اے (بین الاقوامی کاروبار) اور ایم بی اے (کاروباری تجزیہ) پروگراموں کا آغاز کیا

Posted On: 16 JUL 2024 8:08PM by PIB Delhi

غیر ملکی تجارت کے بھارتی ادارے (آئی آئی ایف ٹی) نے آج نئی دہلی میں اپنے دو سالہ فلیگ شپ ایم بی اے (بین الاقوامی کاروبار) اور دو سالہ ایم بی اے (کاروباری تجزیہ) 2024-26 پروگراموں کے آغاز سے متعلق تقریب کی میزبانی کی۔ اس افتتاحی تقریب کا آغاز مہمان ذی وقار، آئی آئی ایف ٹی کے چانسلر، محکمہ تجارت، حکومت ہند، جناب سنیل برتھوال  نے چراغ روشن کرکے کیا۔ آئندہ بیچوں کے طلبا اور ان کے والدین، اور ادارے کے فیکلٹی اور عملہ اراکین نے اس پروگرام میں شرکت کی۔

جناب سنیل برتھوال نے پروگرام کا افتتاح کیا اور ان باوقار پروگراموں کے طلباء کو مبارکباد دی اور کہا کہ افزوں طور پر ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہماری دنیا میں، بین الاقوامی کاروبار اور کاروباری تجزیات دونوں عالمی معیشت کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ بین الاقوامی تجارت اقتصادی ترقی، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور جدت کو فروغ دینے کا سنگ بنیاد بنی ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی، کاروباری تجزیات تنظیموں کے کام کرنے کے طریقے کو تبدیل کر رہے ہیں، ڈیٹا پر مبنی فیصلہ سازی کو مضبوط بنا رہے ہیں اور ایسی بصیرت فراہم کر رہے ہیں جو کارکردگی اور مسابقت کو آگے بڑھاتی ہے۔

انہوں نے تبادلہ خیال و مباحثوں کے ذریعے ہم مرتبہ سیکھنے کے کلچر کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا،  تاکہ  سابق طلباء، تجارت پر مبنی تحقیقی تنظیموں اور سرکاری حکام کے ساتھ بات چیت کے ذریعے سیکھنے کے ماحول کو فروغ دیا جا سکے۔ انہوں نے طلباء سے اپیل کی کہ وہ آئی ایف ٹی کی جانب سے فراہم کردہ مواقع سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں ۔ طلباء کو حدود باہر سوچنے، تنوع کو اپنانے، اور دنیا پر مثبت اثر مرتب کرنے کی کوشش انجام دینے ضرورت ہے۔ انہوں نے بدلتے وقت کے ساتھ نئی مہارتوں کو سیکھنے، پرانے طور طریقے ترک کرنے اور ازسر نو سیکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

اپنے خطاب کے دوران جناب برتھوال نے کہا کہ ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک کی جانب تبدیلی کے سفر میں اپنی آبادی کی طاقت کا استعمال کرنا چاہیے۔ انہوں نے طلباء سے اپیل کی کہ وہ تکنالوجی اور کاروباری مہارتوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے خود کو ابھرتی ہوئی خدمات اور تجارت سے متعلق شعبوں میں رہنما تصور کریں اور وژن @2047 میں اپنا تعاون دیں۔

نئے طلباء کا خیرمقدم کرتے ہوئے، وائس چانسلر، آئی آئی ایف ٹی، پروفیسر راکیش موہن جوشی نے محنت شاقہ کی اہمیت پر زور دیا اور کارپوریٹ زندگی میں کامیابی کے اہم عوامل کے طور پر عصری انتظامی مہارتوں کو اپنانے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے آئی آئی ایف ٹی کو جدید دور کی تحقیق، تربیت اور تعلیم پر مبنی بین الاقوامی کاروبار اور تجارت میں مہارت رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ اور عالمی معیار کے ادارے میں تبدیل کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

**********

 

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:8383



(Release ID: 2033760) Visitor Counter : 16


Read this release in: English , Hindi , Tamil