نیتی آیوگ

نیتی آیوگ نے بھارت میں صفر اخراج ٹرک کو اپنانے کے لیے گیئرشفٹ چنوتی کا آغاز کیا

Posted On: 14 JUL 2024 12:33PM by PIB Delhi

نیتی آیوگ نے آئی آئی ایم بنگلور، اسمارٹ فرائٹ سینٹر انڈیا، کالسٹارٹ/ ڈرائیو ٹو زیرو، اور ڈبلیو آر آئی انڈیا کے اشتراک سے، ای- فاسٹ انڈیا پہل قدمی کے جزو کے طور پر نیتی گیئر شفٹ چنوتی کا آغاز کیا ہے۔ اس اہم ہیکاتھون کا مقصد ہندوستان میں زیرو اخراج ٹرکوں (زیڈ ای ٹیز) کو اپنانے کے لیے اختراعی کاروباری ماڈلز کو فروغ دینا ہے، تاکہ ملک کی اہم معاشی اور ماحولیاتی چنوتیوں سے نمٹا جا سکے۔

نیتی گیئر شفٹ چیلنج طلباء، ٹرانسپورٹ سروس پریکٹیشنرز، ماہرین تعلیم، اور محققین کو جدید کاروباری ماڈل تیار کرنے کے لیے مدعو کرتا ہے جو برقی ٹرکوں کو اپنانے میں مالی، تکنیکی، اور آپریشنل چنوتیوں سے نمٹتے ہیں۔ اس پروگرام میں ای-فاسٹ انڈیا کے علمی شراکت داروں، مالیاتی اداروں اور صنعتی فورموں کی شرکت ملاحظہ کی گئی۔

ہیکاتھون دو مرحلوں میں انجام دی جائے گی۔ پہلے مرحلے میں، ٹیمیں ایک مخصوص رکاوٹ، تکنیکی، آپریشنل، یا مالی — جو اعلیٰ سطحی حکمت عملیوں اور تحقیق کے ذریعے تعاون یافتہ ہیں ،کو حل کرنے کے لیے اپنے ابتدائی کاروباری ماڈلز پیش کریں گی۔ دوسرے مرحلے میں شارٹ لسٹ کی گئی ٹیمیں تفصیلی کاروباری ماڈل پیش کریں گی جس میں پرائمری اور سیکنڈری تحقیق دونوں کی مدد سے عملدرآمد کا روڈ میپ ہوگا۔ عملی اور مؤثر حل کو یقینی بنانے کے لیے ان تجاویز کی صنعت کے رہنماؤں کے ذریعے رہنمائی کی جائے گی۔

ہندوستان کا مال برداری کا شعبہ معیشت کے لیے بہت اہم ہے، جو 1.4 بلین سے زیادہ لوگوں تک سامان کی آسانی سے ترسیل کو یقینی بناتا ہے۔روڈ فرائٹ بھارت کی سالانہ ڈیزل کھپت کا 55 فیصد اور سڑک نقل و حمل سے ہونے والے کاربن ڈائی آکسائیڈ کے تقریبا 40 فیصد اخراج کے لیے ذمہ دار ہے، لہٰذا مزیدپائیدار حل کے لیے فوری طور پر تبدیلی درکار  ہے۔مال بردار نقل و حمل کی برق کاری ایک اہم ترجیح ہے، کیونکہ برقی ٹرک اخراج کو کم کرنے، ہوا کے معیار کو بہتر بنانے، اور توانائی کی حفاظت کو بڑھانے کے لیے ایک تبدیلی کا موقع فراہم کرتے ہیں۔

گیئر شفٹ چیلنج ہندوستان میں مال کی پائیدار نقل و حمل کی جانب ایک اہم قدم کے طور پر نمایاں ہے۔ شرکاء کی تخلیقی صلاحیتوں اور مہارت کو استعمال کرتے ہوئے، ہیکاتھون کا مقصد ایسے عملی حل پیدا کرنا ہے جن سے صفر اخراج والے ٹرکوں کو اپنانے میں تیزی آئے گی، اور معیشت و ماحولیات دونوں کو فائدہ ہوگا۔

مزید معلومات حاصل کرنے اور گیئر شفٹ چیلنج میں حصہ لینے کے لیے براہِ کرم NITI GearShift Challenge پر کلک کریں۔

**********

 

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:8319



(Release ID: 2033121) Visitor Counter : 42