اقلیتی امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav

اقلیتی امور کے مرکزی وزیر کرن رجیجو نے لداخ کے لیہہ میں سینٹرل انسٹی ٹیوٹ آف بدھسٹ اسٹڈیز میں روایتی کورس کے لیے نئی تعلیمی عمارت کا بھومی پوجن کیا

Posted On: 13 JUL 2024 10:00PM by PIB Delhi

اقلیتی امور اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو نے آج لیہہ کے سینٹرل انسٹی ٹیوٹ آف بدھسٹ اسٹڈیز (سی آئی بی ایس) میں وزارت اقلیتی امور  کے پردھان منتری جن وکاس  کاریہ کرم (پی ایم جے وی کے) کے تحت (تقریبا) 53 کروڑ  کی لاگت سے منظور شدہ 'روایتی کورسز کے لیے نئی تعلیمی عمارت' کا بھومی پوجن کیا۔

Image

Image

اس  عمارت میں ضروری سہولیات جیسے پارکنگ، ڈسپلے ہال، ورکشاپ ہال، کلاس روم، اساتذہ کا کمرہ اور ذیلی سہولیات شامل ہوں گی۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر موصوف نے اقلیتی امور کی وزارت کے پی ایم جے وی کے کے تحت 32.06 کروڑ روپے کی لاگت  سے تعمیر ہونے والے مرکز زیر انتظام لداخ  کے ڈزنگ فوٹوانگ افتی، زنسکار" ضلع کرگل میں "سائنس لیب، کمپیوٹر لیب اور مین انڈور اسٹیڈیم وغیرہ پر مشتمل اسکول کی عمارت کی تعمیر کی منظوری کا بھی تذکرہ کیا ۔

اس کے علاوہ، وزیر موصوف نے پولی ٹیکنک اور آئی ٹی آئی کورسز کے لیے امتحان اور تربیتی مراکز کے لیے منظوری کے بارے میں بتایا کہ وزارت  اقلیتی امور کے پی ایم جے وی کے ذریعہ مرکز کے زیر انتظام لداخ  کی وزارت اقلیتی بہبود کے تحت کل 14.5 کروڑ روپے کی لاگت سے  دو مراکز (کرگل اور لیہہ میں ایک ایک) کو منظوری دی گئی ہے

اس پروگرام کا اہتمام ایڈووکیٹ  جناب تاشی گیلسن،سی ای سی، ایل اے ایچ ڈی سی ، لیہہ، لداخ کے سابق رکن پارلیمنٹ جناب جمیانگ سیرنگ نامگیال،   آل لداخ گونپا ایسوسی ایشن، لیہہ اور لداخ بدھسٹ ایسوسی ایشن لیہہ کے صدور، وائس چانسلر، فیکلٹی ممبران اور سی آئی بی ایس کے طلباء نے کیا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ت ع  (

8315

 


(Release ID: 2033104) Visitor Counter : 61


Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP , Tamil