مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈی او ٹی میں سنگم-ڈیجیٹل ٹوئن اقدام کے تحت نیٹ ورکنگ تقریبات کامیابی سے اختتام پذیر


ڈیٹا کے مختلف ذرائع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ڈیجیٹل ٹوئن فعال حلوں کے لیے وسیع بلوپرنٹ تیار کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی

ان تقریبات میں قابل عمل پروجیکٹ بلو پرنٹ اور عمل درآمد کے لیے اسٹریٹجک روڈ میپ تیار کیے گئے

خواہش مند بلاک پر خصوصی زور دیتے ہوئے، دیگر فوکس ایریا میں ٹرانسپورٹیشن، ماحولیات کے معیار کا اندازہ اور اس کے اثرات، صحت کی دیکھ بھال، اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ شامل ہیں

Posted On: 12 JUL 2024 6:23PM by PIB Delhi

ڈپارٹمنٹ آف ٹیلی کمیونیکیشن (ڈی او ٹی) کی جانب سے سنگم-ڈیجیٹل ٹوئن اقدام کے تحت نیٹ ورکنگ ایونٹس کا سلسلہ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا ہے۔ 10 سے 11 جولائی، 2024 کو حیدرآباد کے T-Hub میں منعقدہ حتمی ایونٹ کے ساتھ جدید ڈیجیٹل حلوں کے ذریعے بنیادی ڈھانچے کی منصوبہ بندی میں انقلابی تبدیلی لانے کے مقصد سے دلکش اور نتیجہ خیز سیشن کے ایک سلسلے کا اختتام ہوا۔

چار با وقار اداروں — آئی آئی ٹی دہلی، آئی آئی ٹی بمبئی، پی ای ایس یونیورسٹی بنگلور، اور T-Hub حیدرآباد میں منعقدہ سنگم نیٹ ورکنگ ایونٹ میں معروف کمپنیوں، تعلیمی اداروں اور سرکاری شعبوں سے 400 سے زیادہ شرکا نے حصہ لیا۔ ان تقریبات میں ڈیجیٹل ٹوئن حلوں کے لیے وسیع بلوپرنٹ تیار کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی جو متنوع ڈیٹا ذرائع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مختلف چیلنجوں سے نمٹتے ہیں۔

 

 

ہر تقریب میں معزز مقررین کے بصیرت انگیز کلیدی خطابات شامل تھے، جنہوں نے حقیقی دنیا کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ڈیٹا کو استعمال کرنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

دہلی میں پہلے نیٹ ورکنگ ایونٹ میں شرکا سے خطاب کرتے ہوئے، ٹیلی مواصلات کے سکریٹری، ڈاکٹر نیرج متل نے کہا ”ہمارا مقصد قابل عمل منصوبوں کو تیار کرنا، فنڈنگ ​​کو محفوظ بنانا، اور انہیں ملکی سطح کے لیے بنیادی ڈھانچے کی منصوبہ بندی کی سہولت کا مظاہرہ کرنے کے لیے حکومت کے سامنے پیش کرنا ہے۔“

جناب جیش رنجن اسپیشل چیف سکریٹری، آئی ٹی اینڈ سی، تلنگانہ حکومت نے حیدرآباد میں منعقدہ حتمی تقریب کے دوران اپنے خطاب میں ڈیجیٹل ٹوئن کی تعمیر کے لیے صنعت کے اشتراک کی اہمیت پر زور دیا۔

جناب نیرج ورما، ایڈیشنل سکریٹری، ٹیلی مواصلات، نے کہا، ”ان اقدامات نے نئے خیالات، علم اور صلاحیتوں کو پروان چڑھاتے ہوئے، شرکا کے درمیان اہم تعاون کو آگے بڑھایا ہے۔ ہمارا مقصد قابل عمل منصوبے تیار کرنا، فنڈنگ ​​کو محفوظ بنانا، اور ملکی سطح کے بنیادی ڈھانچے کی منصوبہ بندی کے آلے کی سہولت کو ظاہر کرنا ہے۔“

بریک آؤٹ سیشن

بریک آؤٹ سیشن میں انٹیلجنٹ ٹریفک مینجمنٹ، ملٹی ماڈل پبلک ٹرانسپورٹ آپٹیمائزیشن، کمپری ہینسو موبیلٹی پلاننگ، ٹریفک ایمیشن مینجمنٹ، واٹر ڈسٹری بیوشن نیٹ ورکس، ڈیزاسٹر منیجمنٹ، اور صحت اور غذائیت اور تعلیم پر توجہ مرکوز کرنے والے خواہش مند بلاک جیسے اہم امور کا احاطہ کیا گیا۔

کراس سیکٹرل تعاون: شرکا نے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے رازداری کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے متنوع ذرائع سے ڈیٹا اکٹھا کرنے کے لیے باہمی بات چیت میں حصہ لیا۔ رازداری بڑھانے والی ٹیکنالوجی (پی ای ٹی)، ڈیٹا فراہم کنندہ اور AI گورننس فریم ورک، ورچوئل ورلڈ تخلیق اور تعامل کی صلاحیتیں، اور ریاضی کی ماڈلنگ اور فزکس پر مبنی سمولیشن جیسے افقی موضوعات کا بھی پتہ لگایا گیا۔

اختراعی حل اور مستقبل کے روڈ میپ: تقریبات میں قابل عمل پروجیکٹ بلوپرنٹ اور عمل درآمد کے لیے اسٹریٹجک روڈ میپ تیار کیا گیا۔ یہ نتائج مستقبل کے حل کے ڈیزائن اور تعمیر کی رہنمائی کریں گے، مختلف اسٹیک ہولڈروں کے لیے کردار کی وضاحت کریں گے، ممکنہ صارفین کی شناخت کریں گے، اور فنڈنگ ​​اور گورننس کے طریقہ کار کو قائم کریں گے۔

 

دیگر کلیدی نتائج اور فوکس ایریا

1. نقل و حمل: ڈیجیٹل ٹوئن کے ذریعے شہروں میں ٹریفک کی بھیڑ کو کم کرنے کے حل جو انٹیلیجنٹ ٹریفک مینجمنٹ، ملٹی ماڈل پبلک ٹرانسپورٹ آپٹیمائزیشن، اور جامع موبیلٹی پلاننگ پر توجہ مرکوز کرتے ہیں۔

2. ماحولیاتی معیار اور اس کے اثرات کا اندازہ: ٹریفک کے اخراج کے انتظام اور پانی کی تقسیم کے نیٹ ورک کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات۔

3. صحت کی دیکھ بھال: مختلف ہیلتھ ڈیجیٹل ٹوئن کو ترتیب دینے کے لیے سنگم ہیلتھ ٹوئن پلیٹ فارم کی ترقی، جس میں درج ذیل شامل ہے:

- مخصوص اعضا کی ماڈلنگ کے لیے ڈسکریٹ ہیلتھ ڈیجیٹل ٹوئن۔

- صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے والوں کے لیے تربیتی ٹوئن۔

- بنیادی ڈھانچے اور پیشن گوئی کی دیکھ بھال کے لیے طبی آلات ٹوئن۔

- متعدی بیماریوں کے انتظام کے لیے کمیونٹی ٹوئن۔

4. ڈیزاسٹر مینجمنٹ: ایڈوانس ڈیجیٹل سمولیشن اور ڈیٹا انٹیگریشن کے ذریعے بچاؤ کی جامع منصوبہ بندی۔

حیدرآباد میں حتمی تقریب میں جناب نیرج ورما نے نتیجہ کی دستاویز کا اجرا کیا۔ یہ دستاویز جو تمام چار نیٹ ورکنگ ایونٹ میں متنوع شرکا کی طرف سے تیار کی گئی ہے، پہل کے مرحلہ 2 کے آگے بڑھنے کے راستے پر توجہ مرکوز کرتی ہے۔

آگے کا راستہ:

سنگم پہل ان نیٹ ورکنگ ایونٹ سے پیدا ہونے والی رفتار کو آگے بڑھاتی رہے گی۔ آگے بڑھتے ہوئے، ترقی یافتہ بلوپرنٹ اور روڈ میپ کو لاگو کرنے، ضروری فنڈنگ ​​حاصل کرنے، اور پروجیکٹ کے کامیاب عمل کو یقینی بنانے کے لیے گورننس میکانزم قائم کرنے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ ملکی بنیادی ڈھانچے کی منصوبہ بندی میں جدید ٹیکنالوجی اور ڈیٹا سے چلنے والی بصیرت کو مربوط کرنے کے لیے باہمی تعاون کی کوششوں کو تیز کیا جائے گا، جس کا مقصد بالآخر پائیدار اور مؤثر حل پیدا کرنا ہے جو اقتصادی، سماجی اور ماحولیاتی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ہیں۔

ڈی او ٹی تمام شرکا اور کمپنیوں کا ان کی فعال مصروفیت اور شراکت کے لیے شکریہ ادا کرتا ہے، جنہوں نے ڈیجیٹل حل میں تبدیلی کی پیشرفت کے لیے اسٹیج تیار کیا ہے۔

مزید معلومات کے لیے https://sangam.sancharsaathi.gov.in/ پر جائیں۔

 

 

 

سنگم کے بارے میں:

سنگم پہل کا مقصد جدید ٹیکنالوجی اور اجتماعی ذہانت کے استعمال کے ذریعے بنیادی ڈھانچے کی منصوبہ بندی اور ڈیزائن میں انقلاب لانا ہے۔ یہ پائیدار اور مؤثر بنیادی ڈھانچے کے حل کے لیے ٹیکنالوجی کی طاقت کو بروئے کار لانے کے لیے ایک مشترکہ کوشش کی نمائندگی کرتا ہے۔

تمام چار نیٹ ورکنگ ایونٹس کے سیشن https://www.youtube.com/@DepartmentofTelecom/streams پر دستیاب ہیں۔

*************

 

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 8297


(Release ID: 2032887) Visitor Counter : 69