سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ماحول دوست سالوینٹس پائیدار اور متنوع سلک انڈسٹری كے حق میں

Posted On: 12 JUL 2024 6:07PM by PIB Delhi

محققین نے ایک ماحول دوست طریقہ ڈھونڈ لیا ہے جو ریشم کی پروسیسنگ میں زہریلے کیمیکلز کے استعمال کو ختم کر سکتا ہے۔

روایتی طور پر زہریلے کیمیکلز جیسے سوڈیم کاربونیٹ، سوڈیم ہائیڈرو آکسائیڈ، سلفیورک ایسڈ، اور لیتھیم برومائیڈ  کا استعمال مختلف قسم کے خام ریشم کے ریشوں سے سلک پروٹین، فائبروئن اور سیریسن نکالنے کے لیے کیا جاتا ہے جو کوکون سے ریشم بنانے کے عمل میں ایک اہم قدم ہے۔

گواہاٹی كے سائنس اور ٹیکنالوجی کے انسٹی ٹیوٹ آف ایڈوانسڈ اسٹڈی (آءی اے ایس ایس ٹی) کی ایک ٹیم نے جو کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبہ کا ایک خود مختار ادارہ ہے آیونك كیكویڈس (آئی ایلز) کی شناخت کی ہے جو کہ ریشم پروٹین نکالنے کے عمل کے لیے اس وقت استعمال ہونے والے زہریلے کیمیکلز کے لیے پائیدار متبادل ہو سکتا ہے۔

ڈاکٹر کماچی سنکرانارائن کی قیادت میں ٹیم نے 4 مختلف آئی ایلز کی نشاندہی کی ہے جو خام ریشوں سے ریشمی پروٹین نکالنے میں مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں۔

اس نئی تحقیق میں جو وائلی پبلشرز کے کیمسٹری سلیکٹ میں شائع ہوءی ہے  شہتوت (بومبیکس موری) اور غیر شہتوت کے ریشم، جیسے موگا (انتھیریا اسامینس) اور ایری (فلوسیمیا ریکنی) دونوں سے شمال مشرقی ہندوستان کے مقامی سیریسن نکالنے میں استعمال کی صلاحیت ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0017M3H.png

محققین نے چھ مختلف آءی ایلز کی کھوج کی ہے اور پتہ چلایا  کہ ان میں سے کچھ خاص طور پر سلک پروٹین کے ڈھانچے کو نقصان پہنچائے بغیر سیریسن کو ہٹانے میں موثر ہیں۔

ان میں جو سب سے اہم ہیں ان میں

1-Butyl-3-methylimidazolium chloride (BMIM.Cl)، 1-ethyl-3-methylimidazolium tetrafluoroborate (EMIM.BF4)،  Tetraethylammonium bromide (TEAB)

شامل ہیں۔

Tetraethylammonium bromide

سیریسن پروٹین کو غیر مستحکم کرنے کی صلاحیت کی وجہ سے انتہائی موثر ثابت ہوا۔

یہ تحقیق ریشم کی صنعت کے لیے بہت اہمیت رکھتی ہے۔ یہ نہ صرف روایتی کیمیائی طریقوں کا زیادہ ماحول دوست متبادل پیش کرتا ہے بلکہ یہ غیر شہتوت والے ریشموں سے موثر سیریسن نکالنے کی راہ بھی ہموار کرتا ہے جو ممکنہ طور پر ان منفرد ریشوں کے لیے نئی ایپلی کیشنز کا باعث بنتا ہے۔

غیر شہتوت والے ریشم سے سیریسن نکالنے کے لیے آءی ایلز کے استعمال کی یہ پہلی مثال ہے جو کہ زیادہ پائیدار اور متنوع ریشم کی صنعت کے لیے اس نئے نقطہ نظر کی صلاحیت کو اجاگر کرتی ہے۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا

 


(Release ID: 2032865) Visitor Counter : 60


Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP