کارپوریٹ امور کی وزارتت

آئی آئی سی اے نے اوٹی ، تمل ناڈو  میں تین روزہ سرٹیفکیشن ماسٹر کلاس کا افتتاح کیا


ٹھوس کارپوریٹ گورننس  ایک ترقی پسند کارپوریٹ ایکو سسٹم  کی بنیاد ہے: ڈاکٹر اجے بھوشن پانڈے

Posted On: 11 JUL 2024 6:53PM by PIB Delhi

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0012B8E.jpg

 

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ افیئرز (آئی آئی سی اے ) نے ، جو کہ کارپوریٹ امور کی وزارت، حکومت ہند کا اعلیٰ ترین    تھنک ٹینک  ہے، تمل ناڈو میں اوٹی کے مقام پر انڈسٹری لینڈنگ ڈائرکٹرز سرٹیفکیشن ماسٹر کلاس کا افتتاح 10 جولائی 204 کو کیا۔ دس سے بارہ جولائی تک چلنے والے ماسٹر کلاس میں ہندوستان بھر سے ممتاز تنظیموں  اور اداروں کے  بورڈ کے نمائندوں نے شرکت کی۔

افتتاحی اجلاس میں نیشنل فائنانشل رپورٹنگ اتھارٹی (این ایف آر اے) کے چیئرمین ڈاکٹر اجے بھوشن پانڈے اور آئی آئی سی اے کی ڈائرکٹر جنرل اور سی ای او محترمہ   نیرا ساگی کے علاوہ  متعدد    کمپنیوں  کے بورڈز کے آزاد ڈائرکٹروں نے شرکت کی۔

افتتاحی سیشن میں ڈاکٹر پانڈے نے آئی آئی سی اے اور    این ایف آر اے  کے درمیان     اشتراک کے ایک نئے اقدام  پر روشنی ڈالی۔   

ڈاکٹر اجے بھوشن نے اپنے کلیدی خطبے میں آج کی معیشت میں کارپوریٹ گورننس کے اہم ترین  رول پر روشنی ڈالی اور آڈٹ کمیٹیوں اور آزاد آڈیٹرز کی اہمیت کا ذکر کیا، جو کہ کارپوریٹ استحکام اور    بھروسہ مند   ی کو برقرار رکھنے میں  لازمی رول ادا کرتے  ہیں۔

ڈاکٹر پانڈے نے کارپوریٹ بورڈز کی  ذمہ داری کا ذکر کیا، جو انہیں شیئر ہولڈرز کے مفادات  کے تحفظ  اور اچھی گورننس  کے تئیں  نبھانی ہوتی ہے۔ انہوں نے ڈائرکٹروں کو این  ایف آر اے کی جائزہ  رپورٹ کا مطالعہ کرنے کو کہا۔

A group of people posing for a photoDescription automatically generated

ڈائرکٹرز  سرٹیفکیشن ماسٹر کلاس اگلے دو روز تک جاری رہے گا اور اس میں ممتاز مقررین اور صنعتی ماہرین  اپنے گرانقدر خیالات  سب کے سامنے رکھیں گے۔ ممتاز مقررین     میں     

تھرمیکس لمیٹڈ کے آزاد ڈائریکٹر جناب نوشیر مرزا، ٹاٹا گروپ کے جناب وویک تلوار، پروٹیویٹی انڈیا کے منیجنگ ڈائریکٹر جناب پنیت گپتا، ایل آئی سی  آف انڈیا کے   انڈپینڈنٹ ڈائرکٹر ڈاکٹر انیل کماروغیرہ شامل ہیں۔

سیکھنے اور اشتراک و تعاون قائم کرنے کے اس ماحول  میں شرکاء  کو ڈائرکٹرز اور گورننس  پروفیشنل افراد کے طور پر مہارت حاصل کرنے کا موقع حاصل ہوا ہے اور یہ تین روزہ پروگرام  ڈائرکٹر نیرج گپتا کی سربراہی    میں منعقد ہوا، جو  آئی آئی سی اے میں   اسکول آف  کارپوریٹ گورننس اینڈ پبلک پالیسی کے سربراہ ہیں۔ اس پروگرام کے انعقاد  میں انہیں جناب منوج سنگھ اور جناب میتھیو جون کا تعاون حاصل رہا، جو آئی آئی سی اے میں چیف پروگرام  ایگزیکٹیو  ہیں۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا



(Release ID: 2032567) Visitor Counter : 35


Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP , Tamil