وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

آسٹریلیا كے ڈارون میں ہندوستانی فضائیہ کی پِچ بلیک مشق 2024

Posted On: 11 JUL 2024 6:57PM by PIB Delhi

ہندوستانی فضائیہ کا ایک دستہ رائل آسٹریلین ایئر فورس  بیس ڈارون واقع آسٹریلیا پر مشق پچ بلیک 2024 میں شرکت کے لیے اترگیا۔ جدول كے مطبق یہ مشق 12 جولائی 2024 سے 02 اگست 2024 تک ہوگی۔ یہ ایک دو سالہ، کثیر قومی مشق ہے جس کی میزبانی رائل آسٹریلین ایئر فورس کرتی ہے۔ 'پِچ بلیک' کا نام بڑے غیر آبادی والے علاقوں پر رات کے وقت پرواز کرنے پر زور دینے سے اخذ کردہ ہے۔ یہ پچ بلیک اپنی 43 سالہ طویل تاریخ کی سب سے بڑی مشق ہے جس میں 20 ممالک شرکت كر رہے ہیں اور 140 سے زائد طیارے اور مختلف فضائی افواج کے 4400 فوجی اہلکار شامل ہیں۔ یہ مشق بڑی فورس ایمپلائمنٹ وارفیئر پر توجہ مرکوز کرے گی جس کا مقصد بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانا ہے اور یہ ہندوستانی فضائیہ كے ایس یو-30 ایم كے آءی ایف-35، ایف-22، ایف-18، ایف-15، گریپن اور ٹائفون فائٹر ہوائی جہاز کے ساتھ ساتھ کام کرنے والے تجربے میں اضافہ کرے گا۔

ہندوستانی فضائیہ كے دستے 150 سے زیادہ انتہائی ہنر مند فضائی اہل كاروں پر مشتمل ہیں جن میں پائلٹ، انجینئرز، ٹیکنیشنز، کنٹرولرز اور دیگر مضامین کے ماہرین شامل ہیں جو سی-17 گلوب ماسٹر اور آئی ایل-78 ایئر کے ساتھ جو جنگی کرداروں میں ہوا میں ہی ایندھن بھرنے والے طیارے ہیں، زبردست ای یو-30 ایم كے آئی ملٹی رول فائٹرز کو آپریٹ کریں گے۔  یہ مشق ہندوستانی فضائیہ کو حصہ لینے والے ممالک کے ساتھ طاقت کے انضمام اور بہترین طریقوں کے باہمی تبادلے کا موقع فراہم کرے گی۔

حصہ لینے والے ممالک کی بڑی فاصلوں پر تعیناتی کی صلاحیت کو مضبوط کرنے، ہند-بحرالکاہل کے خطے میں مربوط کارروائیوں کی حمایت کرنے اور انتہائی مشکل ماحول میں مضبوط ہوابازی ایسوسی ایشنز کی تعمیر کے لیے یہ مشق  ایک بہترین موقع فراہم کرتی ہے۔ ہندوستانی فضاءیہ نے قبل ازیں 2018 اور 2022 كی مشقوں میں حصہ لیا ہے۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا



(Release ID: 2032550) Visitor Counter : 48


Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP , Tamil