صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

میڈیکل کالجوں میں تبدیل ہونے والے موجودہ ضلع/ریفرل ہسپتال این ایچ ایم کے تحت اپنے کردار اور ذمہ داریاں جاری رکھیں گے اور مرکز سے مالی تعاون حاصل کرتے رہیں گے

Posted On: 10 JUL 2024 7:26PM by PIB Delhi

بعض ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی جانب سے اضافی ضلع/ریفرل ہسپتالوں (ڈی ایچ/آر ایچ)  کی تعمیر کے مطالبات کے پیش نظر ان خدشات کو سامنے رکھتے ہوئے کہ موجودہ ڈی ایچ/آر ایچ جو میڈیکل کالجوں میں تبدیل ہو رہے ہیں این ایچ ایم سے فنڈز وصول کرنا بند کر دیں گے، مرکزی صحت سکریٹری جناب اپوروا چندرا نے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو واضح طور پر لکھا ہے کہ تمام موجودہ ڈی/آر ایچ جنہیں میڈیکل کالجوں میں تبدیل کیا جا رہا ہے،  قومی صحت مشن (این ایچ ایم) کے تحت اپنے کردار اور ذمہ داریوں کو جاری رکھیں گے اور این ایچ ایم کے تحت مرکز سے مالی تعاون حاصل کرتے رہیں گے۔

میڈیکل کالجوں کی تعداد بڑھانے کے لیے گزشتہ نو سالوں میں ٹھوس کوششیں کی گئی ہیں۔ اس وقت ملک میں 706 میڈیکل کالج ہیں۔ گزشتہ نو سالوں میں، کل 319 میڈیکل کالجوں (بشمول پرائیویٹ میڈیکل کالج) شامل کیے گئے ہیں، جس کے نتیجے میں 2014 سے میڈیکل کالجوں کے قیام میں 82 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ہندوستان کے طبی تعلیمی نیٹ ورک  نے پیشہ ورانہ تعلیم اور معیار کی طرف زیادہ توجہ اور سرمایہ کاری کے ساتھ کئی گنا توسیع کی ہے۔ ان علاقوں تک پہنچنے اور رسائی کی کمی کو دور کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ عالمی سطح پر، حفظان صحت  کی خدمات تک بہتر رسائی کو یقینی بنانے کے لیے ڈاکٹروں کی آبادی کے تناسب کو بہتر بنانے کے لیے مسلسل مہم چل رہی ہے۔

ضلعی ہسپتالوں کو مضبوط/اپ گریڈ کر کے نئے میڈیکل کالج کھولنے کے لیے مرکزی مالی امداد فراہم کرنے کے لیے ایک مرکزی اسپانسر شدہ اسکیم 2014 میں متعارف کرائی گئی تھی، "موجودہ ضلع/ریفرل ہسپتالوں کے ساتھ منسلک نئے میڈیکل کالجوں کا قیام"۔ اسکیم کے تین مراحل آج تک نافذ کیے گئے ہیں، جس کے تحت طبی پیشہ ور افراد کو بڑھانے کے مقاصد  کے حصول کے پیش نظر 157 کالجوں کو منظوری دی گئی ہے۔ اب تک، ان 157 میڈیکل کالجوں میں سے 108 پہلے ہی فعال ہو چکے ہیں۔ منظور شدہ 157 کالجوں میں سے 40 خواہش مند اضلاع میں واقع ہیں جو ان اضلاع میں سرمایہ کاری کو فروغ دے سکتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح ۔ رض  ۔ ت ع(

8224



(Release ID: 2032229) Visitor Counter : 17


Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP , Gujarati