کامرس اور صنعت کی وزارتہ
وزیر اعظم مودی کو اعلیٰ ترین روسی شہری ایوارڈ ملنا ہندوستان کی مہارت کے ساتھ بین الاقوامی تعلقات کو آگے بڑھانے کی صلاحیت کا ثبوت ہے: جناب پیوش گوئل
جناب گوئل نے صنعت سے کہا کہ وہ 2030 تک ہند-روس باہمی تجارت کو 100 بلین امریکی ڈالر تک لے جانے کے لیے حکومت کے ساتھ کام کرے
جناب گوئل انڈیا-ای ایف ٹی اے معاہدے کے تحت 100 بلین امریکی ڈالر کے ایف ڈی آئی کے ہدف کے حصول کی خاطر کام کرنے کے لیے سوئٹزرلینڈ کا دورہ کریں گے
بنیادی ڈھانچے کے ساتھ فلاحی اقدامات، کم مراعات یافتہ طبقوں کے معیار زندگی کو بڑھانے پر زور دیتے ہیں: جناب گوئل
حکومت پائیداری اور صنعت کو فروغ دینے کے تئیں پابند عہد ہے، تاکہ اس تحریک کو ملک کے آخری آدمی تک لے جانے کی کوشش میں اسے شراکت دار بنایا جاسکے: جناب گوئل
Posted On:
10 JUL 2024 6:25PM by PIB Delhi
تجارت و صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے آج نئی دہلی میں فکّی کی قومی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں اپنے خطاب کے دوران وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو روس کا سب سے بڑا شہری اعزاز ’آرڈر آف سینٹ اینڈریو دی اپوسل‘ سے نوازے جانے پر ان کی کامیابی کی تعریف کی۔ جناب گوئل نے کہا کہ یہ واضح طور پر ظاہر کرتا ہے کہ ہندوستان کس طرح مہارت کے ساتھ بین الاقوامی تعلقات کو آگے بڑھانے میں کامیاب رہا ہے۔ وزیر موصوف نے صنعت سے کہا کہ وہ 2030 تک ہندوستان اور روس کی باہمی تجارت کو 100 بلین امریکی ڈالر تک لے جانے کے لیے حکومت کے ساتھ مل کر کام کرے۔
جناب گوئل نے کہا کہ وہ حال ہی میں دستخط شدہ ہند- ای ایف ٹی اے تجارتی اور اقتصادی شراکت داری کے معاہدے کے تحت 100 بلین امریکی ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کے ہدف کی سمت کام کرنے کے لیے سوئٹزرلینڈ کا دورہ کریں گے۔ جناب گوئل نے زور دے کر کہا کہ یہ عزم خالصتاً ایف ڈی آئی کا عہد ہے اور اس میں غیر ملکی پورٹ فولیو سرمایہ کاری شامل نہیں ہے۔ انہوں نے یہ دیکھنے کی امید ظاہر کی کہ ایف ڈی آئی کے عہد سے متعلق ای ایف ٹی اے معاہدے کو شراکت داری کی تعمیر میں ہندوستانی صنعت کی اجتماعی کوششوں سے آگے بڑھایا جا سکتا ہے۔
جناب پیوش گوئل نے کہا کہ صنعت کی تیز رفتار ترقی کے ساتھ ساتھ حکومت 2030 تک 2 ٹریلین ڈالر کے برآمدی ہدف کے لیے پرعزم ہے۔ ہمارے پاس صحیح تعمیراتی بلاکس موجود ہیں، ہمارے پاس مضبوط میکرو اکنامکس موجود ہیں جو ہماری مدد کریں۔ جناب گوئل نے کہا کہ ملک کی کرنسی مستحکم ہے اور دیگر ابھرتی ہوئی مارکیٹوں سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ ایک مستحکم حکومت، مستحکم منڈی، مستحکم معیشت اور اجتماعی توانائی میں بحالی کے ساتھ ملک کو، زیادہ تر عالمی فورموں پر عالمی معیشت میں ایک روشن مقام کے طور پر قدر کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔
وزیر موصوف نے بتایا کہ پچھلے ایک سال میں 1 لاکھ سے زیادہ پیٹنٹ رجسٹر کیے گئے ہیں، جو کہ 2014 سے پیٹنٹ رجسٹریشن میں نمایاں اضافہ کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اپنی تیسری مدت کار کے دوران اختراعات اور آر اینڈ ڈی میں سرمایہ کاری کرنے کے تئیں پابند عہد ہے۔
وزیر موصوف نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی حکومت اپنی تیسری میعاد میں ہندوستان کو دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بنانے کے لیے تین گنا زیادہ رفتار، تین گنا زیادہ کام اور تین گنا زیادہ نتائج لانے کے لیے پرعزم ہے۔ جناب گوئل نے زور دے کر کہا کہ حکومت کیلیبریٹیڈ اصلاحات کے کام پر ثابت قدم رہنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے، جس سے شہریوں کی آمدنی کی سطح میں اضافہ کے ساتھ ساتھ ہندوستانی معیشت کو ترقی دینے میں مدد ملے گی۔ وزیر موصوف نے مزید بتایا کہ اگلے پانچ سالوں تک جل جیون مشن کے ذریعے شہریوں کو بنیادی سہولیات جیسے بہتر سڑک اور ریل کنکٹیوٹی، بجلی، پائپ گیس کنکشن، ہر گھر کے لیے پانی کی کنکٹیوٹی فراہم کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر بنیادی ڈھانچے کو آگے بڑھایا جا رہا ہے۔
جناب گوئل نے اس بات پر زور دیا کہ بنیادی ڈھانچے کا تیز تر رول آؤٹ صنعت کی ضروریات کے ساتھ گہرائی سے ہم آہنگ ہے، کیونکہ اس کا روزگار، معیشت اور مختلف اشیاء اور خدمات کی کھپت پر کئی گنا زیادہ اثر پڑتا ہے۔ مزید وضاحت کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ مینوفیکچرنگ اور لاجسٹکس میں نرمی کے لحاظ سے بنیادی ڈھانچے کے فروغ کا ہندوستانی معیشت پر طویل مدتی اثر پڑتا ہے، لیکن اس کے علاوہ اس سے حکومت کو معاشرے میں ایک نازک توازن لانے میں مدد ملے گی۔ ایک وژن پر پی ایم مودی پچھلے دس سالوں سے کام کر رہے ہیں۔
وزیر موصوف نے کہا کہ 70 سال سے زیادہ عمر کے بزرگ شہریوں کی صحت کی دیکھ بھال میں توسیع، جل جیون مشن کی کامیابی، پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت تین کروڑ مفت گھر اور شہری علاقوں میں کچی آبادیوں کی بحالی کی کوششیں اس کا ایک حصہ ہیں۔ جناب گوئل نے زور دے کر کہا کہ تیزی سے بڑھتے ہوئے اسٹارٹ اپ انڈیا انیشیٹو اور مینوفیکچرنگ میں سرمایہ کاری سے روزگار کے مواقع یا انٹرپرینیورشپ کے ساتھ یہ بنیادی سہولیات جلد ہی ہندوستان کو دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بنا دے گی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت تعمیل کے بوجھ کو کم کرنے، جن وشواس ایکٹ کے ذریعے قوانین کو مجرمانہ بنانے اور کاروبار کرنے میں آسانی کو بڑھانے کے لیے اس طرح کے دیگر اقدامات کے ذریعے ہندوستانی سرمایہ کاری کے سفر کو آسان بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔ جناب گوئل نے صنعت پر زور دیا کہ وہ زیادہ فعال ہو اور حکومت کے ساتھ منسلک ہو تاکہ حصص داروں کو درپیش رکاوٹوں کو سامنے لایا جا سکے اور بدعنوانی کا مقابلہ کیا جاسکے۔
پی ایم مودی کی ’ایک پیڑ ماں کے نام‘ مہم کا حوالہ دیتے ہوئے، جناب گوئل نے کہا کہ حکومت پائیداری کو فروغ دینے کے لیے پابند عہد ہے اور شرکاء سے درخت لگانے کی تاکید کی۔ وزیر موصوف نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ بانس کس طرح پائیداری پر زبردست اثر ڈالتا ہے، کیونکہ یہ آکسیجن پیدا کرسکتا ہے اور یہ کاربن سنک بھی ہے۔ انہوں نے شرکاء کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ عملی اقدامات پر غور کریں جس سے پلاسٹک کے استعمال کو کم کرنے میں مدد ملے گی اور صنعت پر زور دیا کہ وہ اس تحریک کو ملک کے آخری آدمی تک لے جانے کی کوششوں میں شراکت داری کریں۔
********
ش ح۔م م۔ م ر
(U: 8220)
(Release ID: 2032200)
Visitor Counter : 52