سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایگزیکیٹو وائس چیئرمین ایڈورڈ نائٹ کی قیادت میں امریکہ-بھارت تجارتی کونسل (یو ایس آئی بی سی)کے ایک وفد نے مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے ملاقات کی


ڈاکٹر جتیندر سنگھ کا کہنا ہے کہ ہندوستان اور امریکہ کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون کے ساتھ کوانٹم ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، اہم دھاتوں اور سیمی کنڈکٹرز میں ترقی کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ایک سازگار ماحول ہے

ناسا ہندوستانی خلاباز کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن بھیجنے میں دلچسپی رکھتا ہے: ڈاکٹر سنگھ

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ حکومت کا90 فیصد کام آن لائن ہے

Posted On: 10 JUL 2024 5:48PM by PIB Delhi

امریکہ –بھارت تجارتی کونسل (یو ایس آئی بی سی)کے ایک وفد نے، جس کی قیادت ایڈورڈ نائٹ، ایگزیکٹیو وائس چیئرمین کر رہے تھے، آج یہاں نارتھ بلاک میں مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے ملاقات کی اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

امریکہ –بھارت تجارتی کونسل (یو ایس آئی بی سی)امریکہ اور بھارت میں کام کرنے والی سرفہرست عالمی کمپنیوں کی نمائندگی کرتی ہے، جو دونوں ممالک میں کاروبار اور حکومتوں کے درمیان روابط پیدا کرتی ہے۔ اس کی تقریباً 200 رکن کمپنیاں ہیں، جن میں سے 70 فیصد امریکہ کی ہیں اور باقی30 فیصد ہندوستان کی ہیں۔ ہندوستان میں دہلی، ممبئی، بنگلورو میں اپنے دفاتر رکھنے اور واشنگٹن ڈی سی میں ہیڈ کوارٹر ہونے کے بعد یو ایس آئی بی سی بھی یو ایس چیمبر آف کامرس کا حصہ ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0010J2L.jpg

 

سائنس اور ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) نیز ارضیاتی سائنسز کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزیر اعظم کے دفتر، ایٹمی توانائی کے محکمے، خلاء کے محکمے، عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کے محکمے کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ہندوستان اور امریکہ کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون کے ساتھ کوانٹم ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، اہم دھاتوں اور سیمی کنڈکٹرز میں ترقی کرنے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ایک سازگار ماحول ہے۔ وزیر موصوف نے وزیر اعظم مودی کے حالیہ دورہ امریکہ کو یاد کیا اور ہندوستان میں گرین فیلڈ قابل تجدید توانائی، بیٹری اسٹوریج اور ابھرتے ہوئے گرین ٹیکنالوجی پروجیکٹوں پر مشترکہ بیان پر روشنی ڈالی۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے مصنوعی ذہانت اور مشین لرننگ میں حکومت کے وژن پر زور دیا اوریو ایس آئی بی سی کی طرف سے تیار کردہ مصنوعی ذہانت ٹاسک فورس کے ساتھ اس کے انضمام پر امید ظاہر کی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ محکمہ برائے سائنس اور ٹیکنالوجی کی طرف سے بڑے زبان کے ماڈلز پر کام کیا جا رہا ہے، جو ٹاسک فورس کے ساتھ منسلک ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان اب اگلے سلسلے کی ٹیکنالوجیز میں صف اول کا ملک ہے۔ انہوں نے وفد کو امریکہ میں قومی  تحقیقاتی فاؤنڈیشن کی طرز پر انوسندھان این آر ایف کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002SPVD.jpg

 

بات چیت کے دوران ارضیاتی سائنسز کے وزیر نے کہا کہ دنیا آنے والے سال میں ایک ہندوستانی کے گہرے سمندر تک اور دوسرا ہندوستانی خلا میں پہنچنے کے دو نشانات دیکھے گا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ہندوستانی سائنس اور ٹکنالوجی کا شعبہ اب وزیر اعظم مودی کے تحت تعلیمی برادریوں-  صنعت اور اِسٹارٹ اَپ انضمام اور الیکٹرک گاڑیوں اور بیٹری ٹیکنالوجیز میں مواقع کے ساتھ بااختیار ہے۔

سائنس اور ٹکنالوجی میں پچھلی دہائی میں ہندوستان کی ترقی کو اُجاگر کرتے ہوئے انہوں نے یاد دلایا کہ بائیوٹیکنالوجی کی صنعت 4000 سے زیادہ کمپنیوں کے ساتھ140 بلین امریکی ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ ناسا اور اِسرو کا ایک مشترکہ مشن این آئی ایس اے آر بھی خلائی شعبے میں ہندوستان کی قابلیت کابعین ثبوت ہے۔ انہوں نے نئی خلائی پالیسی اور حالیہ مہینوں میں اس کے فوائد کا بھی ذکرکیا۔

عملہ اور تربیت کے محکمے (ڈی او پی ٹی) کے وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے گزشتہ 10 سالوں میں سول سروسز میں اصلاحات کا حوالہ دیا اور کہا کہ‘‘حکومت میں90 فیصد کام آن لائن ہوتا ہے۔’’ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ زیادہ شہریوں پر مرکوز گورننس کے ساتھ حکومت کا حجم چھوٹا ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور امریکہ تبادلے کے پروگراموں اور صلاحیت سازی کے ذریعہ سول سروسز اصلاحات میں کام کر سکتے ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0034LSQ.jpg

 

ڈاکٹر جتیندر سنگھ کی موجودگی میں سائنس اور ٹکنالوجی کے شعبہ کے سکریٹری ڈاکٹر ابھے کرندیکر نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ہندوستان کوانٹم کوآرڈینیشن کمیٹی کا حصہ ہے، جس میں صنعت اور تعلیمی برادری دونوں شامل ہیں۔

بایو ٹیکنالوجی محکمے کے سکریٹری ڈاکٹر راجیش گوکھلے نے ٹیکہ تیار کرنے پر ہند-امریکہ کے تعاون اور بایو ٹیکنالوجی میں تعاون کا حوالہ دیا۔

سی ایس آئی آر  کے ڈی جی ڈاکٹر این کلیسیلوی نے ڈاکٹر سنگھ کی موجودگی میں بتایا کہ سی ایس آئی آر کے پاس دھاتوں، دھات کاری اور کانوں کے لیے کام کرنے والی تین مخصوص لیبز ہیں اور دونوں ممالک کے پاس تعاون کے کافی مواقع ہیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ امریکہ نے اسٹیل سلیگ روڈ کی ہماری ٹیکنالوجی میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

ایڈورڈ نائٹ، ایگزیکٹو وائس چیئرمین، نیس ڈیک اور یو ایس آئی بی سی گلوبل بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین نے ڈاکٹر جتیندر سنگھ کو حالیہ انتخابات میں ان کی جیت اور تیسری بار وزارت کا قلم دان سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے جیم ٹرینٹی اور ڈی بی ٹی کے ہندوستان کے ماڈل کی بھی تعریف کی اور وزیر موصوف کو 49ویں انڈیا آئیڈیاز سمٹ 2024 کے لئے مدعو کیا۔

یو ایس آئی بی سی کے صدر،سفیر اتل کیشپ؛ یوایس آئی بی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر  الیگزینڈر سلیٹر؛ یو ایس آئی بی سی کے سینئر ڈائریکٹر  آدتیہ کوشک اور یو ایس آئی بی سی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سمیر گڈورو بھی وفد کا حصہ تھے۔

 

********

ش ح۔م ع۔ن ع

U:8218


(Release ID: 2032190) Visitor Counter : 59


Read this release in: Tamil , English , Hindi , Hindi_MP