زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اتر پردیش کے وزیر زراعت جناب سوریہ پرتاپ ساہی اور مدھیہ پردیش کے وزیر زراعت جناب اَدل سنگھ کنسانا نے نئی دہلی میں زراعت اور کسانوں کی بہبود و دیہی ترقی کے مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان سے ملاقات کی


ملاقاتیں ریاستوں کے مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کرنے کی کوششوں کا حصہ ہیں

اتر پردیش میں فصلوں کے تنوع کو فروغ دینے کا کافی موقع ہے : جناب شیوراج سنگھ چوہان

Posted On: 10 JUL 2024 6:00PM by PIB Delhi

ملک میں زراعت کے شعبے کی تیز رفتار ترقی کے مقصد کے ساتھ، زراعت اور کسانوں کی بہبود اور دیہی ترقی کے مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے ریاست وار بات چیت شروع کی ہے، جس کے تحت مرکزی وزیر نے اتر پردیش (یوپی) اور مدھیہ پردیش (ایم پی) کے ریاستی وزرائے زراعت کے ساتھ، آج نئی دہلی کے کرشی بھون میں میٹنگ کی۔ یوپی کے وزیر زراعت جناب سوریہ پرتاپ ساہی اور ایم پی کے وزیر زراعت جناب اَدل سنگھ کنسانا نے اپنی اپنی ریاستوں میں زرعی شعبے کے مسائل پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کی قیادت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0011A0I.jpg

مرکزی وزیر جناب چوہان نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں کسانوں اور زراعت کے شعبے کے مفادات سب سے اہم ہیں اور مرکزی حکومت ریاستوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرتی رہے گی۔ میٹنگ کے دوران کئی امور زیر بحث آئے جن میں فصلوں کے تنوع کو فروغ دینا، انفارمیشن ٹیکنالوجی کا استعمال، ڈیجیٹل کراپ سروے، کسانوں کی رجسٹری، ای- نام، کسانوں کی پیداواری تنظیموں کو مضبوط کرنا، پی ایم فصل بیمہ یوجنا اور زراعت کا میکانائزیشن وغیرہ شامل ہیں۔ جناب چوہان نے کہا کہ یوپی میں فصلوں کے تنوع اور قدرتی کھیتی کو فروغ دینے کے کافی مواقع ہیں۔ انہوں نے یہ بھی اعادہ کیا کہ مرکز ایم پی سمیت تمام ریاستوں میں اُڑد، ارہر اور مسور کی 100 فیصد خریداری کے لیے پرعزم ہے۔ زراعت اور کسانوں کی بہبود کے محکمہ کے سکریٹری جناب سنجیو چوپڑا کے ساتھ وزارت کے سینئر افسران بھی میٹنگ کے دوران موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002RHAS.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003H18V.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004R30C.jpg

گزشتہ ماہ زراعت اور کسانوں کی بہبود اور دیہی ترقی کے مرکزی وزیر کا چارج سنبھالنے کے بعد سے، جناب چوہان نے ریاستی وزراء کے ساتھ ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کیا ہے تاکہ ان کی وزارتوں سے متعلق مسائل پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا جا سکے اور انہیں تیزی سے حل کیا جا سکے۔ مرکزی وزیر نے گزشتہ ماہ آسام اور چھتیس گڑھ کے ریاستی وزرائے زراعت سے ملاقات کی تھی۔

 

*********

ش ح۔م م۔ م  ر

 (U: 8219)


(Release ID: 2032189)
Read this release in: Hindi , English , Hindi_MP