کامرس اور صنعت کی وزارتہ
نامیاتی مصنوعات کے لیے ہندوستان اور تائیوان کے درمیان باہمی شناخت کا معاہدہ
Posted On:
10 JUL 2024 1:38PM by PIB Delhi
ہندوستان اور تائیوان کے درمیان8 جولائی 2024 کو نئی دہلی میں تائیوان کے ساتھ تجارتی میٹنگ کے 9ویں ورکنگ گروپ کے دوران نامیاتی مصنوعات کے لیے باہمی شناخت کا معاہدہ (ایم آراے) نافذ کیا گیا ہے۔ ہندوستان اور تائیوان کے درمیان ایم آر اے کا نفاذ ایک تاریخی کامیابی ہے کیونکہ یہ نامیاتی مصنوعات کے لیے پہلا دو طرفہ معاہدہ ہے۔
ایم آراے کے لیے نافذ کرنے والی ایجنسیاں زرعی اور پراسیسڈ فوڈ پروڈکٹس ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایپیڈا)، تجارت اور صنعت کی وزارت، ہندوستان اور زراعت اور خوراک کی ایجنسی، زراعت کی وزارت (اے ایف اے )، تائیوان ہیں۔
اس معاہدے کی وجہ سے، نامیاتی پیداوار کے قومی پروگرام (این پی اوپی ) کے مطابق تیار کردہ اور نامیاتی طور پر ہینڈل کی جانے والی زرعی مصنوعات اور این پی اوپی کے تحت ایک تسلیم شدہ سرٹیفیکیشن باڈی کی طرف سے جاری کردہ نامیاتی مظاہرے کے دستاویز (لین دین کا سرٹیفکیٹ وغیرہ) کے ساتھ نامیاتی طورپرتیار کی گئی مصنوعات کی تائیوا ن میں فروخت کی اجازت ہے۔ جس میں ‘‘انڈیا آرگینک’’ لوگو کا ڈسپلے بھی شامل ہے۔
اسی طرح، آرگینک ایگریکلچر پروموشن ایکٹ کے مطابق نامیاتی طور پر تیار اور ہینڈل کی جانے والی زرعی مصنوعات اور اس کے ساتھ تائیوان کے ضابطے کے تحت ایک تسلیم شدہ سرٹیفیکیشن باڈی کے ذریعہ جاری کردہ نامیاتی نمائشی دستاویز (لین دین کا سرٹیفکیٹ وغیرہ) کے ساتھ نامیاتی طورپرتیارشدہ مصنوعات کی ہندوستان میں فروخت کی اجازت ہے ۔ جس میں ‘‘تائیوان آرگینک" لوگوکی نمائش بھی شامل ہے۔
باہمی شناخت دوہری سرٹیفیکیشن سے گریز کرکے نامیاتی مصنوعات کی برآمد میں آسانی پیدا کرے گی۔ اس طرح، تعمیل کی لاگت کو کم کرنے، صرف ایک ضابطے پر عمل کرتے ہوئے تعمیل کی ضرورت کو آسان بنانے اور نامیاتی شعبے میں تجارت کے مواقع کو بڑھانے میں مدد ملے گی ۔
ایم آراے ، اہم ہندوستانی نامیاتی مصنوعات جیسے چاول، پراسیسڈ فوڈ، گرین/بلیک اینڈ ہربل ٹی، میڈیسنل پلانٹ مصنوعات وغیرہ کی تائیوان کو برآمد کی راہ ہموار کرے گا۔
**********
(ش ح ۔ج ق ۔ع آ)
U-8206
(Release ID: 2032071)
Visitor Counter : 72