وزارت دفاع

بحری جنگی جہاز، آئی این ایس  تبرمراقش کے کاسا بلانکا  بندر گاہ میں داخل

Posted On: 09 JUL 2024 8:05PM by PIB Delhi

ہندوستانی بحری جہازآئی این ایس تبر تین دن کے دورے کے لئے مراقش کے کاسا بلانکا بندرگاہ پہنچ گیا

ہندوستانی بحریہ کا صف اول کا جہازآئی این ایس تبر تین روزہ دورے پر 08 جولائی 24 کو مراقش کے کاسا بلانکاپہنچا۔ ہندوستان اور مراقش کے درمیان باہمی تعلقات انتہائی دوستانہ اور خوش گوار ہیں، جو دونوں ملکوں کی بحریہ کے درمیان مستقبل بات چیت سمیت مختلف شعبوں پر محیط  ہیں ۔

مراقش بحیرہ روم کے ساتھ ساتھ بحر اوقیانوس دونوں کے ساتھ ساحلی پٹی کا اشتراک کرنے والی ایک منفرد جغرافیائی پوزیشن رکھتا ہے۔

آئی این ایس تبر کے دورے کا مقصد ان  رشتوں  کو مزید مضبوط کرنا اور دونوں ملکوں کی  بحری افواج کے درمیان تعلقات کو مستحکم  کرنے کے لیے نئی راہیں تلاش کرنا ہے۔

آئی این ایس تبر، روس میں ہندوستانی بحریہ کے لیے بنایا گیا ایک اسٹیلتھ بحری جہاز  ہے۔ اس جہاز کی کمانڈ کیپٹن ایم آر ہریش کر رہے ہیں اور اس میں 280 اہلکار ہیں۔ یہ جہاز ہتھیاروں اور سینسروں کی ورسٹائل رینج سے لیس ہے اور یہ ہندوستانی بحریہ کے ابتدائی اسٹیلتھ جہاز  میں سے ایک ہے۔ یہ جہاز ہندوستانی بحریہ کے مغربی بیڑے کا حصہ ہے جو مغربی نیول کمانڈ کے تحت ممبئی میں واقع ہے۔

کاسابلانکا بندرگاہ پر تین دن کے قیام کے دوران، جہاز کا عملہ رائل مراقشی  بحریہ کے ساتھ متعدد پیشہ ورانہ بات چیت کرے گا۔ بعد ازاں، کاسا بلانکا سے روانگی کے بعد، دونوں بحریہ سمندر میں بحری مشقیں  بھی کریں گے۔ یہ مصروفیات دونوں بحری افواج کے درمیان باہمی تعاون کو بڑھانے کی کوشش کرتی ہیں۔ یہ  بات چیت دونوں فریقوں کو ایک دوسرے سے ‘بہترین طرز عمل’ کا مشاہدہ کرنے اور ان پر عمل کرنے کا موقع بھی فراہم کریں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix(01)9VHX.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix(02)80W3.jpeg

*****

U.No:8202            

         ش ح۔ح ا- رم



(Release ID: 2032051) Visitor Counter : 20


Read this release in: English , Hindi