مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے محکمہ ڈاک کے 100 روزہ ایکشن پلان کا جائزہ لیا


پانچ ہزار ڈاک چوپال: خدمات کو دیہی دہلیز تک پہنچانا

تین ہزار نئے برآمد کنندگان کو شامل کرنا: ڈاک گھردرآمدات مرکز اسکیم

انقلاب برپا کرنے والی  خدمات کی فراہمی: معیاری جیو کوڈڈ ایڈریسنگ سسٹم

Posted On: 09 JUL 2024 7:02PM by PIB Delhi

آج منعقدہ ایک جائزہ میٹنگ میں، شمال مشرقی خطہ کی ترقی اور  مواصلات کے وزیر جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے محکمہ ڈاک کے 100 روزہ ایکشن پلان پر تبادلہ خیال کیا۔ ان کی متحرک قیادت اور رہنمائی کے تحت، محکمہ ڈاک کا مقصد خدمات کی فراہمی کو تبدیل کرنا اور ملک اور اس کے شہریوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے کلیدی اقدامات کے ذریعہ کارکردگی کو بڑھانا ہے۔

 

ڈاک چوپال: خدمات کو دیہی دہلیز تک پہنچانا

ایک تاریخی اقدام میں، محکمہ ڈاک 100 دنوں میں ملک بھر میں 5000 ڈاک چوپالوں کا اہتمام کرے گا۔ اس اقدام کا مقصد ضروری سرکاری اور شہریوں پر مبنی خدمات کو براہ راست دیہی علاقوں تک پہنچانا، رسائی اور سہولت کو بہتر بنانا ہے۔ ڈاک چوپال دیہی باشندوں اور سرکاری کاموں کے درمیان اہم روابط کا کام کریں گے، فاصلے اور رسائی جیسی رکاوٹوں کو کم کریں گے۔

 

ڈاک گھر درآمدات مرکز (ڈی این کے): دیہی برآمدات کو بڑھانا

ڈاک گھر در آمدات مرکز اسکیم چھوٹے پیمانے پر برآمد کنندگان کی مدد کرکے دیہی برآمدات کو تقویت دینے کے لیے تیار ہے۔ یہ اقدام ضروری خدمات فراہم کرتا ہے، جس میں دستاویزات کی مدد، مارکیٹ کی معلومات، بار کوڈڈ لیبل پرنٹنگ، اور پیپر لیس کسٹم کلیئرنس شامل ہیں۔ 'ایک ضلع ایک پیداوار ' اقدام کے ساتھ منسلک، یہ اسکیم مقامی مصنوعات کو فروغ دے گی، اقتصادی ترقی اور دیہی ترقی میں معاون ہوگی ۔ محکمہ کا مقصد 100 دنوں میں 3000 نئے برآمد کنندگان کو ڈاک گھردرآمدات مرکز کے پورٹل پر شامل کرنا ہے۔

 

معیاری جیو کوڈڈ ایڈریسنگ سسٹم: انقلاب برپا کرنے والی خدمات کی فراہمی

محکمہ ڈاک ہندوستان میں ایک معیاری، جیو کوڈڈ ایڈریسنگ سسٹم قائم کرنے کے لیے ایک پہل کو آگے بڑھا رہا ہے، جس سے پبلک اور پرائیویٹ خدمات کی شہریوں پر مبنی ترسیل کے لیے آسان ایڈریسنگ حل کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ یہ گرڈ پر مبنی نظام جیو اسپیشل گورننس کے ایک مضبوط ستون کے طور پر کام کرے گا، جس کے نتیجے میں عوامی خدمات کی فراہمی، تیز تر ہنگامی ردعمل، اور لاجسٹکس کی کارکردگی میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

100 دن کے ایکشن پلان کے حصے کے طور پر، محکمہ نے پورے ہندوستان میں تصور کا ثبوت (پی او سی) ٹرائل شروع کیے ہیں، جس میں 10 گاؤں اور ایک شہر شامل ہیں۔ نالج سپورٹ پارٹنرشپ قائم کرنے کے لیے 5 جولائی 2024 کو قومی ادارہ براے شہری امور (حکومت ہندکےہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کے تحت ایک خود مختار ادارہ) کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے ہیں۔ انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کے نیشنل ریموٹ سینسنگ سینٹر (این آر ایس سی) کے ساتھ تکنیکی معاونت کی شراکت قائم کرنے کے لیے ایک اور مفاہمت نامے پر کام جاری ہے۔

ان شراکت داریوں کا مقصد درست نقشہ سازی اور ایڈریسنگ سلوشن فراہم کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور مہارت سے فائدہ اٹھانا ہے، بالآخر پورے ملک میں خدمات کی فراہمی میں انقلاب برپا کرنا ہے۔

 

اسٹریٹجک اقدامات کے ذریعے شہریوں کو بااختیار بنانا

ڈاک چوپال، ڈی این کے سکیم، اور معیاری جیو کوڈڈ ایڈریسنگ سسٹم جیسے اقدامات کے ذریعہ، محکمہ ڈاک کا مقصد ملک بھر میں جامع ترقی کو فروغ دیتے ہوئے شہریوں کے معیار زندگی کو نمایاں طور پر بہتر بنانا ہے۔ یہ کوششیں متنوع اور تیزی سے آگے بڑھتے ہوئے معاشرے کی ابھرتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے محکمے کے فعال نقطہ نظر اور لگن کی نشاندہی کرتی ہیں۔

جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا کی رہنمائی میں، محکمہ ڈاک پہلے 100 دنوں میں قابل ذکر سنگ میل حاصل کرنے کے لیے تیار ہے۔ رسائی اور کارکردگی کو بڑھا کر، محکمہ ڈاک سماجی و اقتصادی ترقی کو متحرک کرنے اور ملک بھر میں لاکھوں لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے تیار ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ت ع(

8183



(Release ID: 2031892) Visitor Counter : 30


Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP , Tamil