وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

حکومت گھریلو دفاعی پیداوار بڑھانے کے لیے مزید اصلاحات کرنے کے تئیں عہد بستہ ہے:سکریٹری  برائےدفاع

Posted On: 09 JUL 2024 6:17PM by PIB Delhi

دفاع کے سکریٹری جناب گریدھر ارمانے نے کہا کہ وزارت دفاع، دفاعی پیداوار میں مزید اصلاحات کرنے اور صنعت 4.0/ کیو اے 4.0 کو لاگو کرکے ایکو سسٹم کو سنبھالنے کے تئیں پوری طرح عہد بستہ ہے۔ وہ 9 جولائی 2024 کو سوسائٹی آف انڈین ڈیفنس مینوفیکچررز (ایس آئی ڈی ایم) کے اشتراک سے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کوالٹی اشورنس(ڈی جی کیو اے)کے ذریعے معیار کی اصلاحات پر قومی سطح کے سیمینار میں کلیدی خطبہ دے رہے تھے۔ انہوں نے مقررہ اہداف کے حصول کی اہمیت پر زور دیا۔  انہوں نے دفاعی مینوفیکچرنگ میں آتم نربھرتا(خود کفالت) کو حاصل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ جناب گردھر ارمانے نے اس وژن کو پورا کرنے کے لیے تمام شراکت داروں، خاص طور پر گھریلو دفاعی صنعت کے کلیدی کردار پر زور دیا۔

سیمینار میں 250 سے زائددفاعی صنعتوں کے نمائندوں ایس آئی ڈی ایم، ایف آئی سی سی آئی، ایسوچیم، پی ایچ ڈی ، سی سی آئی، سروس ہیڈکوارٹر، ڈی پی ایس یو، سرکاری کوالٹی ایشورینس ایجنسیوں، اسٹارٹ اَپس  کے چیف منیجنگ ڈائریکٹرز اور وزارت دفاع کے عہدیداروں نے  شرکت کی۔

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کوالٹی ایشورنس کے ڈائریکٹوریٹ جنرل(ڈی جی کیو اے) کے ڈی جی  لیفٹیننٹ جنرل آر ایس رین نے ڈی جی کیو اے کی طرف سے کیے گئے مختلف معیاری اقدامات اور اصلاحات پر روشنی ڈالی، تاکہ کاروبار کرنے میں آسانی پیدا ہو اور آتم نربھرتا کو فروغ دیا جاسکے۔ ایس آئی ڈی ایم کے صدر جناب راجندر سنگھ بھاٹیہ نے باہمی تعاون کے نقطہ نظر کے لیے جاری اصلاحات اور ضرورت پر صنعتی نقطہ نظر کا اشتراک کیا۔

گھریلو دفاعی مینوفیکچرنگ سیکٹر کے نامور مقررین جناب ارون رام چندانی، ایل اینڈ ٹی پریسجن انجینئرنگ، جناب این رویش ورن، سی ای او، اے اینڈ ڈی اسٹریٹجک بزنس، مہندرا ڈیفنس،جناب نیرج گپتا، ایم ڈی، ایم کے یو لمیٹڈ اور محترمہ ورندا کپور، سی ای اوتھرڈ، آئٹیک، ڈاکٹر آر شیوارمن، بگ بینگ بوم سولیوشنز پرائیویٹ لمیٹڈ نے کوالٹی ایشورنس پر صنعت کا نقطہ نظر پیش کیا اور دفاعی شعبے میں مقامی مینوفیکچرنگ کو آسان بنانے اور بہتر بنانے کے لیے تجاویز پیش کیں۔

سیمینار کا اختتام دفاعی شعبے میں کاروبار کرنے میں آسانی پیدا کرنے کے لیے گھریلو دفاعی مینوفیکچررز، سرکاری کوالٹی ایشورنس ایجنسیوں اور دیگر شراکت داروں کے درمیان اس طرح کی بات چیت کو زیادہ باقاعدگی سے کرنے کے فیصلے کے ساتھ ہوا۔

 

01.jfif

02.jfif

 

****

ش ح۔م ع۔ن ع

U:8179


(Release ID: 2031857) Visitor Counter : 70


Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP , Tamil