ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
جناب بھوپیندر یادو نے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو کے ساتھ اندور، مدھیہ پردیش میں بڑے پیمانے پر ہونے والی شجرکاری مہم ”ایک پیڑ ماں کے نام“ میں حصہ لیا
Posted On:
07 JUL 2024 6:38PM by PIB Delhi
ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو نے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو اور دیگر ریاستی وزرا اور سینیئر افسران کے ساتھ مدھیہ پردیش کے اندور میں بڑے پیمانے پر ہونے والی شجرکاری مہم ”ایک پیڑ ماں کے نام“ میں حصہ لیا۔
پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے جناب بھوپیندر یادو نے کہا کہ وزیر اعظم نے ماحولیات کے تحفظ کے لیے ایک پیڑ ماں کے نام مہم کا آغاز کیا تھا اور ہر شہری سے اس مہم کا حصہ بننے کی اپیل کی تھی۔ جناب یادو نے کہا کہ پورے ملک میں 140 کروڑ درخت لگانے کی ایک بڑی مہم چل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم اس ماں کا احترام کریں جو ہمیں زندگی دیتی ہے اور مادر فطرت کے احترام میں زمین کو ہرا بھرا رکھنے کے اپنے عزم کو پورا کریں۔ جناب یادو نے درخت لگانے کے اقدام میں مدھیہ پردیش کی کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ اندور کے باشندوں کی اندور کو صاف ستھرے اندور کے ساتھ سرسبز بنانے کی مہم قابل ستائش ہے۔
پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کہا کہ قدیم زمانے سے اندور اور اجین کا ماحولیات کی اہمیت میں ایک خاص رشتہ رہا ہے۔ ماں شپرا کا تعلق اندور سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ اندور 7 ندیوں کی پیدائش کا مقام ہے۔ ملک اور دنیا میں اندور کی ایک خاص پہچان ہے۔ انہوں نے کہا کہ اندور صاف ستھرے شہر کے ساتھ گرین سٹی ہونے میں بھی یقینی طور پر نمبر ون بنے گا۔
ریاست کے شہری ترقی اور ہاؤسنگ کے وزیر جناب کیلاش وجے ورگیہ نے کہا کہ اندور کی گرین کوریج میں اضافہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 51 لاکھ درخت لگانے کے ساتھ ان کے تحفظ کے لیے بھی خصوصی کوششیں کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ مختلف سوسائٹیاں اور تنظیمیں درخت لگانے اور ان کی حفاظت کی ذمہ داری لے رہی ہیں۔
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی ”ایک پیڑ ماں کے نام“ مہم کے تحت شجر کاری کے پروگرام میں، وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے اپنی والدہ مرحومہ لیلا بائی شری پونم چند جی یادو کی یاد میں ایک پھول کا درخت لگایا۔ مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو نے اپنی ماں محترمہ سنتارا یادو کی یاد میں آم کا درخت لگایا، شہری ترقی اور ہاؤسنگ کے وزیر جناب کیلاش وجے ورگیہ نے اپنی والدہ ایودھیا دیوی وجے ورگیہ کی یاد میں آم کا درخت لگایا۔
*************
ش ح۔ ف ش ع- م ف
U: 8142
(Release ID: 2031446)
Visitor Counter : 41